ملتان : معروف ادیب، دانشور اور براڈ کاسٹر انور معین زبیری سوموار کے روزدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ۔ ان کی عمر79برس تھی۔وہ اردو ،ہندی اور فارسی ادبیات کے ماہرتھے۔ انور معین زبیری نے ریڈیوپاکستان ملتان سے ڈیوٹی آفیسر کے طورپر اپنے کیریئر کا آغاز کیا اوراس کے بعد ترقی کرتے ہوئے سینئر پروڈیوسر کی حیثیت سے ریٹائرہوئے۔وہ بہت خوبصورت ادبی ذوق رکھتے تھے۔خود بھی شعر کہتے تھے اور مذہب سے ان کی گہری وابستگی تھی۔انور معین زبیری ایک طویل عرصے تک ریڈیو پاکستان ملتان میں مذہبی شعبے کے انچارج رہے۔انہوں نے ریڈیو کے لیے بہت سے دستاویزی پروگرام تیار کیے۔ ان کی کتابوں میں” مقامات نور“ اور” سرمد ایک سمندر “(رباعیات سرمد کامنظوم اردوترجمہ)شامل ہیں۔ان کے پسماندگان میں بیوہ، چاربیٹیاں اور بیٹا شامل ہیں۔ان کی نماز جنازہ بدھ کے روز دوبجے دوپہر امیر آباد پارک عقب ایف آئی اے آفس ادا کی جائے گی۔
فیس بک کمینٹ