لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس کے بعد انہیں جاتی امرا میں سپردخاک کردیا گیا۔جاتی امرا میں شریف خاندان کے افراد نے مرحومہ کا آخری دیدار کیا جس کے بعد میت کو جنازہ گاہ لایا گیا۔بعدازاں انہیں نواز شریف کے والد میاں شریف کے پہلو میں سپردخاک کیا گیا۔شریف میڈیکل سٹی کے فٹبال گراؤنڈ میں معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ پڑھائی اور دعا کی۔جنازے میں مسلم لیگ (ن) کے راجہ ظفر الحق، رانا ثنااللہ، دانیال عزیز، امیر مقام، اقبال ظفر جھگڑا، مشاہد حسین سید، سابق صدر ممنون حسین، سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی ۔ وفاقی حکومت کی طرف سے گورنر پنجاب چوہدری سرور اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے جنازے میں شرکت کی جب کہ دیگر جماعتوں میں اسپیکر پنجاب اسمبلی اور (ق) لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی، (ق) لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین، کامل علی آغا، پشتونخوا میپ کے محمود اچکزئی، ایم کیوایم کے خالدمقبول صدیقی اور فاروق ستار سمیت دیگر بھی جنازے میں شریک ہوئے۔سیکیورٹی حکام کی جانب سے کارکنان کو روکنے کی کوششیں ناکام ہوگئیں اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کی بڑی تعداد جنازہ گاہ پہنچ گئی۔کلثوم نواز کو ان کے سسر میاں شریف کے پہلو میں سپردخاک کیا گیا ۔
پیر, جولائی 6, 2026
تازہ خبریں:
- خامنہ ای کے تین بیٹے والد کی نمازِ جنازہ میں شریک : کچھ ایرانیوں کو روتے دیکھ کر حیرت ہوئی : ٹرمپ
- پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مظاہرین پر فائرنگ سے ایک ہلاک : راولا کوٹ میں چار پولیس اہلکار اغوا
- قلعے کی فصیل پر کھڑے ہو کر دیکھنے والے : یاسر پیرزادہ کا کالم
- خاموشی کا منطقہ : وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم
- پاکستان میں سرمایہ کاری کیوں نہیں ہوتی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں کروڑوں افراد کی شرکت : مرگ بر امریکا کے نعرے
- لاہور: غیرملکی خواتین سے اسحاق ڈار کے نواسے اور ساتھیوں کی مبینہ اجتماعی زیادتی : خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات
- پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک روپے 97 پیسے کی کمی
- کینیا کی سپریم کورٹ نے ارشد شریف کےقتل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی درخواست مسترد کر دی
- جہانیاں : معروف عالم ناصر مدنی کو نمازِ جمعہ کے دوران دل کا دورہ : ملتان میں زیرِ علاج

