ملتان : ( گردوپیش نیوز) ملائیشیاء کے وزیراعظم مہاتیرمحمد کا شمار معمرترین عالمی رہنماﺅں میں ہوتا ہے ان کی عمر 93 برس ہے ۔ ورلڈ سسپیکٹیٹرانڈیکس کے مطابق دنیا کی دوسری معمر ترین رہنما برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم ہیں جن کی عمر92سال ہے ،سعودی عرب کے شاہ سلمان کی عمر 82سال ، ایران کے سپریم لیڈرعلی خامنہ ای کی عمر 79سال اوربرازیل کے صدر مائیکل تیمرکی عمر78سال ہے۔ان میں سے بعض رہنما آج بھی حکومتی معا ملات چلا رہے ہیں۔جبکہ دنیا کے کم عمرترین رہنماﺅںمیں شمالی کوریاکے کم یونگ شامل ہیں جن کی عمر 35برس ہے ۔
فیس بک کمینٹ