لاہور سابق وزیراعظم نواز شریف کی جیل سے ہسپتال منتقلی کے ساتھ ہی یہ افواہیں گردش میں آگئی ہیں کہ نواز شریف این آراوکے نتیجے میں بیرون ملک جارہے ہیں ۔حکومتی ذرائع اورمسلم لیگی حلقے مسلسل اس بات کی تردید کررہے ہیں کہ سابق وزیراعظم کسی ڈیل کے تحت ہسپتال لاۓ گۓ ہیں تاہم ان افواہوں کو اس لئے بھی تقویت ملی کہ انہیں دل کے عارضے کے علاج کےلئے امراض قلب کے ہسپتال میں داخل نہیں کرایا گیا۔
سابق وزیراعظم کوعلاج کےلئے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا ہے اورمیڈیا کی رپورٹس میں یہ بتایاجا رہا تھا کہ ان کے دل کے پٹھے موٹے ہوگئے ہیںتاہم جس ہسپتال میں انہیں منتقل کیا گیا وہاں دل کا وارڈ ہی نہیں ہے۔ شیخ رشید احمد اوردیگرسیاستدانوں کی جانب سے تسلسل کے ساتھ این آراو کی گفتگوہوتی رہی تاہم سرکاری سطح پران تمام خبروں کی تردیدکردی گئی ۔
فیس بک کمینٹ