اہواز : ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ملک کے جنوبی شہر اہواز میں فوجی پریڈ کے دوران نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق آٹھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں نے فوجی وردیاں پہن رکھی تھیں اور انھوں نے پارک کے پیچھے سے حملہ کیا۔فارس نیوز ایجنسی نے کہا ہے کہ حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح نو بجے شروع ہوا اور اس میں کم از کم دو بندوق بردار ملوث تھے۔فارس کے مطابق حملہ آوروں نے عام شہریوں اور فوجیوں دونوں پر فائرنگ کی۔ایرانی میڈیا نے اس حملے کے پیچھے ’دہشت گرد‘ اور ’تکفیری عناصر‘ کا ہاتھ ہے۔ہفتے کو ایران کے مختلف شہروں میں عراق کے ساتھ جنگ کی 38ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے، جس کے سلسلے میں متعدد تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔فائرنگ تقریباً دس منٹ تک جاری رہی، لیکن سرکاری میڈیا کے مطابق سکیورٹی فورسز نے اب صورتِ حال پر قابو پا لیا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق کچھ حملہ آور بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے اور فورسز انھیں تلاش کر رہی ہیں۔اہواز کا شمار ان شہروں میں ہوتا ہے جہاں پچھلے سال بڑے پیمانے پر حکومت مخالف مظاہرے ہوئے تھے۔
فیس بک کمینٹ