Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جون 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»افسانے»ماں کی خواہش ۔۔ مدیحہ ریاض
افسانے

ماں کی خواہش ۔۔ مدیحہ ریاض

ایڈیٹرجولائی 19, 20193 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
girl sketch
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

زندگی اس کی جہنم نہیں تھی مگر سکون بھی نہ تھا ۔ ریجیکشن کا لفظ تو جیسے اس کی زندگی کا حصہ بن چکا تھا ۔ ہر کوئی اسے بڑی حیرت سے دیکھتا اور ساتھ ہی اس کی ماں سے بڑے اچھنبے سے سوال کیا جاتا کہ کیا یہ آپکی بیٹی ہے ؟سانولے رنگ موٹے نین نقش کی وہ مالک تھی جبکہ اس کی باقی بہنیں اس کی نسبت گوری اور تیکھے نین نقوش کی حامل تھیں ۔ وہ زندگی کے ہر شعبے میں اپنی کالی رنگت کے سبب پیچھے رہتی ۔ جب وہ چھوٹی تھی تو گھر والوں کی توجہ اس کی نسبت اس کی باقی بہنوں پر زیادہ تھی ۔وہ سب سے چھوٹی تھی مگر تلخ رویئے نے اسے وقت سے پہلے ہی ذہنی طور پر بڑا کر دیا ۔ اس کے اندر کی شوخ چنچل لڑکی تو تب ہی مر چکی تھی جب اس کے سامنے اس کی ماں کو کہا جاتا ارے بھئی یہ بچی تو قطعا آپ کی بیٹی نہیں لگتی ۔



بہنیں اسے ہر وقت یہ احساس دلاتی رہتیں کہ وہ ان سے کم خوبصورت ہے ۔جبکہ وہ اسے اپنے ساتھ باہر لے جاتے ہوئے بھی جھجکتی تھیں ۔ کیونکہ انھیں اپنی ماں کی طرح یہ جملہ سننے کو ملتا کہ ارے بھئی یہ تو آپ کی بہن ہی نہیں لگتی اسکول میں تھی تو ہم جماعت اسے دوستی کی روادار نہیں تھی کیونکہ وہ خوبصورت نہیں ۔وہ پڑھائی میں نارمل تھی لیکن تلخ رویے اسے پڑھائی میں مزید کمزور کرتے گئے ۔ ایک وقت ایسا بھی آیا کہ اس نے پڑھائی کو خیرباد کہہ دیا اور گھر بیٹھ گئی ۔اس نے اپنے آپ کو گھر کے کاموں میں مصروف کر لیا ۔ وہ سوشل تو پہلے بھی نہ تھی مگراب تو جیسے اس نے اپنے آپ کو گھر میں قید کر لیا تھا ۔اس نے اپنی ذات کو گھر میں قید کر لیا تھا مگر وقت ہر طرح کی قید سے آزاد ہے لہذا وہ بغیر کہیں پڑاﺅ ڈالے آگے بڑھ گیا ۔وہ چاروں بہنیں اب جوانی کی دہلیز پر قدم دھر چکی تھیں ۔ بڑی بہنوں کی شادیاں بغیرکسی رکاوٹ کے اچھے گھرانوں میں ہو گئیں ۔مگر اس کی شادی تو جیسے نہ حل ہونے والا ایک معمہ بن چکی تھی ۔ کئی رشتے والے آئے لیکن جیسے ہی اسے دیکھتے تو دوبارہ پلٹ کر آنے کی کوشش ہی نہیں کرتے ۔کسی کو اس کی کالی رنگت پر اعتراض ہوتا تو کسی کوحد سے زیادہ بڑے قد پر اعتراض غرض کہ جتنے منہ اتنی باتیں والا حساب تھا ۔رشتہ دیکھنے کا یہ سلسلہ تو کئی سال تک چلتا رہا ۔مگر ایسا معلوم ہوتا تھا جیسے شادی اس کے نصیب میں نہیں ہے۔ بہنیں اسے پارلر لے جاتیں تو ماں اسے آئے روز کسی نہ کسی آستانے پر لے جاتی کہ شائد اس کا سویا نصیب جاگ جائے اور وہ دن بہ دن اس صورتحال سے پریشان اور نڈھال ہو چکی تھی کیونکہ اب تو اسکی ماں بھی اسے کوسنے دینے سے باز نہ آتی ۔



ایک شام رشتے والے آئے اور حسب معمول کھا پی کر رشتے سے انکار کر چلتے بنے ۔ ادھر ان کا پاﺅ ں گیٹ سے باہر ہوا اور ادھر ماں کا رونا دھونا اور کوسنے شروع ہو گئے۔ کم بخت جب سے پیدا ہوئی ہے میرے لئے درد سر بن گئی ہے معلوم نہیں کب تک میرے سینے پر مونگ دلے گی ۔اے پروردگا ر یا مجھے اٹھا لے یا پھر اسے موت دے دے ۔ماں کے یہ الفاط اس کے لئے کسی آری سے کم نہ تھے ۔ان الفاظ نے اس کی روح تک کو چھلنی کر دیا ۔ رات کے نہ جانے کس پہر اس نے ماں کی خواہش کو پورا کر دیا ۔۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Article’’علموں بس کریں او یار‘‘۔۔نصرت جاوید
Next Article ریاست، لائف سٹائل کا چکر اور مرید : گونج / ڈاکٹر عفان قیصر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟

جون 24, 2026

محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

جون 24, 2026

بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک

جون 23, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟ جون 24, 2026
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جون 24, 2026
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک جون 23, 2026
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 23, 2026
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا جون 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.