Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جولائی 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • روسی ادب چند مطالعات : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب کا مطالعہ کیوں ضروری ہے ؟ شاکر حسین شاکر کا کتاب کالم
  • Forcing God’s Hand ایک جائزہ : فلسطینی مسلمانوں کی نسل کشی صیہونیوں کا مذہبی فریضہ ہے ؟ ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • ایران پر امریکی حملے اور امن کی رہی سہی امید : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اینکر ریحان طارق کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ : مذہبی منافرت پھیلانے کا الزام
  • بلوچستان : چار دن میں شدت پسندی کے تین واقعات : 11 فوجی ، 27 پولیس اہلکارجان سے گئے ، 54 شدت پسند بھی مار دیے ۔۔ آئی ایس پی آر
  • معروف پبلشر ، ڈرامہ نگار اور صحافی بی اے جمال رخصت ہو گئے
  • بحری جہازوں پر حملوں کے بعد ایران دوبارہ نشانے پر : 80 سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج
  • شارجہ سے آنے والا کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، پانچ افراد سوار تھے : ریسکیو آپریشن جاری
  • غیر ملکی خواتین کا اغوا اور کرائے پر دستیاب متوازی ریاستی طاقت کے مراکز : نصرت جاوید کا کالم
  • روہی ٹی وی ملتان کے 36 ملازمین بے روزگار : صحافیوں کا شدید احتجاج
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»رضی الدین رضی»: ہوتل بابا کا کالم ( 3) ۔۔ رضی الدین رضی
رضی الدین رضی

: ہوتل بابا کا کالم ( 3) ۔۔ رضی الدین رضی

ایڈیٹرنومبر 26, 20178 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
articles. columns and poetry of razi ud din razi at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ادبی تقریبات میں شرکت کا جو ہمیں شوق ہے وہ آپ سے چھپاہوا نہیں۔دعوت نامہ نہ ملے تو ناخواندہ سامعین کی صف میں بیٹھ جاتے ہیں اورتماشائے  اہل قلم  دیکھتے ہیں۔پچھلے دنوں ہم نے بغیر دعوت نامے کے جن تقریبات میں شرکت کی ان میں سے ایک فیض صاحب کے لیے منعقد کی گئی تھی ۔دوسری عرش صدیقی کی شان میں برپاہوئی۔فیض صاحب کی تقریب کے دعوت نامے محمد معاویہ ادیب نے تقسیم کیے جن کا قلمی نام ایم ایم ادیب ہے اورجنہیں اقبال ساغر صدیقی ملی میٹرادیب بھی کہتے ہیں۔عرش صدیقی کے ساتھ منائی جانے والی سہ پہر کے مہتمم خالد خلیل تھے جو اعزاز احمد آذر کی رخصتی کے بعد نیشنل سنٹر کی ساکھ بہتر بنانے میں مصروف ہیں۔ ادبی تقریبات میں شرکت کا جو ہمیں شوق ہے وہ آپ سے چھپاہوا نہیں۔دعوت نامہ نہ ملے تو ناخواندہ سامعین کی صف میں بیٹھ جاتے ہیں اورتماشائے  اہل قلم  دیکھتے ہیں۔پچھلے دنوں ہم نے بغیر دعوت نامے کے جن تقریبات میں شرکت کی ان میں سے ایک فیض صاحب کے لیے منعقد کی گئی تھی ۔دوسری عرش صدیقی کی شان میں برپاہوئی۔فیض صاحب کی تقریب کے دعوت نامے محمد معاویہ ادیب نے تقسیم کیے جن کا قلمی نام ایم ایم ادیب ہے اورجنہیں اقبال ساغر صدیقی ملی میٹرادیب بھی کہتے ہیں۔عرش صدیقی کے ساتھ منائی جانے والی سہ پہر کے مہتمم خالد خلیل تھے جو اعزاز احمد آذر کی رخصتی کے بعد نیشنل سنٹر کی ساکھ بہتر بنانے میں مصروف ہیں۔ فیض صاحب والی تقریب کی صدارت ایلس فیض نے کی ۔عبداللہ ملک ان کے ساتھ تھے۔تقریب میں فیض صاحب کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد موجودتھی۔البتہ عرش صدیقی والی سہ پہر میں حاضرین کی بہت کمی نظرآئی ۔اورتواور طائرلاہوتی بھی موجودنہیں تھے ۔حالانکہ وہ عرش صاحب کی کار کا پانچواں پہیہ سمجھے جاتے ہیں۔جہاں کارک جائے وہاں اپنا کندھا پیش کرتے ہیں۔بعض لوگوں کاکہنا ہے کہ اب طائر لاہوتی حسب فطرت عرش صاحب سے کنارہ کشی اختیارکررہے ہیں۔تاثیروجدان کے بقول ایک وجہ یہ ہے کہ یونیورسٹی میں ملازمت حاصل کرلینے کے بعد اب طائرلاہوتی کو عرش صاحب سے کوئی مطلب نہیں رہا۔اب ہمیں ان پروفیسر صاحب  کی یاد ستارہی ہے۔جنہیں لوگ پیار سے پروفیسر کالے خان بھی کہتے ہیں۔ان کی کتاب ”کہکشاں“ میں ادیبوں اور شاعروں کے علاوہ بااثر افراد کوبھی نمایاں جگہ دی گئی ہے۔خاکہ نگاری کے علاوہ انہوں نے تقریبات کی گٹھلیوں سے دام بنانے کاشغل بھی اختیارکررکھا ہے ۔ایم اے کرنے کے بعد جب انہیں حسب شان ملازمت نہ ملی تو انہوں نے فخرامام (جوان دنوں مسندوزارت پر جلوہ افروز تھے)کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کرڈالی اور خاکہ لکھ کر اپنا کام نکالنے کی کوشش کی۔لیکن فلک کج رفتار کو ان کی بہتری منظورنہیں تھی ۔سو فخرامام صاحب کی وزارت بھی جاتی رہی۔ گزشتہ دنوں پروفیسر صاحب  نے ایک اور سرگرمی کی ۔انہوں نے ملتان کے محمود ادیبوں کو ایاز آرٹسٹوں کے ساتھ ایک ہی قطار میں کھڑا کیا اور ان کے گلے سعید قریشی ایوارڈ منڈھ دیا۔سعید قریشی عشروزکوة کے صوبائی وزیرتھے ۔اس لیے ایوارڈ سے بھی زکوة کی خوشبو آنے لگی۔لیکن تقریب کی صدارت کا نتیجہ سعید احمد قریشی کے حق میں بھی الٹا نکلا ۔وہ بھی وزارت سے محروم ہوگئے۔یوں تقریب تو بیکارگئی لیکن پروفیسر کالے خان کی اہمیت بڑھ گئی۔مخالفین جس وزیرکابسترگول کرانا چاہتے ہیں اس کے پیچھے انہیں  لگادیتے ہیں کہ وہ انہیں صدارت کے لیے مدعو کریں۔خیرپریشانی کی ایسی کوئی بات نہیں۔سنا ہے کہ وہ اب غلام حیدروائیں کے نام سے ایک ایوارڈ کا منصوبہ بنارہے ہیں۔ہمارے کالم سے جو لوگ ناراض ہیں ان میں پروفیسر انورجمال کے مخالفین بھی شامل ہیں۔انہیں ملال اس بات کاہے کہ ہمارے دل میں انور جمال صاحب  کے لیے نرم گوشہ کیوں ہے۔توصاحبو عرض یہ ہے کہ ہمیں انورجمال صاحب استری شدہ کپڑے کی طرح نظرآتے ہیں ۔صاف اوربے شکن ۔ایسے لوگ بھلا ملتان میں کہاں۔پھروہ صاحب طرز شاعر ہیں۔منفرد انشائیہ نگارہیں۔ادبی حلقوں میں ان کاایک وقار اورمقام ہے۔ایسی خوبیوں کے مالک کی تعریف کرنے کوتو ہمارا دل خواہ مخواہ کرتا ہے۔انورجمال کے چاہنے والوں کے لیے انہی کے چند اشعار ملاحظہ فرمائیں۔ اک بس کے حادثے میں غریب الدیارلوگ  زخمی ہوئے توکرنے لگے لوٹ مارلوگ پیدا ہوئے پنجروں میں توپھرفائدہ کیا ہے ان ننھے پرندوں کے اگرپرنکل آئے  دنیا مرے سوال کا الٹا جواب دے دریا کروں سوال توصحراجواب دے
پندرہ روزہ دید شنید لاہور۔2مئی1986

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ایلس فیض تاثیر وجدان خالد خلیل زکریا یونیورسٹی سعید قریشی فخر امام
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleتیزاب گردی :انسانی چہروں کو بگاڑنے والے قانون کی گرفت سے آزاد کیوں؟ سدرہ اشرف
Next Article آپریشن ناکام : اسلام آباد میں فوج تعینات، چھ افراد ہلاک نیوز چینلز اور سوشل میڈیا بند ،
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی اور نصف صدی کا قصہ : خالد محمود رسول کا کالم

اکتوبر 22, 2025

ڈاکٹر احسان قادر اور ڈاکٹر شازیہ میں ہاتھا پائی : فرانزک رپورٹ میں زیادتی ثابت

اکتوبر 8, 2025

زکریا یونیورسٹی : اسسٹنٹ پروفیسر کے ساتھ ہیڈ آف ڈیمارٹمنٹ کا مبینہ ریپ : تحقیقات شروع

ستمبر 30, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • روسی ادب چند مطالعات : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب کا مطالعہ کیوں ضروری ہے ؟ شاکر حسین شاکر کا کتاب کالم جولائی 10, 2026
  • Forcing God’s Hand ایک جائزہ : فلسطینی مسلمانوں کی نسل کشی صیہونیوں کا مذہبی فریضہ ہے ؟ ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جولائی 10, 2026
  • ایران پر امریکی حملے اور امن کی رہی سہی امید : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 10, 2026
  • اینکر ریحان طارق کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ : مذہبی منافرت پھیلانے کا الزام جولائی 9, 2026
  • بلوچستان : چار دن میں شدت پسندی کے تین واقعات : 11 فوجی ، 27 پولیس اہلکارجان سے گئے ، 54 شدت پسند بھی مار دیے ۔۔ آئی ایس پی آر جولائی 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.