Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»فیصل آباد آن لائن فراڈ کے کیس میں گرفتار 48 چینی باشندوں سمیت 149 ملزمان کا 14 روزہ ریمانڈ : لیگی رہنما تحسین اعوان گرفتاری سے بچ گئے
اہم خبریں

فیصل آباد آن لائن فراڈ کے کیس میں گرفتار 48 چینی باشندوں سمیت 149 ملزمان کا 14 روزہ ریمانڈ : لیگی رہنما تحسین اعوان گرفتاری سے بچ گئے

ایڈیٹرجولائی 10, 20256 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
chinese arrested
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

فیصل آباد : نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی) کے مطابق فیصل آباد آن لائن فراڈ کے کیس میں گرفتار 149 ملزمان کو دو دن پہلے، منگل کو، مقامی عدالت میں پیش کیا گیا، جن میں سے پاکستانی ملزمان کا 14 روزہ ریمانڈ منظور کر لیا گیا ہے۔
غیر ملکی ملزمان کو جوڈیشل کسٹڈی میں منتقل کر کے جیل بھجوا دیا گیا ہے، لیکن ابھی تک فیکٹری مالک، مسلم لیگ کے مقامی رہنما اور سابق چیف ایگزیکٹو فیصل آباد الیکٹرک کمپنی (فیسکو)، ملک تحسین اعوان کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔
ترجمان این سی سی آئی، نجیب الحسن نے بتایا کہ ’ہم نے ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پیر کو فیصل آباد میں شاہکوٹ کے علاقے میں ادویات کی فیکٹری میں آپریشن کیا، یہ فیکٹری سابق فیسکو چیف، ملک تحسین اعوان کی ملکیت ہے۔ چھاپے کے دوران وہاں ایک بڑے کال سینٹر کا انکشاف ہوا، جو پونزی سکیم اور انویسٹمنٹ فراڈ میں ملوث تھا۔ اس فراڈ نیٹ ورک کے تحت عوام الناس کو دھوکہ دے کر خطیر رقم بٹوری جا رہی تھی۔‘
ترجمان کے مطابق، ’کارروائی کے دوران 149 افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، جن میں پاکستانی اور غیر ملکی باشندے شامل ہیں۔ گرفتار ہونے والوں میں 131 مرد اور 18 خواتین ہیں، جن کے خلاف کل سات ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں۔ ملزمان کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ان کا ریمانڈ منظور کر لیا گیا ہے۔‘
’گرفتار ہونے والوں میں چین کے 44 مرد اور چار خواتین، نائیجیریا کے تین مرد اور پانچ خواتین، فلپائن کے ایک مرد، تین خواتین، سری لنکا سے ایک مرد اور ایک خاتون، بنگلہ دیش کے چھ مرد، زمبابوے کی ایک خاتون جبکہ میانمار کی دو خواتین سمیت 76 پاکستانی مرد اور دو خواتین شامل ہیں۔
’گرفتار شدگان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت 141 سے 147 تک مقدمات درج کیے گئے ہیں۔‘
نجیب الحسن نے کہا کہ ’اس کیس میں مزید تحقیقات کا عمل این سی سی آئی اے فیصل آباد کی جانب سے قانون کے مطابق جاری ہے۔ اس بڑے فراڈ نیٹ ورک کی گرفتاری، پاکستان میں سائبر کرائم کے خلاف جنگ میں ایک نمایاں کامیابی ہے۔ اس کیس میں عدالت سے سابق چیف ایگزیکٹو فیسکو، ملک تحسین اعوان کا نام بھی پری پروسیکیوشن انویسٹی گیشن رپورٹ میں شامل کرنے کی درخواست کی گئی ہے، تاہم ابھی تک انہیں گرفتار نہیں کیا گیا۔‘
فیصل آباد کے سائبر کرائم سے متعلق کیسوں کی پیروی کرنے والے سینئر وکیل، محمود احمد چوہدری نے کہا کہ ’این سی سی آئی اے کی جانب سے آن لائن فراڈ کے الزام میں جو کارروائی کی گئی ہے، اس کے لیے کیس ثابت کرنا لازمی ہو گا۔ بظاہر یہ ایک کال سینٹر تھا، جس میں غیر ملکیوں کو ان کے ممالک میں بولی جانے والی زبان کے لیے رکھا جا سکتا ہے۔ لہٰذا آن لائن فراڈ کے حوالے سے سائبر کرائم ونگ کو ٹھوس ثبوت اور متاثرین عدالت میں پیش کرنا ہوں گے۔ ابھی تک کی کارروائی سے لگتا ہے کہ صرف غیر ملکیوں کو بغیر اجازت، غیر قانونی طور پر یہاں رکھ کر کام کرانے یا کسی آن لائن فراڈ کا کوئی کیس بننے کے علاوہ اس میں سے کچھ نکلتا دکھائی نہیں دے رہا۔ جتنا بڑا سکینڈل ظاہر کیا جا رہا ہے، میں نے دیکھا ہے کہ ایسا اس کیس میں کوئی بہت بڑا مالی معاملہ سامنے نہیں آیا۔‘
فیصل آباد کے سینئر صحافی، اجمل ملک نے کہا کہ ’جہاں چھاپہ مارا گیا، یہ ملک تحسین اعوان کی فیکٹری ہے جہاں کال سینٹر قائم تھا۔ کافی عرصے سے یہ کام یہاں ہو رہا تھا۔ مقامی طور پر کسی نے یہاں کسی غیر قانونی کام کی شکایت نہیں کی، البتہ بڑی تعداد میں غیر ملکیوں کی آمد و رفت سے معاملہ مشکوک لگتا تھا۔ ملک تحسین سابق فیسکو چیف ہیں اور ن لیگ کے اہم رہنما سمجھے جاتے ہیں۔ انہوں نے ریٹائرمنٹ کے بعد ن لیگ کی فیصل آباد سے قومی اسمبلی کی ٹکٹ کے لیے انٹرویو بھی دیا تھا، لیکن انہیں ٹکٹ نہیں ملا۔ تاہم نواز شریف کی لندن سے واپسی پر وہ اپنی قیادت میں لاہور ریلی لے کر بھی گئے تھے۔ یہاں انتخابات میں ن لیگ کی انتخابی مہم میں بھی نمایاں دکھائی دیتے ۔
(بشکریہ جیو نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

آن لائن فراڈ آن لائن
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleخالد جاوید مشہدی : ایک کارکن صحافی کی زندگی اور جنازے کا احوال : رضی الدین رضی کی یاد نگاری
Next Article بلوچستان : دکی میں 24 گھنٹوں کے دوران چار تشدد زدہ لاشیں برآمد
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

2025 میں سائبر کرائم کی ایک لاکھ بیالیس ہزار سے زیادہ شکایات : 2400 گرفتار ، صرف 33 کو سزائیں ۔۔۔ شہزاد عمران خان کی رپورٹ

دسمبر 28, 2025

گردوپیش پبلی کیشنز نے جنوبی پنجاب کا پہلا آن لائن کتب خانہ قائم کر دیا

مارچ 7, 2025

جنوبی پنجاب آن لائن فراڈ کا مرکز بن گیا :لالچی لوگ لاکھوں روپے سے محروم

دسمبر 22, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.