Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»قید اور کوڑوں کی سزا پانے والی ایرانی خاتون نرگس محمدی کے لیے امن کا نوبیل انعام
اہم خبریں

قید اور کوڑوں کی سزا پانے والی ایرانی خاتون نرگس محمدی کے لیے امن کا نوبیل انعام

ایڈیٹراکتوبر 6, 20238 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
nargis muhamadi noble peace prize
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اوسلو: ایران میں قید انسانی حقوق کی کارکن نرگس محمدی نے سنہ 2023 کا امن کا نوبیل انعام جیت لیا ہے۔اس انعام کا اعلان کرتے ہوئے ناروے کی نویبل کمیٹی کا کہنا تھا کہ 51 سالہ نرگس محمدی کو ان کی جانب سے ایران میں خواتین پر ہونے والے مظالم کے خلاف جدوجہد کرنے پر یہ اعزاز دیا گیا ہے۔
کمیٹی کی چیئرپرسن بیرٹ ریس اینڈرسن کا کہنا تھا کہ انھیں اس جدوجہد کے باعث ’بھاری قیمت‘ چکانی پڑی۔انھوں نے کہا کہ نرگس محمدی اس وقت ایران میں 31 برس قید کی سزا کاٹ رہی ہیں اور انھیں 154 کوڑوں کی سزا بھی دی گئی ہے۔
اوسلو میں جمعے کو ہونے والی تقریب میں ریس اینڈرسن کا کہنا تھا کہ یہ ایوارڈ نرگس محمدی کو ’ان کی جانب سے ایران کی خواتین پر ہونے والے مظالم کے خلاف جدوجہد کرنے اور انسانی حقوق اور آزادی کو ترویج کرنے پر‘ انھیں یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔
انھوں نے اپنے خطاب کا آغاز ان الفاظ کے ساتھ کیا ’خواتین، زندگی، آزادی‘ جو ایران میں حالیہ مظاہروں کے دوران ایک نعرہ بن کر بھی سامنے آیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ یہ انعام ہزاروں ایرانیوں کی جدوجہد کے اعتراف میں دیا گیا ہے جو گذشتہ ایک سال سے ’ایرانی حکومت کی خواتین کو نشانہ بنانے اور ان کے خلاف امتیاز برتنے والی پالیسوں‘ کے خلاف کر رہے ہیں۔‘ انھوں نے کہا کہ اس تحریک کی سربراہی بھی نرگس محمدی کر رہی تھیں۔لاکھوں ایرانی اس ایوارڈ پر خوش ہوں گے اور ساتھ ہی انسانی حقوق کے کارکنان دنیا بھر میں اس حوالے سے جشن منا رہے ہوں گے۔
تقریب میں ریس اینڈرسن کا یہ بھی کہنا تھا ایران کو نرگس محمدی کو فوری طور پر جیل سے رہا کرنا چاہیے تاکہ وہ دسمبر میں ہونے والی تقریب میں آ کر اپنا ایوارڈ حاصل کر سکیں۔
انھوں نے کہا کہ ’ایرانی حکام کو صحیح فیصلہ کرنا چاہیے اور انھیں رہا کرنا چاہیے تاکہ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے آ سکیں، ہمیں اسی بات کی امید ہے۔‘
تاہم فی الحال اس بات کے امکانات بہت کم ہیں کہ وہ یہ ایوارڈ حاصل کرنے کے لیے رہا کی جائیں گی۔
اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ یہ ایوارڈ ’ایران کی خواتین کی ہمت اور بہادری کا مظہر ہہے اور یہ خواتین دنیا بھر کے لوگوں کے لیے مثال ہیں۔‘ایرانی نژاد برطانوی سماجی کارکن نازنین زاغری ریٹکلف نے تہران کی ایون جیل نرگس محمدی کے ساتھ گزاری تھی، تاہم وہ مارچ 2022 میں رہا کر دی گئی تھیں اور ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی دوست کو انعام ملنے پر خوش ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ’مجھے رونا بھی آ رہا ہے۔ انھوں نے ہم سب کے لیے ایون جیل میں بہت کچھ کیا۔ نرگس ایون جیل کے خواتین وارڈ کی خواتین کے لیے ایک ستون اور مثال ہیں کیونکہ انھوں نے خواتین کے حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف بلا خوف و خطر جدوجہد کی ہے۔
’یہ ایوارڈ ایران کی ہر اس خاتون کے لیے ہے جو کسی نہ کسی طرح ایران میں ناانصافی کا شکار رہی ہیں۔‘
اس مرتبہ طویل عرصہ قید میں گزارنے کے علاوہ نرگس کو ماضی میں 13 مرتبہ گرفتار کیا گیا ہے اور پانچ مرتبہ سزا بھی ہوئی ہے۔
گذشتہ دسمبر انھوں نے جیل سے بی بی سی کو ایون جیل کے حوالے سے انتہائی خوفناک تفصیلات بتائی تھیں جن سے ایرانی خواتین کو گزرنا پڑتا ہے۔ ان میں جنسی اور جسمانی طور پر ہراساں کیا جانا بھی شامل ہے۔
ان کے مطابق مظاہروں کے دوران ایسے پرتشدد واقعات بہت عام ہیں جن کا آغاز ستمبر 2022 میں 22 سالہ مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد سامنے آئے تھے۔یہ پرتشدد مظاہرے پھر ملک بھر پھیل گئے تھے جس میں ایران میں حکومت کو برطرف کرنے سے لے کر آزادی کے مطالبے کیے گئے تھے۔
اس دوران ایرانی خواتین کی جانب سے احتجاجاً اپنے ہیڈ سکارف جلائے گئے تھے اور یہ تصاویر دنیا بھر میں مقبول ہوئی تھیں۔
ایرانی حکام کی جانب سے ان مظاہروں پر بھرپور کریک ڈاؤن کیا گیا تھا اور اب یہ تقریباً ختم ہو چکے ہیں۔ نرگس محمدی ڈیفینڈرز آف ہیومن رائٹس سینٹر نامی تنظیم کی نائب سربراہ بھی ہیں۔ گذشتہ برس انھیں بی بی سی کی 100 سب سے زیادہ بااثر خواتین کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#girdopesh #iran #nobelprize ایران نوبل انعام
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleڈیرہ غازی خان دھماکے سے لرز اٹھا ۔ ایٹمی تنصیبات محفوظ ہیں : سکیورٹی حکام
Next Article لیاقت علی ایڈووکیٹ کا کالم : پاکستان کی ناکام فوجی بغاوتیں(1) ۔۔ راولپنڈی سازش کیس
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس

اپریل 16, 2026

ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا

اپریل 16, 2026

مذاکرات میں جزوی پیش رفت ہوئی : ’دو، تین اہم نکات پر اختلاف رائے‘ کے سبب معاہدہ نہیں ہو سکا، اسماعیل بقائی

اپریل 12, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے اپریل 18, 2026
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 18, 2026
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.