Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جون 23, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ
  • سفارتی کامیابی کے بعد وزیر اعظم قومی مسائل پر بھی توجہ دیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پیٹرول کی قیمت میں 74 جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»نیو زی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو اننگز سے ہرا دیا : سیریز میں کلین سوئپ
اہم خبریں

نیو زی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو اننگز سے ہرا دیا : سیریز میں کلین سوئپ

ایڈیٹرجنوری 6, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
new zealand vs pakistan 6 jan 2021
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کرائسٹ چرچ : نیوزی لینڈ نے فاسٹ باؤلر کائل جیمیسن کی شاندار باؤلنگ اور بلے بازوں کی بہترین کارکردگی کی بدولت پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 176 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 سے کلین سوئپ مکمل کر لیا۔
کرائسٹ چرچ میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 362 رنز کے خسارے سے دوچار پاکستانی ٹیم نے 8رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے اپنی دوسری اننگز دوبارہ شروع کی تو نیوزی لینڈ کو نائٹ واچ مین محمد عباس کی وکٹ لینے میں زیادہ دیر نہ لگی جو صرف تین رنز بنا سکے۔
اظہر علی اور عابد علی کی جوڑی نے اگلے 15 اوورز تک کیوی باؤلرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا لیکن 46 کے مجموعی اسکور پر کائل جیمیسن نے 26 رنز بنانے والے عابد کو چلتا کردیا۔ حارث سہیل نے گزشتہ اننگز کی نسبت قدرے بہتر کھیل پیش کیا لیکن 16 رنز بنانے کے بعد وہ بھی کائل جیمیسن کو وکٹ دے بیٹھے جبکہ دراز قد فاسٹ باؤلر نے 88 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کو بڑا نقصان پہنچاتے ہوئے 37 رنز بنانے والے اظہر علی کی وکٹ بھی حاصل کر لی۔
گزشتہ چند اننگز سے پاکستانی بیٹنگ لائن کا بوجھ اٹھانے والے قائم مقام کپتان محمد رضوان اس مرتبہ زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹک سکے اور جب وہ 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو 98رنز پر آدھی پاکستانی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔ فواد عالم کا بھی وکٹ پر قیام مختصر رہا اور وہ صرف 16 رنز بنانے کے بعد ٹرینٹ بولٹ کو وکٹ دے کر چلتے بنے۔
فہیم اشرف نے 28 اور پہلا میچ کھیلنے والے ظفر گوہر نے 37 رنز کی اننگز کھیلیں لیکن یہ دونوں ہی باریاں قومی ٹیم کو اننگز کی شکست سے بچانے کے لیے معمولی کوشش ثابت ہوئیں۔
پاکستان کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 186رنز پر ڈھیر ہو گئی اور نیوزی لینڈ نے میچ میں اننگز اور 176 رنز سے کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ سیریز بھی 0-2 سے اپنے نام کر لی۔نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن نے دوسری اننگز میں چھ وکٹوں سمیت میچ میں کُل 11 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ کین ولیمسن کو سب سے زیادہ رنز بنانے اور بہترین انداز قیادت پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔یاد رہے کہ پاکستان کی ٹیم میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 297 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔اس کے جواب میں نیوزی لینڈ نے کپتان کین ولیمسن کی ڈبل سنچری اور ہنری نکولس اور ڈیرل مچل کی سنچریوں کی بدولت پہلی اننگز 659 رنز چھ کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی تھی۔
نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 362رنز کی بھاری برتری حاصل کی تھی جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم 186 رنز پر ڈھیر ہو کر اننگز کی شکست سے دوچار ہو گئی۔ نیوزی لینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھی پاکستان کو شکست سے دوچار کیا تھا اور دوسرے میچ میں فتح کی بدولت کلین سوئپ مکمل کر لیا۔
( بشکریہ: ڈان اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

cricket کرکٹ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاظہر سلیم مجوکہ کا کالم : مولانا فضل الرحمن کا حکم اور محترمہ مریم نواز کا اشارہ ابرو
Next Article عابد میر کا سوال : ڈاکٹر مالک ، اختر مینگل اور محمود اچکزئی کہاں ہیں ؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم

اپریل 28, 2026

وزیر اعلیٰ پنجاب کے بارے میں سوال کی قیمت دو کروڑ روپے؟ ۔۔۔ سید مجاہد علی

اپریل 1, 2026

پی ایس ایل 11 : کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے ہرا دیا

مارچ 28, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک جون 23, 2026
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 23, 2026
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا جون 22, 2026
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی جون 22, 2026
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم جون 21, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.