دبئی: سعودی سیکیورٹی فورسز نے مکہ کی مسجد الحرام میں حملے کی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ نے سعودی سرکاری ٹیلی وژن ’الاخباریہ‘ اور ’العربیہ ٹی وی‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے دو دہشت گروپوں کو مکہ میں اور تیسرے کو جدہ میں گرفتار کیا۔ العربیہ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ دہشت گرد مسجد الحرام میں نمازیوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ دونوں سرکاری نشریاتی اداروں کی جانب سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئی۔ سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق یہ منصوبہ تین دہشت گرد گروپوں نے بنایا تھا جن میں سے دو گروپ مکہ اور ایک جدہ میں موجود تھا ۔ مکہ المکرمہ کے نواح میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک خود کش بمبار نے ہتھیار ڈالنے کی بجائے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں پانچ سکیورٹی اہلکاروں سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے ۔ ایک خاتون سمیت پانچ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
فیس بک کمینٹ