Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»فکسنگ اور پی سی بی محلاتی سازشیں،رمیز راجہ کتنے بے قصور ہیں‌؟۔۔ عمران عثمانی
تجزیے

فکسنگ اور پی سی بی محلاتی سازشیں،رمیز راجہ کتنے بے قصور ہیں‌؟۔۔ عمران عثمانی

ایڈیٹراپریل 18, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
rameez raja
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پاکستان کرکٹ میں میچ فکسنگ اور پی سی بی حکام کی سازشیں کیسے رہیں اور کس طرح منیجمنٹ نے ٹیم تقسیم کر کے مسائل کھڑے کیئے اور کتنی بربادی کی گئی۔ اس کی معمولی سی جھلک گزشتہ روز سوشل میڈیا کی زینت بنی لیکن بہت کچھ پس پردہ بھی ہے جس کی بدستور پردہ داری ہے.
اس میں تو کوئی شک نہیں ہے کہ کرکٹ ٹیم میں کھیلنے والے ہر دور کے کھلاڑیوں نے اپنے آپ کو ایسے ہی کپتان سمجھا ہوا تھا کہ جیسے وہ عمران خان ہو. مطلب سب پاور اور سب صلاحیت صرف اور صرف اسی میں ہے. گویا ٹیم میں بیک وقت 11 کپتان کھیل رہے ہوتے تھے.
سابق کپتان رمیز راجہ اس حالت کو کچھ اس انداز میں بیان کرگئے کہ
پاکستان ٹیم میں ہر کوئی اپنے آپ کو 30 مارخان سمجھتا ہے. یہ معاملہ طویل عرصہ رہا اور اس وقت بھی جب ٹیم بھر پور و طاقتور تھی.
ایسا کیوں ہوا؟
رمیز راجہ تو کچھ یوں کہتے ہیں کہ 90 کے عشرے میں یہ مسائل بہت بڑھ گئے. گروپ بندی اور فکسنگ مسائل نے ٹیم تقسیم کردی .پھر مجھے اس لئے کپتانی دی گئی کہ میں صاف اور نیوٹرل تھا تو فکسنگ کا ایشو ختم ہو اور مل کر کھیلیں لیکن اس دور میں پی سی بی حکام بھی تقسیم تھے. سیاست کرتے تھے اور ٹیم کو تقسیم رکھتے تھے۔ عمران خان کے جانے کے فوری بعد یہ مسائل آئے جب تک وہ کپتان تھے ،چیف سلیکٹر بھی وہ تھے اور بورڈ کے صدر بھی وہی ،تو سب کچھ ٹھیک تھا لیکن جیسے ہی وہ گئے تو سب یا تو عمران خان بننا چاہتے تھے اور یا پھر کپتان. مسائل بڑھ گئے.
رمیز راجہ کی باتیں اتنی سادہ تو نہیں کہ ان کی سادگی پر جانے دیں. 90 کے عشرے میں گروپ بندی اور میچ فکسنگ مسائل آئے تو رمیز یہ بھی بتادیتے کہ ان کو کپتان کن جواریوں سے بچنے کے لئے بنایا گیا تھا ؟
سب سے مزے کی بات یہ رہی کہ رمیز کو بقول ان کے فکسنگ مسائل ختم کرنے کے لئے لایا گیا تھا .وہ کیا ختم ہوتے. رمیز درجنوں ایام، جسے چٹکی بجانا ،کہہ لیں ،میں کپتانی سے ہٹادیئے گئے .
رمیز کپتانی سے کیوں بھاگے یا بھگائے گئے ؟اس کا جواب شاید دیتے ہوئے مسائل بڑھتے ہیں.
رمیز راجہ نے پی سی بی منیجمنٹ پر بھی الزام عائد کیا کہ وہ سیاست اور تقسیم میں رہتے تھے .یہ بھی خوب رہا. توقیر ضیا کے دور میں وہ چیف ایگزیکٹو آف پی سی بی رہے تو اس وقت کیا ہورہا تھا.
خاص کر 2003 ورلڈ کپ میں پاکستان ہارا اور توقیر ضیا نے اتفاق سے جمعرات کو ہی اس ایونٹ کو یاد کرتے ہوئے شکست کی وجہ گروہ بندی قرار دی تو رمیزراجہ اس کا حصہ نہیں تھے تو پی سی بی میں رہ کر کیا صاف کرگئے؟
سب کچھ تو وہی رہا
کمال بات ایک اور دیکھئے
رمیز موجودہ وقت اور منیجمنٹ، ٹیم و اسٹاف کو ٹھیک کہہ رہے ہیں.
کیا تضاد ہے؟ وہی 90 کے عشرے والے وقار یونس اس وقت بائولنگ کوچ نہیں؟
وہی و سیم اکرم پی سی بی کمیٹی اور پی ایس ایل میں ہم سفر نہیں؟ ان کے پرانے کئ ساتھی تاحال پی سی بی اور ٹیم کے ساتھ موجود نہیں؟
رمیز راجہ کو اپنی اتنی بات کرنی ہے جتنی میں ان کا فائدہ ہے اور کرنی بھی اتنی سادگی سے کہ سننے والوں کو سادہ سادہ یقین آجائے .
اسی لئے کہتے ہیں کہ خاموشی میں نجات ہے .رمیز راجہ اس پر نہ بولتے تو زیادہ بہتر ہوتا. فکسنگ ایشوز اور پی سی بی منیجمنٹ کی خرابی کا جو ذکر وہ کر رہے ہیں. اس کا وہ پورا پورا حصہ رہے ہیں تو بات بھی پوری کردیں.
( بشکریہ : کرک سین )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

رمیز راجہ کرکٹ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپاکستان میں کورونا کے حوالے سے ایک سنجیدہ غلط فہمی : لوک بیانیہ/ شوکت اشفاق
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : صدر کا علما سے معاہدہ ، وزیر اعظم کو مساجد ویران ہونے کا اندیشہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

وزیر اعلیٰ پنجاب کے بارے میں سوال کی قیمت دو کروڑ روپے؟ ۔۔۔ سید مجاہد علی

اپریل 1, 2026

پی ایس ایل 11 : کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے ہرا دیا

مارچ 28, 2026

فاسٹ بولر سلمان مرزا پر ہراسانی کے الزامات اور جرمانہ : حقیقت کیا ہے ؟

مارچ 6, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.