ویلنگٹن : پہلے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ڈک روتھ لوئس طریقے کے تحت 61 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔بارش کے باعث جب میچ روکا گیا تو اس وقت کریز پر فہیم اشرف اور فخر زمان موجود تھے اور پاکستان نے 30.1 ورز کے اختتام پر چھ وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے تھے۔316 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور ٹم ساؤدی نے پہلے ہی اوور میں اظہر علی اور بابر اعظم کو پویلین کی راہ دکھا دی۔
فیس بک کمینٹ