Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, جون 15, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے
  • آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
  • امریکا ایران امن معاہدہ طے پا گیا : 19 جون کو دستخط ہوں گے : شہباز شریف
  • حکومت تبدیلی کی بحث کتنی حقیقت پسندانہ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • "لیڈز سے لاہور ۔۔۔ گویا یہ بھی میرے دل میں تھا : ڈاکٹر سید علی رضا نقوی کا اختصاریہ
  • خبردار ، ہوشیار، تیار : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ : تعلیمی ادارے سرمایہ کاروں کے سپرد کرنے کی پالیسی
  • بجٹ میں خسارہ، غربت میں اضافہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پیٹرول 4 اور ڈیزل اور ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا
  • ایران ہٹ دھرمی کی بجائے ہوشمندی سے کام لے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»رضی الدین رضی»ملتان مرا رومان : یادیں ( 3 ) ۔۔ رضی الدین رضی
رضی الدین رضی

ملتان مرا رومان : یادیں ( 3 ) ۔۔ رضی الدین رضی

ایڈیٹرجولائی 11, 201811 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Bab-e-_Qasim_Multan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

یہاں صدیاں ہم کلام ہوتی ہیں‌

پانچ ہزار سال قدیم شہر میں سانس لینا بلا شبہ ایک منفرداور خوشگوار تجربہ ہے۔اس تجربے سے گزرتے تو سبھی ہیں لیکن اسے محسوس کرنے کے لئے اس شہر کے ساتھ والہانہ محبت بلکہ عشق ضروری ہے۔بہت کم شہر ایسے ہیں کہ جن کی گلیوں اور بازاروں میں گھومیں تو صدیاں آپ کے ساتھ سفر کرتی ہیں ۔ملتان بھی ایسا ہی ایک شہر ہے جہاں ہر گلی اور ہر محلے میں تاریخ آپ کے قدم تھامتی ہے۔سوچنے ،سمجھنے اور ادراک رکھنے والوں کو یہ شہربار بار اپنی جانب متوجہ کرتا ہے ۔کبھی کسی النگ سے گھوڑوں کی ٹاپیں سنائی دیتی ہیں تو کبھی قلعہ کی بلندی سے دور افق پر دھول کے بادل دکھائی دیتے ہیں ۔بوہڑ گیٹ کے قریب بن لوہاراںمیں کسی مچھیرے کی آواز سنائی دیتی ہے کہ کبھی کسی زمانے میں جب شاہ یوسف گردیز نے یہاں راوی کنارے اپنا ہجرہ بنایا تو دریا کی ایک شاخ اس زمانے میں اسی مقام سے گزرتی تھی جسے اب بن لوہاراں کہا جاتا ہے۔



سکندر ملتان سے خالی ہاتھ گیا

پھر خونی برج کے مقام پرسکندر اعظم خون میں لت پت پسپائی ہوتا دکھائی دیتا ہے۔بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ سکندر دنیا سے ہی نہیں ملتان سے بھی خالی ہاتھ گیا تھا۔اور پھر ایک منظر سورج کنڈ اور دوسرا پرہلاجی کے مندر کا نظر میں سماتا ہے۔ایک بہت بڑا اجتماع سورج دیوتا کے پجاریوں کا نظرآتا ہے جودنیا بھر سے اس اجتماع میں شرکت کےلئے ملتان آیا کرتے تھے۔ ایک گرج دار آواز اس توپ کے گولے کی سنائی دیتی ہے جو انگریز حملہ آوروں نے قلعہ ملتان پر داغا تھا اورپھر اس کے نتیجے میں کئی دھماکے ہوئے، کئی روز تک شہر جلتا رہا اور ان دھماکوں کی آواز میں لوگوں کی چیخ و پکار دب گئی ۔شہر کا بڑا علاقہ خاکستر ہوگیااور ظاہر ہے صرف مکان ہی راکھ نہیں ہوئے مکانوں کے ساتھ مکین بھی اس راکھ کا حصہ بن گئے۔تاریخ نا مور لوگوں کو تو ہمیشہ یاد رکھتی ہے لیکن تاریخی عمل کے دوران رزقِ خاک ہونے والوں کو کون یاد رکھے ۔یہ تو وہ کام ہے جو مؤ رخین بھی نہیں کر سکتے ۔

نو گزے پیر ملتان کے گم نام شہید



گمنام شہیدوں کی تو بس کبھی کہیں یادگار بنتی ہے یا کوئی اجتماعی قبر اور پھر اس قبر پر لوگ پھول چڑھاتے ہیں ،دیے اور اگر بتیاں جلا کر منتیں مرادیں پاتے ہیں اور اس اجتماعی قبر کو ”نو گزے پیر “ کی قبر قرار دے دیا جاتا ہے۔میں جب بھی ملتان میں کسی نو گزے پیر کی قبر پر دیا جلتا دیکھتا ہوں تو گم نام شہیدوں کے احترام میں چند لمحوں کے وہاں ٹھہر جاتا ہوں ۔
( جاری )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

پرہلاد مندر ملتان ملتان رومان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleآصف زرداری اور فریال تالپور ایف آئی کے سامنے پیش نہیں ہوں گے
Next Article پشاور : اے این پی کے جلسے میں دھماکہ ہارون بلور سمیت 12 افراد شہید
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پیر سپاہی ، ملتان کی کہانیاں اور رضی الدین رضی کی سوانح عمری : کلثوم رفیق کا کتاب کالم

مئی 26, 2026

ارشد حسین ارشد ، مخدوم سجاد قریشی اور کھولتے دودھ کا کڑاہا : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

مئی 15, 2026

ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا

مئی 6, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے جون 15, 2026
  • آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی جون 15, 2026
  • امریکا ایران امن معاہدہ طے پا گیا : 19 جون کو دستخط ہوں گے : شہباز شریف جون 15, 2026
  • حکومت تبدیلی کی بحث کتنی حقیقت پسندانہ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 15, 2026
  • "لیڈز سے لاہور ۔۔۔ گویا یہ بھی میرے دل میں تھا : ڈاکٹر سید علی رضا نقوی کا اختصاریہ جون 14, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.