Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اپریل 30, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»رضی الدین رضی»مناظر حسین نظر سے لفافے لینے والے : ہوتل بابا کا کالم ( 14 ) ۔۔ رضی الدین رضی
رضی الدین رضی

مناظر حسین نظر سے لفافے لینے والے : ہوتل بابا کا کالم ( 14 ) ۔۔ رضی الدین رضی

ایڈیٹرمئی 22, 20181 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
articles. columns and poetry of razi ud din razi at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email
گزشتہ ماہ ہم نے مناظرحسین نظرکے اعزازمیں برپاہونے والی اس ادبی تقریب کاذکرکیاتھاجس کااہتمام انجمن ثقافت پاکستان نے کیااورجس کے لئے سامعین کاانتظام خودمناظرحسین منظرکوکرناپڑا،یوں تقریب میں ادیب اورشاعرکم نظرآرہے تھے لیکن محکمہ اوقاف کے ملازمین کی تعدادزیادہ تھی۔آج مناظرصاحب کاتذکرہ دوبارہ کرناپڑاتووجہ اس کی یہ ہے کہ شہر میں ایک سرکلرمختلف شاعروں ادیبوں میں تقسیم ہواہے جس میں مناظرصاحب پرکم اوردیگرادیبوں پرزیادہ الزامات عائد کئے گئے ہیں ہمیں افسوس ہے کہ ہم وہ سرکلرخودنہیں دیکھ سکے لیکن شہرکے مختلف علاقوں میں مختلف حلقوں میں زیربحث اس سرکلر کے بارے میں ہمیں خاصی معلومات حاصل ہوگئی ہیں ۔یہ سرکلردراصل ایک درخواست کی شکل میں ہے جوانٹی کرپشن کے سربراہ کے نام تحریرکی گئی ہے ۔درخواست دہندہ کے طورپرسکندرخان کانام درج ہے اوراس کاپتہ کمہارمنڈی ملتان ہے ۔ظاہرہے یہ نام جعلی ہے اس نام کاکوئی شاعریاادیب اس شہرمیں موجودنہیں ہم نے بہت سے ادیبوں اورشاعروں سے یہ درخواست حاصل کرنے کی کوشش کی تاکہ ہمارے اس کالم کوچارچاندلگ جائیں مگرافسوس کہ ہمیں ناکامی کاسامناکرناپڑا۔جن ادیبوں اورشاعروں کے نام اس درخواست میں درج تھے انہوں نے شرمندگی کے باعث اس کی زیارت نہ کرائی اورجن کے نام درج نہیں تھے انہوں نے اسے یادگارکے طورپراپنے پاس محفوظ کرلیا۔ بہت سے ادیبوں شاعروں کویہ درخواست حاصل کرنے اوراس کی زیارت کااشتیاق ہے مگرافسوس کہ یہ درخواست اب سینہ بہ سینہ ہی سفرکررہی ہے ہم تک جومعلومات پہنچیں ان کے مطابق سکندرخان کے فرضی نام سے درخواست لکھنے اوراس کی فوٹوکاپیاں تقسیم کرنے والا دراصل محکمہ اوقاف کاکوئی ملازم ہے جس نے مناظرحسین نظرسے کوئی بدلہ لیاہے۔درخواست میں مناظرحسین نظرصاحب کورشوت خورافسرقراردیاگیاہے اوربتایاگیاہے کہ وہ اس سے پہلے کتنی مرتبہ رشوت لینے کے الزام میں نوکری سے برطرف اورپھربحالی کی منازل طے کرچکے ہیں۔درخواست میں مناظرصاحب کے اعزازمیں ہونے والی تقریب کابھی ذکرہے جس کے (درخواست دہندہ کے بقول )تمام اخراجات مناظرصاحب نے خود برداشت کئے اورمقالہ نگاروں کو دو،دوہزارروپے بھی ادا کئے ۔درخواست دہندہ نے ڈاکٹرفرحت عباس پرمناظرصاحب سے کلینک بنوانے اور ناصربشیرراٹھورپرپندرہ سوروپے ماہانہ وظیفہ لینے کابھی الزام لگایاجس کی ان دونوں حضرات نے پرزورتردیدکردی ہے ۔  ہم تو ان کی تردید سے پہلے بھی اس الزام کو محض دروغ ہی سمجھتے تھے  ۔سکندرخان کی درخواست میں لکھاہے کہ مناظرحسین نظراپنی شہرت کے لئے ادیبوں اورشاعروں کی دعوتیں کرتے ہیں اورپھران سے اپنے لئے معاوضے پرمضامین بھی لکھواتے تھے۔درخواست میں پروفیسرعاصی کرنالی کاذکرباربارکیاگیاہے اورالزام عائد کیاگیاہے کہ انہوں نے مناظرحسین نظرسے سب سے زیادہ ” وصولیاں“  کیں ۔اس کے علاوہ بھی بعض ادیبوں پرالزامات عائد کئے گئے ہیں جواس حدتک شرمناک ہیں جوہم ضبط تحریرمیں بھی نہیں لاسکتے۔مناظرصاحب کی دعوتیں ہم نے ہی نہیں اوربھی بہت سے شاعروں ادیبوں نے کھائی ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ خودہمارانام بھی اس درخواست میں موجودہے لیکن ہماری مجبوری یہ ہے کہ اگرکوئی شخص اپنی ایک غزل سنانے یااپنے فن پرمضمون لکھوانے کے لئے کوئی دعوت کرہی دیتاہے توہم سے بھی عاصی کرنالی اوردیگراحباب کی طرح انکارنہیں ہوتا، ویسے بھی ہمارے نزدیک ایسے مواقع پرانکارکرنابدتہذیبی کی علامت ہے ۔سکندرخان نے یہ درخواست لکھ کربہت زیادتی کی اب ہم جیسوں کودعوتیں کون کھلائے گا۔؟مناظرصاحب کی دعوتوں کافائدہ یہ تھاکہ وہاں عاصی کرنالی ،حز یں صدیقی ،ہلال جعفری جیسی بلندپایہ ہستیوں سے ملاقات ہوجاتی تھی اورمناظرصاحب کی شاعرانہ صلاحیتوں کے بارے میں ان کے بصیرت افروزخیالات بھی سننے کومل جاتے تھے۔واہ میاں سکندرخان آپ نے توہمیں مستقل تفریحی سے محروم کردیا۔
ہم یہ کالم سمیٹنے ہی والے تھے کہ ملتان میں ہونے والے نعتیہ مشاعرے کی خبرموصول ہوگئی۔یہ مشاعرہ بہاﺅالدین زکریاملتانی کے عرس کے موقع پرمحکمہ اوقاف کے زیراہتمام منعقدہوا ملک بھرسے شعراءکرام تشریف لائے میزبانی چونکہ محکمہ اوقاف نے کی تھی اس لئے شعراءکواگلے روز مناظرحسین نظرکی کتاب ”شہرسخن“کی تعارفی تقریب میں بھی شرکت کرناپڑی۔تقریب کی صدارت مخدوم سجادحسین قریشی نے کی ،مہمان خصوصی علی نوازگردیزی اورغضنفرمہدی تھے ،سٹیج سیکرٹری کے فرائض حسین سحرنے انجام دیئے مقررین میں انورجمال ،عاصی کرنالی،حسن رضوی ،عطاءالحق قاسمی ،عارف عبدالمتین اورمحشربدایونی کے نام شامل ہیں۔
روزنامہ جسار ت کراچی14اکتوبر1988
فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleامریکہ : ایک متشدد اور مریضانہ معاشرہ:نووارد /الیاس بابر اعوان
Next Article نعیم الحق نے ٹاک شو میں دانیال عزیز کو تھپڑ مار دیا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 30, 2026

پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا

اپریل 30, 2026

سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی

اپریل 29, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 30, 2026
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا اپریل 30, 2026
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی اپریل 29, 2026
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 29, 2026
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم اپریل 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.