ممبئی : بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی ایسی تصاویر منظر عام پر آئی ہیں جس نے ان کے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔ کنگ خان کی بغیر میک اپ تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ شاہ رخ خان نے فنی کیرئیر کا آغاز 1992 میں فلم ’’دیوانہ‘‘ سے کیا لیکن شہرت انہوں نے ’’بازی گر‘‘ سے حاصل کی اور خود کو باکس آفس پر بالی ووڈ کا کنگ ثابت کیا۔ 51 سالہ شاہ رخ خان کو فلم نگری میں 25 سال کا عرصہ ہو گیا ہے اور اب بھی فلموں میں مرکزی کردار کرتے اور جوان نظر آتے ہیں لیکن کنگ خان کی نئی تصاویر میں ان کے بڑھاپے کی دہلیز پر قدم رکھنے کی تصدیق کر دی ہے۔ شاہ رخ خان اپنی ساتھی اداکارہ عالیہ بھٹ کی سالگرہ کی تقریب میں جب پہنچے تو کیمرے کی آنکھ نے ان کی وہ تصاویر محفوظ کر لیں جب ان کے چہرے پر کسی قسم کا کوئی میک نہیں تھا اور اداکار کے چہرے پر بڑھاپے کے آثار نمایاں تھے، تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہ رخ کی داڑھی میں بھی سفیدی واضح طور پر جھلک رہی ہے۔ کنگ خان کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور مداحوں نے ان کی بدلی شخصیت پر بھی حیرانی کا اظہار کیا ہے۔
(بشکریہ:کاروان)
فیس بک کمینٹ