اسلام آباد : پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ محمکہ موسمیات کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.8 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق درمیانے درجے کے اس زلزلے کا مرکز ہندو کش ریجن افغانستان جبکہ گہرائی 208 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے اسلام آباد، لاہور اور پشاور میں محسوس کیے گئے۔ تاہم ابھی تک کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے بھارت کے دارالحکومت دہلی میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس سے قبل آج صبح سندھ کے شہر کراچی اور اس کے گرد و نواح میں ہلکی نوعیت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس زلزلے کا مرکز کراچی شہر کے شمال میں تھا، جبکہ اس کی گہرائی 15 کلو میٹر زیر زمین تھی۔
فیس بک کمینٹ