دبئی : پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) تھری کے چھٹے اور آج کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز کی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی ،دس اوورز میں ملتان کے 42 رنز پر 4کھلاڑی آؤٹ ہوگئے ۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈکے کپتان رومان رئیس نے ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔ملتان سلطانز کی چوتھے آؤ ٹ ہونے والے کھلاڑی اوپنر احمد شہزاد تھے ،انہیں 11 کے انفرادی اسکور پر اسٹیون فن نے میدان سے باہر کا راستہ دکھایا۔گزشتہ میچ کے مقابلے میں رومان رئیس کا آج کا فیصلہ اب تک درست ثابت ہورہا ہے ، اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلی وکٹ 8 کے اسکور پر ملی جب گزشتہ دو میچوں میں نصف سنچریاں بنانے والے کمارا سنگاکارا کو رومان رئیس نے پویلین کی راہ دکھائی۔
فیس بک کمینٹ