کوئٹہ : شدت پسند تنظیم داعش نے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے گذشتہ دنوں اغواء کیے گئے 2 چینی باشندوں کو قتل کرنے کا دعویٰ کردیا۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق داعش نے اپنی نیوز ایجسنی ‘اعماق’ پر عربی زبان میں جاری کیے گئے بیان میں چینی شہریوں کو قتل کرنے کی ذمہ داری قبول کی۔ خیال رہے کہ 24 مئی کو کوئٹہ کے علاقے جناح ٹاؤن سے 2 چینی شہریوں کو اغواء کرلیا گیا تھا۔ اغواء ہونے والا چینی جوڑا ایک چینی زبان سکھانے والے ادارے میں استاد تھا، جنہیں تین مسلح افراد زبردستی اپنے ساتھ لے گئے تھے۔
فیس بک کمینٹ