Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جون 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»کٹھ پتلی وزیر نہیں ، ر ینجرز میرے ماتحت ہیں ۔۔ تحقیقات کراؤں گا : احسن اقبال
اہم خبریں

کٹھ پتلی وزیر نہیں ، ر ینجرز میرے ماتحت ہیں ۔۔ تحقیقات کراؤں گا : احسن اقبال

ایڈیٹراکتوبر 2, 20171 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد: احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی پیشی کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال سمیت وفاقی کابینہ کے دیگر ارکان کو کمرہ عدالت میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پر وزیر داخلہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس صورت حال کا جواب نہ دیا گیا تو وہ مستعفی ہوجائیں گے کیوں کہ وہ کٹھ پتلی وزیر داخلہ نہیں بن سکتے۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ قانون کی حکمرانی کے مطابق نواز شریف نے خود کو احتساب کے عمل میں شریک کیا اور ان کا یہ حق ہے کہ ان کے ساتھ وکلاء اور ساتھی عدالت جاسکیں۔احسن اقبال کے مطابق سابق وزیراعظم کی نیب ریفرنسز میں پیشی کے موقع پر رینجرز نے انہیں نواز شریف کے ساتھ عدالت میں داخل ہونے سے روک دیا، جس کی اعلیٰ سطح پر انکوائری کی جائے گی۔وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے چیف کمشنر کی نگرانی میں انتظامات مکمل کیے گئے تھے تاکہ عدلیہ کا وقار بھی برقرار رہے اور عدالت کا تقدس برقرار رکھتے ہوئے نواز شریف کے وکلاء اور ساتھیوں کو عدالت میں داخلے کی اجازت دی جاسکے، جیسا کہ یہ نواز شریف اور میڈیا کا بنیادی حق ہے کیونکہ عدالتیں ہر شخص کے لیے کھلی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ‘عدالتیں بند کمرے میں نہیں لگائی جاسکتیں، ایسا صرف آمرانہ ادوار میں ہوتا ہے، جمہوری حکومتوں میں آئین اور قانون کے تحت شفاف ٹرائل ہوتے ہیں اور یہ ہر شہری اور میڈیا کا بنیادی حق ہے کہ وہ ٹرائل کا مشاہدہ کرسکیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چونکہ کمرہ عدالت میں جگہ محدود ہے اس لیے چیف کمشنر نے یہ طے کیا تھا کہ کچھ میڈیا نمائندوں کو پاس جاری کیے جائیں گے تاکہ وہ کمرہ عدالت میں جاسکیں اس کے علاوہ نواز شریف کے ساتھ جانے والے ان کے ساتھیوں کی فہرست پر بھی اتفاق ہوا تھا۔وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ تاہم صبح یکا یک صورت حال تبدیل ہوگئی اور چیف کمشنر نے مطلع کیا کہ ’اچانک رینجرز نمودار ہوئے ہیں اور انہوں نے عدالت کی سیکیورٹی اپنے ہاتھ میں لے لی ہے‘۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ‘اسلام آباد میں رینجرز چیف کمشنر کے ماتحت ہیں، لیکن رینجرز کے کمانڈر نے چیف کمشنر کو بتایا کہ انہیں احکامات دیئے گئے ہیں اور ہم نواز شریف کے علاوہ کسی کو بھی اندر جانے نہیں دیں گے’۔وزیر داخلہ نے اس صورت حال کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ‘میں بحیثیت وزیر داخلہ اس صورت حال کا نوٹس لیے بغیر نہیں رہ سکتا’، ان کا کہنا تھا کہ رینجرز وزارت داخلہ کے ماتحت ہیں اور جب انہیں کہیں تعینات کیا جاتا ہے تو وہ سول انتظامیہ کے ماتحت کام کرتے ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ اگر رینجرز نے سول انتظامیہ اور چیف کمشنر کے احکامات کو ماننے سے انکار کیا ہے تو اس کی اعلیٰ ترین سطح پر نا صرف انکوئری ہوگی بلکہ اس بات کو بھی دیکھا جائے گا حکومت کی رِٹ کو کس نے چیلنج کیا۔انہوں نے کہا کہ میں مذکورہ معلومات کا جائزہ لینے کے لیے خود عدالت پہنچا تھا تاہم 15 منٹ تک رینجرز کے مقامی کمانڈر کو طلب کیے جانے کے باوجود وہ پیش نہیں ہوئے اور ’روپوش‘ ہوگئے جو قابل قبول نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جس کسی نے یہ کام کیا ہے اس کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ساتھ ہی انہوں نے زور دیا کہ ‘اگر یہ ثابت نہیں ہوگا کہ ریاست کی رِٹ کیا ہے اور سول انتظامیہ کی رِٹ کیا ہے تو میں وزیر داخلہ کے عہدے سے مستعفی ہوجاؤں گا’۔وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ ’میں کٹھ پتلی وزیر داخلہ نہیں بن سکتا کہ وزیر داخلہ میں ہوں اور میرے ماتحت رینجرز کسی اور کے احکامات پر کارروائی کرے‘۔ان کا کہنا تھا، ‘یہاں ایک قانون ہوگا، ایک حکومت ہوگی، ایک ریاست میں دو ریاستیں نہیں چل سکتیں’۔وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس کے بعد رینجرز کمانڈر بریگیڈیئر آصف، لیگی وزراء کو منانے کے لیے احاطہ عدالت سے باہر آئے تاہم وزراء نے اس صورت حال کے بعد عدالت میں جانے سے انکار کردیا اور واپس پنجاب ہاؤس روانہ ہوگئے۔ دوسری جانب وزیر داخلہ نے احتساب عدالت کے باہر پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا۔ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ کے نوٹس کے بعد سیکرٹری داخلہ نے چیف کمشنر، آئی جی، ڈی سی، ایس ایس پی کے ساتھ ساتھ سول انتظامیہ اور رینجرز کے کوآرڈی نیشن پلان کا ایس او پی بھی طلب کرلیا۔وفاقی وزیر نے وزارت داخلہ کے حکام کو ہدایت کی کہ ڈی جی رینجرز سے رابطہ کر کے معاملے سے آگاہ کیا جائے اور پوچھا جائے کہ وزراء کو جوڈیشل کمپلیکس داخلے سے روکنے کا کس نے کہا تھا۔
(بشکریہ:ڈان نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنواز شریف پر فردِ جرم عائد نہ ہو سکی : رینجرز نے وزیرِ داخلہ کو بعدالت میں‌جانے سےروک دیا
Next Article کلیاتِ نثر منیر نیازی ۔۔ ڈاکٹر سمیرا اعجاز کی تحقیقی کاوش ۔۔ ڈاکٹر محمد یار
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم

جون 26, 2026

اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار

جون 26, 2026

مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم

جون 26, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم جون 26, 2026
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار جون 26, 2026
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم جون 26, 2026
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم جون 26, 2026
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی جون 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.