اہم خبریں

راشد بخاری قتل کیس۔۔ وفاقی وزیرزرتاج گل کے دو قریبی ساتھی گرفتار

ڈیرہ غازی خان:راشد بخاری قتل کیس میں پولیس نے وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کے دو قریبی ساتھیوں کو گرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءراشد بخاری قتل کیس کی تحقیقات کرتے ہوئے وفاقی وزیر زرتاج گل کے دوقریبی ساتھیوں اختر خلجی اورمحمود بھٹی کو گرفتارکرلیا۔واضح رہے کہ 2جنوری کو نامعلوم شخص نے فائرنگ کرکے پی ٹی آئی رہنماءراشد بخاری کوان کے گھر کے باہر قتل کردیا تھا۔جسکی سی سی ٹی وی فوٹیج  منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے قاتل کی تلاش شروع کردی تھی تال حال قاتل کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔ گزشتہ ہفتے بھی پولیس نے وزیر مملکت کے قریبی ساتھی صفدر لنڈ کو بھی گرفتار کیا تھا۔راشد بخاری کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کے شہر کی تاجر برادری، سول سوسائٹی اور مختلف سیاسی جماعتوں کی طرف سے مظاہرے بھی کئے گئے۔

فیس بک کمینٹ

متعلقہ تحریریں

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker