Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, اپریل 29, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»مری سیاحوں کے لیےبند :شدید برف باری ، ہزاروں افراد پھنس گئے
اہم خبریں

مری سیاحوں کے لیےبند :شدید برف باری ، ہزاروں افراد پھنس گئے

ایڈیٹرجنوری 8, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
murree snow
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مری : ملک کے شمالی علاقہ جات کے سیاحتی مقامات میں برف باری اور بارشوں کے پانچویں روز جمعے کی دوپہر کو پہلے خیبر پختونخوا کے علاقے گلیات میں سیاحوں کا داخلہ بند کرنے کا اعلان کیا گیا اور شام کے وقت مری کو بھی سیاحوں کے لیے بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔سیاحوں کو مری اور گلیات میں داخلے سے روکنے کے لیے پولیس چیک پوسٹیں بھی قائم کر دی گئی ہیں۔
گلیات میں شدید برفباری کی وجہ سے جمعے کو کم از کم دو مقامات پر برفانی تودے گرے ہیں جبکہ بجلی کے تین کھمبے گرنے سے بھی روڈ کی صورتحال انتہائی خطرناک ہو چکی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے مطابق بڑھتے ہوئے رش کی وجہ سے سیاحوں کو مری اور گلیات کی طرف جانے سے عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔ مری اور گلیات کی طرف جانے والے سیاحوں کو 17’ میل انٹرچینج‘ سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہے۔
حکام کے مطابق فیصلے کا مقصد مری اور گلیات سے واپس آنے والے سیاحوں کے لیے سہولت فراہم کرنا ہے اور یہ کہ سیاحوں کو مری اور گلیات سے باحفاظت واپس لانا ہے۔ساتھ ہی ساتھ حکام نے مری میں موجود لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک پولیس اور دیگر حکام کے ساتھ تعاون کریں، غلط پارکنگ نہ کریں، گاڑیاں راستے میں پارک کر کے سیلفیاں نہ لیں اور ڈبل لین بنانے سے اجتناب کریں۔
گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ترجمان احسن حمید کے مطابق برفباری کے سبب زمینی حالات اس بات کی اجازت نہیں دے رہے کہ مزید سیاح گلیات میں داخل ہوں چنانچہ گلیات میں اتوار تک سیاحوں کے داخلے پر پابندی رہے گی۔دوسری جانب سوات میں بھی برفباری دیکھنے کے لیے سیاحوں کی بڑی تعداد کے پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔
گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ترجمان احسن حمید کے مطابق جمعے کو ہونے والی برف باری انتہائی شدید تھی۔ اُن کے مطابق گلیات میں صرف ایک روز میں تین فٹ برفباری ہوئی ہے جبکہ دوسرے سپیل کے دوران جمعے سے پہلے چار روز تک ہونے والے برفباری مجموعی طور پر اڑھائی فٹ تھی جس نے نظام زندگی تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ برفباری اتنی شدید تھی کہ نہ صرف یہ کہ روڈ صاف کرنے کا کام متاثر ہوا ہے بلکہ توحید آباد سے دروازہ کش کے مقام پر تین بجلی کے کھمبے گر گئے ہیں اور یہ تینوں بجلی کی مرکزی لائن کے تھے۔ حکام کے مطابق واپڈا کو ان کی مرمت کے لیے کم از کم 24 گھنٹوں کی مہلت درکار ہے۔
احسن حمید کے مطابق دوپہر کے وقت گلیات میں پہلے ایک مقام پر برفانی تودہ گرا تھا اور شام کے بعد ایک اور مقام پر برفانی تودا گرا ہے جس سے ایبٹ آباد کو مری سے ملانے والا روڈ مکمل طور پر بلاک ہو چکا ہے، جس وجہ سے روڈ سفر کے قابل نہیں رہا ہے۔
مری پولیس کے مطابق یہی نہیں، بلکہ سیاحوں کی ایک بہت بڑی تعداد نے جمعے کے روز مری کا رخ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ’اس وقت موسمی حالات بھی اچھے نہیں ہیں اور شدید برفباری کے سبب روڈ صاف نہیں ہو سکتا کیونکہ اس وقت دو دو فٹ برف گِر چکی ہیں۔‘
پولیس کے مطابق گاڑیاں پھسلن کی شکار ہیں اور کئی گاڑیاں روڈ پر کھڑی ہیں جن کو مدد فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ درختوں، بجلی کے کھمبوں کے ٹوٹنے کے خدشات موجود ہیں۔
مری انتظامیہ کے مطابق بظاہر ایسے لگتا ہے کہ مری میں تمام ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤس سیاحوں سے بھر چکے ہیں چنانچہ ایسی صورتحال میں جب موسمی حالات بھی اچھے نہ ہوں اور رہائش کی جگہ بھی موجود نہ ہو تو سیاحوں کو بالکل بھی مری کا رخ نہیں کرنا چاہیے۔
احسن حمید کے مطابق گلیات کے ہوٹلوں اور گیسٹ ہاؤسز میں جگہ موجود نہیں ہے اور تمام ہوٹل اور گیسٹ ہاؤس بھر چکے ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ اس وقت جن سیاحوں کو جگہ نہیں ملی یا وہ روڈ پر پھنسے ہیں، ان کو خصوصی طور پر مدد فراہم کی جا رہی ہے کیونکہ بظاہر وہ غیر محفوظ ہیں۔
اسلام آباد کے رہائشی محمد عبدالحمید نے ایبٹ آباد کے راستے گلیات جانے کے لیے علی الصبح ہی اپنے سفر کا آغاز کر دیا تھا۔ وہ کہتے ہیں کہ جب ایبٹ آباد سے گلیات جانے کے لیے مری روڈ پر سفر کا آغاز کیا تو بے انتہا ٹریفک تھی اور وہ سفر جو زیادہ سے زیادہ ایک گھنٹے میں طے ہونا چاہیے تھا وہ تین گھنٹے میں بھی نہ ہو سکا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کے ساتھ شدید برفباری نے روڈ کو مکمل طور پر بلاک کر دیا ہے اور گاڑیاں روڈ پر کھڑی ہیں، جبکہ ’کئی مرتبہ ایسے لگا کہ دن میں اندھیرا چھا گیا ہے‘۔ان کے مطابق ’کئی لوگ مری روڈ پر تین بجے تک پھنسے رہے۔ تین بجے کے بعد برف صاف کرنے والی مشین نے ہمیں اور دیگر گاڑیوں کو چیونٹی کی رفتار سے سفر کرواتے ہوئے ایبٹ آباد کے قریب پہنچایا تھا۔‘
دوستوں کے ہمراہ راولپنڈی سے مری جانے کی کوشش کرنے والے آغا نصیر کہتے ہیں کہ وہ چار دوست کئی گھنٹے تک مری ایکسپریس وے پر پھنسے رہنے کے بعد رات کوئی نو بجے واپس راولپنڈی پہنچے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ اگر اتنی شدید برفباری ہونی تھی اور اتنے سیاحوں کو مری کا رخ کرنا تھا تو اس بارے میں عوام کو پہلے آگاہ کیا جانا چاہیے تھا۔
سوات سے صحافی شہاب الدین کے مطابق سوات کے مختلف علاقوں میں بھی جمعے کے روز برفباری ہوئی ہے اور سیاحوں کی بڑی تعداد سوات کا رخ کر رہی ہے۔اُنھوں نے بتایا کہ ہوٹلوں اور گیسٹ ہاؤسز وغیرہ کے علاوہ سیاحتی مقامات پر سیاحوں کا رش ہے۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

برفباری سیاحت مری
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعلی نقوی کا کالم توہینِ جمہور ۔۔ نامنظور نا منظور
Next Article حیدر جاوید سید کا کالم : ڈیل کہانیوں کا ’’دی اینڈ‘‘
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے گرم علاقوں میں برسوں بعد ’غیرمتوقع‘ برفباری: بعض مقامات پر 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

جنوری 23, 2026

35 سال بعد چمن بھر میں شدید برف باری، سندھ اور پنجاب میں بارش۔۔ موسم سرد ہوگیا

جنوری 22, 2026

بلوچستان میں بارش اور برف باری سے تین افراد ہلاک : راستے بند ہو گئے

دسمبر 31, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 29, 2026
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم اپریل 28, 2026
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے اپریل 28, 2026
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم اپریل 28, 2026
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم اپریل 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.