پشاور : خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں بگن کے مقام پر ٹل سے پاڑہ چنار جانے والی اشیا خورد و نوش کی گاڑیوں کے قافلے پر حملہ ہوا ہے۔جمعرات کو پولیس کے مقامی ایس ایچ او فضل کریم نے تصدیق کی کہ قافلے کی گاڑیاں جوں ہی بگن پہنچیں اس پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔بگن میں موجود ایک اور پولیس افسر نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ خود بھی اسی علاقے میں موجود ہیں، وہاں تاحال فائرنگ جاری ہے اور قافلے میں شامل گاڑیوں کو آگ لگائی گئی ہے۔
یاد رہے کہ کئی ماہ سے خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں حالات مسلسل کشیدہ ہیں اور گزشتہ روز سے مقامی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز نے مخالف گروہوں کے دو بنکرز مسمار کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔رواں برس خیبر پختونخوا کے ضلع کُرم میں فرقہ وارنہ فسادات میں ناصرف 200 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں بلکہ نہ ختم ہونے والی کشیدگی کے باعث کُرم کے صدر مقام پاڑہ چنار جانے والی رابطہ سڑکیں بندرہیں جس کے باعث اس علاقے میں ادویات، خوراک اور اشیائے ضروریہ کی قلت کا سامنا بھی ہوا۔
( بشکریہ : بی بی سی )
فیس بک کمینٹ