لندن : برطانیہ میں دارالعوام کی 650 نشستوں میں سے 642 کے نتائج آچکے ہیں جن کے مطابق کنزرویٹیو پارٹی کو 311 نشستوں اور لیبر پارٹی کو 260 سیٹوں پر کامیابی حاصل ہوئی۔ اسکاٹش نیشنل پارٹی 35 جب کہ لیبر ڈیموکریٹ پارٹی نے 12 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہیے اس کے علاوہ آزاد اور دیگر جماعتوں کے امیدواروں نے 24 نشستیں اپنے نام کی ہیں۔ اگرچہ کنزرویٹو پارٹی نے دارالعوام میں اپنی اکثریت کھو دی ہے تاہم وہ اب بھی ایوان میں سب سے زیادہ سیٹیں جیتنے والی جماعت ہے۔ اگر کوئی بھی جماعت سادہ اکثریت حاصل نہ کرسکے، تو مخلوط حکومت بننا ناگزیر ہوجاتا ہے۔ انتخابات میں برطانوی وزیرِ اعظم تھریسا مے کی کابینہ کے 9 وزرا کو شکست ہوگئی ہے، جن میں وزیرِ خزانہ جین ایلیسن، کیبینٹ آفس کے وزیر بین گرمر، ڈیفڈ کے وزیر جیمز وارٹن، وزیرِ صحت نکولا بلیک وڈ، وزیرِ تعلیم ایڈورڈ ٹمپسن کے علاوہ گیون بارویل، راب ولسن، سائمن کربی اور ڈیوڈ مواٹ شامل ہیں۔ انتخانی نتائج کے بعد لیبر پارٹی کے رہنما جریمی کوربن نے تھریسا مے سے استفعے کا مطالبہ کردیا ہے ۔
منگل, اپریل 28, 2026
تازہ خبریں:
- ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
- کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
- صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
- اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
- ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
- ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
- امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم

