لاہور : مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ نے شہبازشریف کو پارٹی کا قائم مقام صدر اور نوازشریف کو تاحیات قائد بنانے کی منظوری دے دی۔اس کا باقاعدہ اعلان (ن) لیگ کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کوپارٹی کامستقل صدربنانےکی منظوری جنرل کونسل اجلاس میں دی جائیگی۔مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل کا اجلاس 45دن کےاندربلایاجائیگا۔ذرائع کے مطابق نوازشریف نےمسلم لیگ ن کی صدارت کے لئےشہبازشریف کانام تجویزکیا۔مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ ظفر الحق کی سربراہی میں پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا 180 ایچ ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہوا جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، مریم نواز اور دیگر مرکزی رہنما شریک ہوئے۔واضح رہےسپریم کورٹ نے 21 فروری کو انتخابی اصلاحات 2017 کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو پارٹی صدارت کے لیے نااہل قرار دیا تھا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ آئین کی دفعہ 62، 63 پر پورا نہ اترنے والا نااہل شخص کسی سیاسی جماعت کی صدارت نہیں کرسکتا۔
فیس بک کمینٹ