راول پنڈی : انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) کے سابق سربراہ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) کے موجودہ صدر لیفٹننٹ جنرل رضوان اختر نے اچانک قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لے لی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لیفٹننٹ جنرل رضوان اختر نے اپنا استعفیٰ پاک فوج کے سربراہ جنر قمر جاوید باجوہ کو پیش کیا۔اپنے استعفے میں لیفٹننٹ جنرل رضوان اختر نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی وجہ نجی معاملات کو قرار دیا تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب بھی پاک فوج کو ان کی خدمات درکار ہوں گی تو وہ حاضر ہوں گے۔آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹننٹ جنرل رضوان اختر کی ریٹائرمنٹ آئندہ برس اکتوبر میں ہونا تھی اور وہ اس وقت نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی کے صدر کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔رضوان اختر جنرل راحیل شریف کے قریبی ساتھی ہیں اور ان کی اچانک ریٹائرمنٹ کو سیاسی حلقوں میں بہت اہم اور غیر معمولی قرار دیا جا رہا ہے ۔
فیس بک کمینٹ