رضی الدین رضیشاعریلکھاری

ہر طرف سسکیاں ہیں مگر عید ہے ۔۔ رضی الدین رضی

ہر طرف سسکیاں ہیں مگر عید ہے ۔۔ رضی الدین رضی

میری گلیوں میں تو نوحہ گر عید ہے
ہو مبارک تمہیں یہ اگر عید ہے

جیسے تم بے خبر ہو دکھوں سے مرے
بس کچھ ایسے ہی اب بے خبر عید ہے

ایک ٹھہری ہوئی ساعتِ ہجر میں
وصل کا لمحہ مختصر عید ہے

زندگی کا یہی بد نما حسن ہے
ہر طرف سسکیاں ہیں مگر عید ہے

رضی الدین رضی ***

فیس بک کمینٹ

متعلقہ تحریریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker