Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»سپریم کورٹ نے مرغی چور کی ضمانت مسترد کر دی
اہم خبریں

سپریم کورٹ نے مرغی چور کی ضمانت مسترد کر دی

ایڈیٹرمارچ 4, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد :سپریم کورٹ نے مرغی چوری کے الزام میں گرفتار ہونے والے ملزم کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی ہے۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کو حکم دیا ہے کہ وہ تین ماہ میں اس مقدمےکا فیصلہ کرے۔جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے پیر کے روز ملزم زاہد حسین کی ضمانت کی درخواست کی سماعت کی۔ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل پر مرغی چوری کے الزامات ہیں جبکہ اس ضمن میں پولیس نے ابھی تک کوئی ریکوری بھی نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ضمانت حاصل کرنا اس کے موکل کا حق ہے جو اسے نہیں دیا جا رہا۔عدالت نے ملزم کے وکیل سے استفسار کیا کہ ماتحت عدالتوں سے ان کے موکل کی ضمانت کی درخواستیں کیوں مسترد ہوئیں۔ تاہم ملزم زاہد کے وکیل اس بارے میں سپریم کورٹ کو کوئی اطمینان بخش جواب نہ دے سکے۔اسلام آباد کے ایڈووکیٹ جنرل طارق محمود جہانگیری نے عدالت کو بتایا کہ ملزم زاہد کے خلاف صرف 15 مرغیوں کی چوری کا الزام نہیں ہے بلکہ ان پر دیگر گھریلو اشیا چوری کرنے کا الزام بھی ہے۔اُنھوں نے کہا کہ متعلقہ تھانے کی پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر مسروقہ اشیا بھی برآمد کی ہیں اور ملزم سے ایک ٹرک چوری شدہ اشیا برآمد ہوئی ہیں۔بینچ میں موجود جسٹس قاضی فائز عیسی نے ملزم زاہد حسین کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اُنھو ں نے میڈیا پر یہ خبر کیوں چلائی کہ ان کے موکل پر صرف مرغیاں چوری کرنے کا الزام تھا اور اس مقدمے میں ان کے موکل کو ضمانت نہیں دی جارہی۔اسلام آباد کے ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ ملزم زاہد حسین چار مقدمات میں گلگت کی مختلف عدالتوں سے سزا یافتہ ہیں۔طارق محمود جہانگیری نے بی بی سی کو بتایا کہ اسلام آباد کے تھانہ کورال کی پولیس نے ملزم زاہد حسین کو گزشتہ برس اپریل میں اپنے ہمسایوں کے گھر سے مرغیاں اور کبوتر چوری کرتے ہوئے پکڑا تھا۔اُنھوں نے کہا کہ دوران تفتیش ملزم نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا تھا اور ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے مسروقہ سامان برآمد کیا تھا۔تاہم طارق محمود جہانگیری نے برآمد ہونے والے سامان کی مالیت کی بارے میں کچھ نہیں بتایا۔
سپریم کورٹ نے یہ معاملہ واپس ٹرائل کورٹ کو بھجوا دیا ہے۔ ملزم کے خلاف جن دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے قانون میں ان کی سزا سات سال ہے۔واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر میاں شہباز شریف کی ضمانت منظور کی تھی تو وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے عدالتوں پر طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ مرغی چور جیل میں ہیں جبکہ سرکاری خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے والے ضمانتوں پر باہر ہیں۔
( بشکریہ : بی بی سی )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

سپریم کورٹ فواد چوہدری مرغی چور
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleچار دن کی جنگ ۔۔ طارق احمد
Next Article کوئٹہ، بارش کے بعد ہنہ جھیل میں پانی آ گیا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

قتل کے مقدمے میں عمر قید پانے والے کو سپریم کورٹ نے 15 برس بعد بری کر دیا

جنوری 20, 2026

تجربہ گاہ اور پیڑ کی بربادی: وجاہت مسعود کا کالم

دسمبر 13, 2025

ججوں کے استعفے اور عدلیہ کی آزادی : سید مجاہد علی کاتجزیہ

نومبر 15, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا اپریل 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.