Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جون 13, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پیٹرول 4 اور ڈیزل اور ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا
  • ایران ہٹ دھرمی کی بجائے ہوشمندی سے کام لے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آزاد کشمیر لانگ مارچ کے شرکاء پر لاٹھی چارج اور شیلنگ : ہلاکتوں کی تعداد 15 ہو گئی
  • ”ہائی برڈ "حکومتی بندوبست اب قابلِ عمل نہیں رہا : نصرت جاوید کا کالم
  • مری حادثہ: والدہ، اہلیہ اورپانچ بچے مجھے تنہا چھوڑ گئے ۔۔ سوتری وٹ ملتان کا کاشف علی غم سے نڈھال
  • مظفر آباد میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے میں 20 شہادتوں کی تصدیق
  • آزاد کشمیر میں ہڑتال اور بداعتمادی کی فضا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مری حادثہ، ملتان سوگوار : ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 10 افراد کی میتیں ناقابلِ شناخت
  • ڈاکٹر علی شاذف : زمانے کی دھول میں چھپا سچ : محمد عمران کا کتاب کالم
  • رات گئے شدید حملوں کے بعد ایران کے خلاف امریکی جوابی کارروائیاں ختم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اختصاریئے»مشال کیس: ہجوم کو سزا کون دے گا ؟۔۔ رضی الدین رضی
اختصاریئے

مشال کیس: ہجوم کو سزا کون دے گا ؟۔۔ رضی الدین رضی

ایڈیٹرفروری 8, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
mishaal khan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مجھے تو مشال خان قتل کیس کے اس فیصلے پر کوئی اعتراض نہیں جس میں‌ایک مجرم کو سزائے موت ، کچھ کو عمر قید اورباقی ماندہ کو متفرق سزائیں سنانے کے بعد 58 میں سے 26 ملزموں کو باعزت بری کر دیا گیا ۔ فیصلے پر معترض ہونے سے پہلے آپ خود سوچیں کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت آخر مشال خان کے کتنے قاتلوں کو سزا سنا سکتی تھی ؟یہ کوئی توہین عدالت کا کیس تو تھا نہیں کہ جس میں جج کی عزت بھی داؤ پر لگی ہوتی اور وہ ملزم کو عبرت کی مثال بنا دیتا ۔ یہ دہرے یا تہرے قتل کا مقدمہ بھی نہیں تھا کہ جس میں ایک سے زیادہ لوگوں کو کسی کی موت کا ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ۔بس ایک خوبصورت نوجوان ہی قتل ہوا تھا نا ۔۔ اور ایک نوجوان کے قتل پر ایک ہی مجرم کو سزا بنتی تھی جو سنا دی گئی ۔ اب آپ کہیں گے کہ قاتل تو ایک سے زیادہ تھے ۔ اسے تو ہجوم نے قتل کیا تھا اور اس ہجوم میں سے چند لوگوں کو سزا سنادینا بھی درست نہیں ۔ مشال کے ساتھ تو جو ہوا سو ہوا لیکن اس ہجوم کے ساتھ تو نا انصافی نہیں ہونا چاہیے تھی ۔ ہم آپ کی اس رائے سے ہر گز متفق نہیں جناب ۔ ہماری رائے تو یہ ہے کہ مشال کے قاتلوں کو سزا دینا ممکن ہی نہیں کہ اس کے قتل میں تو ایسے لوگ بھی شامل ہیں جو قاتل نظر نہیں آتے لیکن وہ مشال کے قاتل ہیں ۔
مجھ جیسے اور آپ جیسے قاتل جو ظلم پر احتجاج کی سکت بھی نہیں رکھتے جو توہین کے الزامات پر خوف کے مارے خاموش رہتے ہیں‌اور اس لئے خاموش رہتے ہیں کہ کہیں انہیں بھی ہجوم سڑکوں پر گھسیٹنا شروع نہ کر دے ۔ جو راشد رحمان کے قتل پر چپ رہتے ہیں اور اس کے مقدمہ قتل کی پیروی کے لئے کوئی وکیل بھی تلاش نہیں کر پاتے ۔ جی ہاں ہم ہیں مشال کے قاتل اب خصوصی عدالت ہمیں بھلا سزائے موت کیسے سناتی ؟آپ فکر نہ کیجئے وہ ہم سب کو ایک ایک کر کے قتل کر یں گے لیکن ہم چونکہ پڑھے لکھے اور مہذب لوگوں میں شمار ہوتے ہیں اس لئے ہم خاموش رہیں گے ۔اپنی موت پر احتجاج بھلا کون کرتا ہے ؟
آپ کو تو معلوم ہے کہ مشال کے قتل کے موقع پر اتحاد بین المجرمین کا مظاہرہ ہوا تھا ۔ آپ مجرموں کا پروفائل تو دیکھیں جماعت اسلامی سے لے کر پی ایس ایف اور اے این پی تک دونوں انتہائیں اس کے قاتلوں میں شامل تھیں ۔اور اس کیس میں تو یہ اعتراض بھی بے معنی ہو جاتا ہے کہ جو قاتل ویڈیو میں قتل کا اعتراف کرتے نظر آ رہے ہیں انہیں بری کیوں کر دیا گیا ۔ جس ملک میں عدالتیں ڈی این اے ٹیسٹ کوبھی قتل کا ثبوت ماننے سے گریزاں ہوں وہاں ویڈیو کی بھلا کیا حیثیت رہ جاتی ہے ۔
مشال کے قاتل اس معاشرے کے ہر طبقے میں موجود ہیں ۔ ممتاز قادری کو شہید کہنے والے ہوں یا دھرنے والے دشنام طراز مولویوں کی سرپرستی کرنے اور ان کی کال پر پورے ملک کو مفلوج کرنے والے، ہم سب مشال کے قاتل ہیں ۔اس ملک میں انتہا پسندی کو ہم سب نے فروغ دیا ہے ۔ ہم نے قاتلوں کو سزائیں‌دینے کی بجائے ان کے ساتھ سمجھوتے کئے ۔ ہم نے قاتلوں کو قبول کیا اور خود کو ان کے لئے قابل قبول بنایا ۔ مشال کا قتل وحشت اور بربریت کی ایک مثال ہے ۔ کاش کہ یہ آخری مثال ہو اور اس ظلم کی بھینٹ چڑھنے والا یہ آخری مشال ہو ۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمشال خان کیس کا فیصلہ : 26 ملزمان کو بری کر دیا گیا
Next Article ایک کروڑ ماہانہ تنخواہ؟ ۔۔ عطا ء الحق قاسمی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پیٹرول 4 اور ڈیزل اور ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا

جون 13, 2026

ایران ہٹ دھرمی کی بجائے ہوشمندی سے کام لے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 12, 2026

آزاد کشمیر لانگ مارچ کے شرکاء پر لاٹھی چارج اور شیلنگ : ہلاکتوں کی تعداد 15 ہو گئی

جون 12, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • پیٹرول 4 اور ڈیزل اور ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا جون 13, 2026
  • ایران ہٹ دھرمی کی بجائے ہوشمندی سے کام لے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 12, 2026
  • آزاد کشمیر لانگ مارچ کے شرکاء پر لاٹھی چارج اور شیلنگ : ہلاکتوں کی تعداد 15 ہو گئی جون 12, 2026
  • ”ہائی برڈ "حکومتی بندوبست اب قابلِ عمل نہیں رہا : نصرت جاوید کا کالم جون 12, 2026
  • مری حادثہ: والدہ، اہلیہ اورپانچ بچے مجھے تنہا چھوڑ گئے ۔۔ سوتری وٹ ملتان کا کاشف علی غم سے نڈھال جون 12, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.