لاہور : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل کے لیے لاہور کا قذافی سٹیڈیم سج چکا ہے، شہر بھر میں سیکیورٹی کے انتظام سخت کر دئیے گئے ہیں، اور ملک بھر سے شائقین کرکٹ لاہور پہنچ چکے ہیں۔ پی ایس ایل کے فائنل کے لیے جہاں لاہور میں غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں، وہیں پنجاب بھر میں بھی سکیورٹی کو سخت کر دیا گیا۔ دوسری جانب پی ایس ایل فائنل کا میچ دکھانے کے لیے کراچی، اسلام آباد، پشاور ملتان اور کوئٹہ سمیت ملک کے اہم ترین اور بڑے شہروں میں بڑی ٹی وی سکرینیں نصب کی جا چکی ہیں۔ پی ایس ایل فائنل شروع ہونے سے قبل ہی پاک فوج، رینجرز اور پنجاب پولیس کے 10 ہزار اہلکاروں نے قذافی سٹیڈیم کی ملحقہ عمارتوں اور سڑکوں کا کنٹرول سنبھال لیا۔
فیس بک کمینٹ