اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے سابق قومی کرکٹر رمیز راجہ کو نیا چیئرمین پی سی بی بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور رمیز راجہ کی وزیر اعظم سے ملاقات ختم ہوگئی، وزیراعظم نے رمیز راجہ کو نئے چیئرمین پی سی بی بنانے کا عندیہ دے دیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم نےچیئرمین پی سی بی احسان مانی کو اگلے 3سال کیلئے توسیع نہ دینے سے آگاہ کر دیا۔عمران خان رمیز راجہ کا نام بطور ممبر بورڈ آف گورنرز کو بھجوائیں گے۔ اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین بننے کے امیدوار رمیز راجہ وزیر اعظم ہاؤس پہنچے تھے۔ وزیراعظم نے آج رمیز راجا کو نیاچیئرمین پی سی بی تعینات کرنے سے متعلق آگاہ کیاتھا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ اگلے 3سال کیلئے پی سی بی کے معاملات رمیز راجہ کے سپرد کرنے پر گفتگو ہوئی۔
پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان ہی رہیں گے،ان کو اگلے 3 سال بھی ملیں گے ۔ پی سی بی ہیڈ کوارٹر اس حوالہ سے لاعلمی ظاہر کر رہا ہے.یہ ایک حد تک تو ممکن ہے مگر ایسا بھی نہیں ہے کہ ہائی کمان کو معلوم نہ ہو.رمیز راجہ کی تقرری کے اثرات کافی نیچے تک آئیں گے.دوسری جانب احسان مانی کے ہوتے ہوئے کسی بڑی تبدیلی کی گنجائش نہیں ہے.احسان مانی فروری 2021 تک 100 فیصد تیار تھے.مارچ میں پی ایس ایل 6 کے حوالہ سے کراچی میں جو بد مزگی ہوئی.اس سے ان کو بھی دشواری کا سامنا ہے.
پاکستان کرکٹ کے حالات زیادہ اچھے نہیں ہیں.پی سی بی کی کمزور منیجمنٹ ہے.پی ایس ایل 6 کے لئے پہلے کراچی میں کمزوری دکھائی.کورونا سے ملاپ کروایا.یو اے ای گئے،بے عزتی خوب ہوئی.ڈومیسٹک کرکٹ درست معنوں میں چل نہیں رہی.نتائج ملے نہیں.انٹر نیشنل سطح پر مشکلات ہیں.ہیڈ کوچ مصباح الحق کی تقرری پر سوالات ہیں.کئی سابق کرکٹرزابھی بھی ملازمت کے منتظر ہیں.مالیاتی حساب کلیئرز نہیں ہیں.فرنچائزز سے مسائل ہیں.آئی سی سی پلیٹ فارم پر موثر پاور نہیں ہے۔انگلینڈ اور نیوزی لینڈ اس سا ل آئیں گے.آسٹریلیا نے اگلے سال آنا ہے. میرٹ کے حوالہ سے زیادہ بہتری نہیں.کرکٹ ڈیجیٹل ہے.ڈائریکٹرز کی بھرمار ہے.کورونا کے دور میں اخراجات بھی خوب ہیں.آڈٹ رپورٹ پوشیدہ ہے.