Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 28, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ایم ایم ادیب»عمران خان اور فضل الرحمان کی یوتھ فورس : کون طاقت ور ہے ؟ ۔۔ایم ایم ادیب
ایم ایم ادیب

عمران خان اور فضل الرحمان کی یوتھ فورس : کون طاقت ور ہے ؟ ۔۔ایم ایم ادیب

ایڈیٹراکتوبر 14, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پی ڈی ایم اور پی این اے کے درمیان ڈانڈے تلاش کرنے کی جستجوئے پیہم جاری ہے ۔43سال پرانا ایک سیاسی اتحادجو ایک منزل یا نقطہءانتہا پر آخر کو پہنچ گیا تھا ،اپوزیشن ،حکومت مذاکرات کامیاب ہوچکے تھے ،ایک لحاظ سے معاہدے پردستخط ہوچکے تھے ،بس اعلان ہونا باقی تھا کہ رات کے اندھیرے میں ساری بساط الٹ دی گئی اور صبح معلوم ہواکہ ایک آمر نے جمہوری حکومت پر شب خون مار دیا ہے اور سب دھرا کا دھرا رہ گیا ۔
شروع میں سب معاملات ایک راز رہے ،مگر جب آمر نے اپنی کابینہ بنائی تو سب کچھ طشت ازبام ہو گیا کہ اس آمریت کے پیچھے کس کس کا ہاتھ تھا۔آمر کی کابینہ میں سب سے زیادہ وزیر جماعت اسلامی پاکستان کے تھے اور یہ کہ اس دور بے اماں میں جماعت کی ذیلی طلبا تنظیم کے نوجوانوں کو پرکشش ملازمتوں میں کھپایا گیا ،جو ان برسوں میں ریٹائر ہورہے ہیں یا ہونے جارہے ہیں ۔
کہا جاتا ہے جے یو آئی کے سربراہ مولانامفتی محمود ؒ کوایجینسیز کی محنت اور بھٹو حکومت کی بے پایاں کوششوں سے پاکستان قومی اتحاد کا چیئر مین بنوایا گیا تاکہ ان کی طبعِ حلیم کی وجہ سے حکومت مخالف تحریک میں شدت پیدا نہ ہونے پائے۔تاہم وہ سب قصہءپارینہ ہوا عمران حکومت کے خلاف بننے والے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کی سربراہی کا سہرا مولانا فضل الرحمن کے سر اس لئے باندھا گیا ہے کہ وہ طبعی طور پر تلخ مزاج ہیں اور مزاحمت میں دور تک چلے جاتے ہیں ،اسی لئے ان کوتحریک انصاف کی حکومت کو تاراج کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے اور یہ بھی کہ ان کے پیچھے دینی مدارس کے طلباءکی ایک فوج ظفر موج ہے جو اِس احتجاجی تحریک کو کامیاب بنانے میں ہراول دستہ ثابت ہوگی ۔
مگر حقیقت میں ایسا نہیں ہوگا ،وقت تبدیل ہوچکا ہے ،پلوں کے نیچے سے بہت سارا پانی گزر چکا ہے ۔وقت کے تقاضے بدل گئے ہیں ،مدارس کی وہ فوج جسے آج بڑی سیاسی جماعتیں مولانا کی قوت گردانتی ہیں ،اسی بھروسے اور یقین پر مولانا کے سر پر دستار فضیلت رکھی گئی ہے ،انہیں خبر ہی نہیں کہ یہ قوت مرحوم و مغفور مفتی صاحبؒ کے دور میں زیادہ مضبوط اور قابل بھروسہ تھی ،وہ چاہتی تو اس وقت کسی تبدیلی کا پیش خیمہ بن سکتی تھی ،ایک اسلامی انقلاب کی وجہ بن سکتی تھی کہ مفتی صاحب ؒ کی شخصیت مولانا کی شخصیت سے زیادہ جید،پرکشش اور مقناطیسیت رکھنے والی تھی ،مگر ایک اسلامی جماعت ہی کی کرشمہ سازی سے آمر کے ہاتھوں اُس احتجاجی تحریک کو سبوتاژ کروادیا گیا ۔
آج مولانا کے کندھوں پر اس وقت ذمہ داری ڈالی گئی ہے جب پارلیمان میں ان کی جماعت کا وجود نہ ہونے کے برابر ہے ۔ایوان سے باہر جس قوت کو ان کا رخت سفر تصور کیا جا رہا ہے وہ مایوسی کے قعر میں اتنی ہی لت پت ہے جتنے وہ پڑھے لکھے نوجوان جو عمران خان کی کمک بنے تھے اور آج عمران خان حکومت سے مایوس ہونے کے باوجود اسی کو امید کی آخری کرن باور کرتے ہیں ،یہی نہیں بلکہ دینی مدارس کے طلباءکی ایک بڑی تعداد بھی ایک ایسے جادہءمنزل کی طرف رواں ہے جہاں ان کے درمیان پائے جانے والے نابغہءروز طلبا خود کو قومی دھارے میں شامل ہوتا ہوا محسوس کر رہے ہیں اور اپنے دل میں موجودہ حکومت بارے ایک نرم گوشہ رکھتے ہیں۔
مولانا کا پی ڈی ایم کا سربراہ بنایا جانا میاں نواز شریف یا زرداری کے لئے تو تنکے کا سہارا بننے کی ایک نشاط آور آرزو ہو،مگر جمہوریت کے لئے آبیاری کسی طور بنے ایسی کوئی صورت نہیں لگتی ۔موجودہ حالات میں جبکہ عسکری قیادت نے واشگاف الفاظ میں یہ عندیہ دیا ہے کہ”حکومت کی حمایت جاری رکھی جائے گی“۔گویا کہ اپوزیشن کی ساری کوشش برانگیختگی کی ہوگی کہ فوج کسی نہ کسی طرح اقتدار کے موجودہ ڈھانچے کو تحلیل کرکے معاملات کلی طور پر اپنے ہاتھ لے لے ،پھر ایک نیا الیکشن ہو ،اس الیکشن کے نتیجے میں پھر ایک نامعلوم حکومت بنے ،جس پر سلیکٹڈ حکومت کی چھاپ لگے اور ایک نیا سیاسی اتحاد بنے ،یوں قومی ترقی کا پہیہ کسی طور چلنے نہ پائے۔
اب جبکہ ایک طرف کرونا وائرس کی نئی لہر عود کر آنے کی خبریں گرم ہیں ،اپوزیشن کا لوگوں کو زندگی کی قیمت پر سڑکوں پر لانا کیسے ممکن ہوسکتا ہے ۔اس بارے کچھ کہنا قبل از وقت ہے ۔عوام کو ایک انتہائی ابتلا کے وقت میں ،نا گفتہ بہ صورت حال کے نعرے پر گھروں سے نکالنا بظاہر دانشمندی کا تقاضا ہر گز نہیں لگتا ۔اس سے مولانا کے نفسیاتی زخموں اور میاں نواز شریف کے سیاسی داؤ پیچ پر سکون کے پھاہے رکھنے کے سوا کچھ نہ ہوگا ۔بہتر یہ ہے کہ عمران حکومت جس اندرونی خلفشاراور افراتفری میں کار حکمرانی انجام دے رہی ہے اسے عوام اور تبدیلی کے دیگر عوامل کے لئے اور صبر آزما ہولینے دیا جائے۔پاور پولیٹکس کا یہ قضیہ جلسے جلوسوں سے حل نہیں ہوگا کہ کورونا وائرس کا خوف پوری قوم کے بڑے تو کیابچے بچے کے دل و دماغ پر قابض ہے ،کون ہے جو اپنے آپ کو جلتی ہوئی آگ کے شعلوں کی نذر کرتا ہے ۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleجبارمفتی کا تجزیہ :ہم اپنا ملزم کیسے واپس لائیں ؟
Next Article آخری وزیراعظم؟۔۔حامد میر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 28, 2026

تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون

اپریل 27, 2026

اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری

اپریل 26, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 28, 2026
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون اپریل 27, 2026
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی اپریل 26, 2026
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے اپریل 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.