ملتان : معروف صحافی اور صحافیوں کی تنظیم پی ایف یو جے کے بانی منہاج برنا کی 26 ویں برسی 14 جنوری کو منائی جائے گی ان کا 2011 میں 88برس کی عمر میں انتقال ہو گیا تھا۔منہاج برنا کا اصل نام منہاج محمد خان تھاوہ یکم جولائی1929 میں قائم گنج اتر پردیش میں پیدا ہوئے۔قیام پاکستان کے بعد 1949 میں ہجرت کر کے کراچی آ گئےانہوں نے صحافیوں کی تنظیم پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ پی ایف یو جے کی بنیاد رکھی۔انہی کی تجویز پر سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے مزدوروں کے عالمی دن یکم مئی پر عام تعطیل کا اعلان کیا۔ وہ بائیں بازو کے معروف سیاستدان معرج محمد خان کے بھائی تھے ۔منہاج برنا نے ضیاء الحق کے دور میں صحافت پر پابندیوں کے خلاف تحریک چلائی اور قید وبند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں۔وہ 14جنوری 2011 میں انتقال کر گئے۔
فیس بک کمینٹ