Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, جون 29, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • مودی کی مسلمان دشمنی ، آج کا مغربی بنگال اور نومبر 1984 کی یاد : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • بہشتی دروازے کی گا رنٹی : یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • ایران کے زیر سایہ سکیورٹی کیسے ممکن ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • سرگودھا میں 14 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد زندہ دفن کرنے کی کوشش ، تین ملزمان گرفتار
  • محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل
  • صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»ساجد مسیح نے ایف آئی اے بلڈنگ سے کیوں چھلانگ لگائی ؟ بی بی سی کی رپورٹ
تجزیے

ساجد مسیح نے ایف آئی اے بلڈنگ سے کیوں چھلانگ لگائی ؟ بی بی سی کی رپورٹ

ایڈیٹرفروری 26, 20181 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
FIA
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور : وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے لاہور میں تحقیقات کے دوران چوتھی منزل سے کود جانے والے ساجد مسیح کے ان الزامات کر تردید کی ہے جس میں تشدد کا نشانہ بنانے اور تایا زاد بھائی کے ساتھ ’نازیبا حرکات‘ پر مجبور کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔لاہور کے رہائشی ساجد مسیح کے تایا زاد بھائی پطرس مسیح پر الزام ہے کہ انہوں نے فیس بک پر گستاخانہ مواد شائع کیا تھا۔بی بی سی کے مطابق لاہور میں 19 فروری کو لبیک یا رسول اللہ جماعت کے کارکن محمد اویس نے شاہدرہ پولیس سٹیشن میں دفعہ 295 سی کے تحت پطرس مسیح کے خلاف رپورٹ درج کروائی تھی۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ’پطرس نے فیس بک پر ایک صفحہ بنا رکھا ہے جس پر انہوں نے ایسی تصاویر شیئر کی ہیں جو توہین کے زمرے میں آتی ہیں‘۔مقامی افراد کے مطابق ایف آئی آر درج ہونے کی بعد ہجوم کی شکل میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد اس علاقے میں پہنچی اور پطرس کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔مقامی پولیس نے پطرس کو گرفتار تو کر لیا لیکن سوشل میڈیا سے منسلک تفتیش ایف آئی اے کے سائبر کرائم سیل میں کی جاتی ہے، اس لیے عدالت نے معاملہ ایف آ ئی اے کو بھجوا دیا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر خواجہ حماد نے بی بی سی کو بتایا کہ ’23 فروری کو مقامی عدالت میں ایف آئی اے کی ٹیم کی موجودگی میں عدالت میں ہنگامہ آرائی ہوئی اور مدعی گروپ نے ملزم کو تھپڑ بھی مارے‘۔ڈپٹی ڈائریکٹر خواجہ حماد نے بتایا کہ ایف آئی اے نے ملزم پطرس کے موبائل ڈیٹا کا فارنزک چیک کروایا ہے اور فیس بک کو بھی اس حوالے سے درخواست کی ہے، ابھی ان کا جواب آنا باقی ہے۔’دوران تفتیش پطرس نے اپنے تایا زاد بھائی ساجد مسیح کا نام لیا تو ایف آئی نے ساجد کو بھی بلایا۔ ایف آئی اے کے دفتر کی چوتھی منزل پر فارنزک ڈیپارٹمنٹ ہے جہاں ساجد سے ان کا موبائل مانگا گیا تو انہوں نے دینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ ان کے فون میں کچھ نہیں۔‘ڈپٹی ڈائریکٹر خواجہ حماد کے مطابق ’تفتیش کے ڈر سے پہلے ساجد نے اپنا موبائل کھڑکی سے باہر پھینکا اور پھر ہمیں ڈرانے کے لیے خود لٹک گئے۔ اسی دوران ساجد کا ہاتھ پھسلا اور وہ ساتھ والی ایک منزلہ عمارت کی چھت پر گر گیا۔’ریسکیو 1122 ساجد کو ہسپتال لے گئی اور ان کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئی ہیں۔ ہسپتال میں وہ پولیس کی زیر نگرانی ہیں لیکن اب پہلے سے بہتر ہیں۔‘ ہسپتال میں زیر علاج ساجد مسیح نے ایک ویڈیو میں الزام لگایا ہے کہ ایف آئی اے کے اہلکاروں نے ان پر تشدد کیا اور ان کو مجبور کیا کہ وہ پطرس کے ساتھ ’نازیبا حرکات‘ کریں۔ جس کے جواب میں ان کے پاس عمارت سے کودنے کے علاوہ کوئی راستہ نہ تھا۔ڈپٹی ڈائریکٹر خواجہ حماد نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔ساجد مسیح کے خلاف تھانہ سول لائنز میں اقدام خودکشی کے جرم میں ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے۔ایف آئی نے پطرس سے تفتیش مکمل کر کے انہیں سنیچر کو مقامی عدالت کے مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا۔پطرس نے عدالت میں دعویٰ کیا کہ تفتیش کے دوران ان پر تشدد کیا گیا ہے جس پر عدالت نے ملزم کا میڈیکل کروانے کا حکم دیا۔ میڈیکل کی رپورٹ کے مطابق پطرس کے جسم پر تشدد کے کوئی نشانات موجود نہیں۔مجسٹریٹ نے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے ایف آئی اے کو ہدایت کی ہے کہ ملزم کے خلاف چالان جلد پیش کریں۔ حکام کے مطابق یہ چالان منگل کو پیش کیا جائے گا۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبلا عنوان ۔۔ شاہد راحیل خان
Next Article عمران خان ، پائیدار شادی کا نسخہ اور شاہ محمود قریشی : کہتا ہوں سچ / شاکر حسین شاکر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مودی کی مسلمان دشمنی ، آج کا مغربی بنگال اور نومبر 1984 کی یاد : برملا / نصرت جاوید کا کالم

جون 29, 2026

بہشتی دروازے کی گا رنٹی : یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم

جون 29, 2026

ایران کے زیر سایہ سکیورٹی کیسے ممکن ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 29, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • مودی کی مسلمان دشمنی ، آج کا مغربی بنگال اور نومبر 1984 کی یاد : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 29, 2026
  • بہشتی دروازے کی گا رنٹی : یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم جون 29, 2026
  • ایران کے زیر سایہ سکیورٹی کیسے ممکن ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 29, 2026
  • سرگودھا میں 14 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد زندہ دفن کرنے کی کوشش ، تین ملزمان گرفتار جون 28, 2026
  • محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل جون 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.