ملتان : گرد و پیش پبلی کیشنز کے زیر اہتمام معروف شاعر ، سفر نامہ نگار اور کالم نگار جاوید یاد کا شعری مجموعہ ” جو بھی کچھ ہے ” کے نام سے شائع ہو گیا ہے ۔ 128 صفحات پر مشتمل اس کتاب میں ان کی غزلیں ، نظمیں اور قطعات شامل ہیں ۔
جاوید یاد کا یہ تیسرا شعری مجموعہ ہے ۔ اس سے پہلے ان کی پانچ کتب ” یسوع میرا محبوب” ( نثری نظمیں اور خاکے ” ، کھلی آنکھ کا سپنا ” ( شاعری) ، ” یسوع کے سنگ سنگ ” ( گیت اور ریڈیائی فیچر) ، ” کب سوچیں گے” ( کالم) اور ” پتھر، ریت اور پانی ” منظر عام پر آ چکی ہیں ۔۔
کتاب میں جاوید یاد کے فن اور شخصیت پر ڈاکٹر اکرم عتیق ، یوسف پرواز ، ڈاکٹر شفیق آصف ، ڈاکٹر فرزانہ کوکب ،ڈاکٹر پریا تابیتا ،پروفیسر عامر زریں ، اردو و پنجابی کے معروف شاعر سہیل ساجد اور رضی الدین رضی کی آرا شامل ہیں کتاب کا سرورق نام ور خطاط راشد سیال نے بنایا اور پرنٹر ناصر ظہیر ہیں ۔۔ 128 صفحات پر مشتمل اس کتاب کی قیمت 800 روپے ہے کتاب کی تعارفی تقریب نومبر کے اواخر میں منعقد ہو گی
رابطہ نمبر گرد و پیش
03186780423