Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, دسمبر 8, 2025
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تحریک انصاف کا جواب بھی مایوس کن رہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عمران خان جیلر ہے یا قیدی؟۔۔ وسعت اللہ خان کا کالم
  • بیجنگ کی محبت میں ۔۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ( پہلا حصہ )
  • خان آئے گا ؟ : عطاءالحق قاسمی کا کالم
  • بھارتی ریاست گوا کے نائٹ کلب میں آتشزدگی، 23 افراد ہلاک
  • اسلام آباد میں دو لڑکیوں کا قاتل رہا ۔۔طاقت اور دولت جیت گئی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • صوبائی عصبیت قومی وحدت کے لیے خطرے کی گھنٹی : نوجوان مایوس کیوں ہیں ؟ شہزاد عمران خان کا تجزیہ
  • پاکستان اور افغان طالبان کے ایک دوسرے پرحملے کرنے کے الزامات
  • پیاس کے بحران سے دوچار ایران : وسعت اللہ خان کا کالم
  • نیا دور ، لفافہ صحافی اور چمچہ کوچوان : سہیل وڑائچ کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ارشد چوہدری»ارشد چوہدری کی خصوصی رپورٹ : سیاسی بحران، ’پنجاب اسمبلی تحلیل کرنا حکومت کے آئینی اختیار سے باہر‘
ارشد چوہدری

ارشد چوہدری کی خصوصی رپورٹ : سیاسی بحران، ’پنجاب اسمبلی تحلیل کرنا حکومت کے آئینی اختیار سے باہر‘

رضی الدین رضیاپریل 3, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پاکستان کی پارلیمانی سیاسی صورتحال پنجاب میں بھی وفاق سے زیادہ مختلف نہیں ہے، سابقہ حکومت انتظامی سیٹ اپ اپنا ہونے کے باعث پنجاب میں بھی متحدہ اپوزیشن کو ٹف ٹائم دے رہی ہے۔
سپیکر نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا شیڈول خود جاری کیا مگر ڈپٹی سپیکر نےپولنگ کے دن، آج اتوار کو ہونے والا اجلاس بغیر کارروائی کے ملتوی کردیا۔
سپیکر چوہدری پرویز الہی کے مطابق اپوزیشن نے انتخاب سے قبل ایوان میں ہنگامہ آرائی کی، لہذا امن وامان کو برقرار رکھنے کی وجہ سے ڈپٹی سپیکر نے اپنا آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے اجلاس چھ اپریل تک ملتوی کردیا۔جب کہ اپوزیشن رہنما حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی کی شکست دیکھ کر ڈپٹی سپیکر نے طے شدہ منصوبہ بندی کے تحت غیر قانونی طور پر انتخابی عمل روک کر اجلاس ملتوی کیاہے۔اپوزیشن سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائے گی صورتحال سب کے سامنے ہے پی ٹی آئی میدان میں اترنے کو تیار نہیں ہے۔
پنجاب کے وزیر اعلی کا انتخاب ہونے سے کچھ دیر پہلے گورنر پنجاب چوہدری سرور کو برطرف کردیا گیا۔چوہدری سرور نے بھی پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن کے موقف کوتقویت بخشی ان کا کہنا ہے کہ ’انہیں رات گئے فون کر کے کہاکہ پرویز الٰہی ہار رہے ہیں لہذا آئینی اختیارات کے تحت یا اجلاس ملتوی کردیں یا اسمبلی تحلیل کر دیں، میں نے انکار کیا تو رات کے اندھیرے میں برطرف کردیا گیا۔ جب کہ میں نے خود پیش کش کی تھی کہ استعفیٰ لے لیں لیکن انہوں نے برطرف کردیاہے۔ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں غیر آئینی اقدام سے بچ گیا ہوں۔‘
کیا پنجاب اسمبلی کو بھی تحلیل کرنا ممکن ہے؟
پنجاب اسمبلی پریس گیلری کمیٹی کے سابق صدر خواجہ نصیر نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’آئین کے آرٹیکل 133 کے تحت عثمان بزدار کوعبوری طور پر نئے وزیر اعلی کے انتخاب اور حلف اٹھانےتک کام جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے لیکن اٹھارھویں ترمیم کے تحت ان کے پاس اختیار نہیں کہ گورنر کو اسمبلی تحلیل کرنے کی تجویز دے سکے۔ دوسرا یہ کہ وزیر اعلی عثمان بزادر مستعفی ہوچکے ہیں استعفی منظور ہوچکاہے ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی غیر موثر نہیں ہوئی ابھی اسمبلی سیکرٹریٹ میں موجود ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ اٹھارھویں ترمیم کے تحت چیف ایگزیکٹو وزیر اعظم یا وزیر اعلیٰ جب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری صدر یا گورنر کو بھجوائیں گے تو وہ پابند ہیں اور اس سمری پر عمل درآمد کریں وہ مسترد نہیں کر سکتے۔خواجہ نصیر کے بقول اسمبلی تحلیل کرنے کاواحدآئینی راستہ یہ ہے کہ ’نئے گورنر وزیر اعلی عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کرنے کا اقدام واپس لیں اور انہیں عہدے پر بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کریں، پھر جو ان کے خلاف پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے اکثریت ثابت کریں، پھر وہ اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری بھجوا سکتے ہیں جو موجودہ صورتحال میں ممکن نہیں۔ لہذا اس موقع پر حکومت کے لیے آئینی طور پر پنجاب اسمبلی تحلیل کرناآئینی اختیار سے باہر ہے۔‘
پنجاب اسمبلی کی صورتحال:
پنجاب اسمبلی میں قائد ایوان کا انتخاب کرائے بغیر چند منٹ میں اجلاس چھ اپریل تک ملتوی کیے جانے پر متحدہ اپوزیشن نے اسمبلی میں ہی دھرنا دے دیا ہے اور انہوں نے شیڈول کے مطابق انتخاب کرانے کا مطالبہ کیاہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ متحدہ اپوزیشن نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو ہٹانے کے لیے آئینی راستہ اختیار کیا اور تحریک عدم اعتماد اپنے قانونی حق کو استعمال کرتے ہوئے جمع کرائی۔ ان کے بقول اس صورتحال میں حکومت نے عثمان بزدار کو مستعفی کرادیا گیا اور سپیکر چوہدری پرویز الہی کو وزارت اعلی کا امیدوار نامزد کردیا۔
’ہم نے اس کا بھی خیر مقدم کیا اور ان کے مقابلہ میں متحدہ اپوزیشن نے حمزہ شہباز کو امیدوار نامزد کردیا سپیکر نے خود شیڈول جاری کیا جس کے تحت آج انتخاب ہونا تھا مگر شکست دیکھ کر اجلاس ملتوی کر کے راہ فرار اختیار کی۔‘عطا اللہ تارڑ کے مطابق اجلاس ملتوی کرنا غیر آئینی اور غیر قانونی ہے ’سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے جا رہے ہیں، ہم استدعا کریں گے سپریم کورٹ سے کہ وزیراعلی پنجاب کا انتخاب شیڈول کے مطابق آج کیا جائے۔ پرویز الٰہی نے شکست کو دیکھ کر اجلاس ملتوی کرایاایوان میں ہمارے ارکان کی تعداد ابھی بھی 203 ہے۔‘
اپوزیشن اراکین کی جانب سے اسمبلی میں موجود رہنے کا اعلان کیا گیا تو انتظامیہ نے پنکھے اور لائٹیں بند کرادیں۔
( بشکریہ : انڈپینڈنٹ اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

پنجاب اسمبلی وزیر اعلیٰ پنجاب
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوجاہت مسعود کا کالم : اپریل ظالم ترین مہینہ ہے
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : سپریم کورٹ تاریخ رقم کرسکتی ہے!
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

پنجاب اسمبلی: اپوزیشن کے 4 قائمہ کمیٹی چیئرمینوں کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب

جون 30, 2025

پنجاب اسمبلی: پی ٹی آئی کے 26 ارکان معطل، اسپیکرکا ریفرنس بھیجنے کا اعلان

جون 28, 2025

پنجاب کا 5 ہزار ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ

جون 16, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تحریک انصاف کا جواب بھی مایوس کن رہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ دسمبر 8, 2025
  • عمران خان جیلر ہے یا قیدی؟۔۔ وسعت اللہ خان کا کالم دسمبر 8, 2025
  • بیجنگ کی محبت میں ۔۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ( پہلا حصہ ) دسمبر 7, 2025
  • خان آئے گا ؟ : عطاءالحق قاسمی کا کالم دسمبر 7, 2025
  • بھارتی ریاست گوا کے نائٹ کلب میں آتشزدگی، 23 افراد ہلاک دسمبر 7, 2025
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2025 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.