Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, نومبر 16, 2025
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • چٹا ککڑ : حیات ثانیہ بعد از اختتامیہ یعنی فراغتیہ نوکریہ سرکاریہ ۔۔ شاہد مجید کی مزاح نوشت
  • سیاسی قربانی یا آمریت مسلط کرنے کی سازش؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • صحافت عیار کی زنبیل میں ہے : وجاہت مسعود کا کالم
  • تھل میں سیاحت کے فروغ اور آبادکاری کی روک تھام کے لیے چند تجاویز : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ
  • ’بشریٰ بی بی حساس ادارے کی معلومات عمران تک پہنچاکر اعتماد جیتتی رہیں، برطانوی جریدے کی رپورٹ ’صوفی، کرکٹر اور جاسوس
  • سرینگر کے پولیس اسٹیشن میں دھماکا، 9 افراد ہلاک، 32 زخمی
  • ججوں کے استعفے اور عدلیہ کی آزادی : سید مجاہد علی کاتجزیہ
  • لندن میں پاکستانی اور اسرائیلی وفود کی ملاقات اتفاقیہ تھی یا طے شدہ ؟ سردار الیاس کی وضاحت
  • ملتان کے جسٹس امین الدین خان چیف جسٹس آئینی عدالت مقرر
  • آرمی چیف کے عہدے کی مدت 5 سال ہوگی: قومی اسمبلی میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظور
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»شاہد مجید جعفری»شاہدمجید جعفری کامزاحیہ کالم: لالہ خواہ مخواہ لاغر بندہ برائے مردم شماری
شاہد مجید جعفری

شاہدمجید جعفری کامزاحیہ کالم: لالہ خواہ مخواہ لاغر بندہ برائے مردم شماری

رضی الدین رضیستمبر 26, 202212 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
shahid majeed jafery articles at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

خواتین و حضرات ! اگر ہم محبت خان عرف لالہ خواہ مخواہ لاغر صاحب کی وفات حسرت آیات سے لے کر اب تک کی ساری زندگی پر ایک غیرطائرانہ سی نظر دوڑائیں تو ہم پر منکشف ہوتا ہے کہ آپ دنیا میں محض خانہ پری کے لیئے تشریف لائے تھے آپ کا واحد کارنامہ جو کہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا وہ یہ تھا کہ آپ مر گئے ۔آپ کے مرنے کا اس ملک وقوم کو یہ فائدہ ہوا کہ اسی بہانے ویہلے پاکستانیوں میں ایک کھانے والا نہ صرف کم ہوگیا بلکہ اس کے ساتھ ہی ملک میں ایک شناختی کارڈ کی کمی بھی نوٹ کی گئی۔ چونکہ لالہ خواہ مخواہ لاغر صاحب کا شمار ہمارے محلے کے بہت بڑے اور بے کار دانشوروں میں ہوتا تھا اس لیئے جس طرح ملکہ برطانیہ کے مرنے کی اطلاع ان کی شہد کی مکھیوں کو دی گئی تھی اسی طرح لالہ خواہ مخواہ لاغر صاحب کے مرنے کی اطلاع بھی بڑے اہتمام سے(ان کا خون چوسنے والے) محلےکے آوارہ مچھروں اور اس قبیع کے دوسرے حشرات الارض کو دی گئی لیکن یہ اندوہناک خبر سن کر ان پرچنداں کوئی اثر نہ ہوا بلکہ لاغر صاحب کی وفات حسرت آیات کا سن کر ایک لوفر اور ناہنجار قسم کے مچھر نے ( اس دکھی ۔۔اور غم ز دہ ماحول میں بھی ) پہلے تو خبر لانے والے کی طرف منہ کر کے ایک نہایت ہی نامعقول اور لچر قسم کا اشارہ کیا (جو کہ تعزیرات پاکستان کے مطابق قابل گرفت تھا) پھر ہنس کر بولا بادشاہو ہمیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ لاغر مرا ہے یا نحیف۔۔۔ہم نے تو فقط خون چوسنا ہوتا ہے لاغر کا نہ سہی کسی اور کا چوس لیں گے۔ان کی اس بات سے ہمیں اندازہ ہوا گویا کہ قدرت کی طرف سے انہیں خون چوسنے کا این آر او ملا ہوا ہے۔
اگر ہم لالہ خواہ مخواہ لاغر صاحب کے کارناموں پر نظر دوڑائیں تو ہمیں یہ جان کے خاصی مایوسی ہوتی ہے کہ انہوں نے دنیا میں آ کر سوائے قرض لینے اور بیگم کی جھاڑ سننے کے علاوہ اور کوئی کام نہیں کیا ویسے یہ ایک لحاظ سے اچھا ہی ہوا کہ آپ نے کوئی بڑا کام نہیں کیا۔وہ اس لیئے کہ اس ملک میں جس نے بھی کوئی اچھا یا بڑا کام کیا ہے اس بے چارے کو کون سی پذیرائی ملی ہے؟ لاغر صاحب نے تو پھر بھی دنیا میں تشریف لا کر سب سے پہلے فارم "ب”پھر شناختی کارڈ بنوالیا تھا۔اس کے علاوہ آپ گاہے گاہے مردم شماری والا فارم بھی بھرا کرتے تھے۔
آپ کے بارے میں مشہور ہے کہ آپ اپنے والد صاحب کی بارہویں اولاد تھے جب ان کے پیدا ہونے کی مبارک باد والد صاحب کو دی گئی تو وہ تڑاخ سے بولے مبارک کس بات کی؟۔۔ یہ بچہ تو ایسے ہی خواہ مخواہ پیدا ہو گیا ہے چونکہ آپ شادی شدہ ہونے کے باوجود بھی خاصے غیرت مند واقع ہوئے تھے اس لیئے مرتے دم تک قبلہ مرحوم اپنے آپ کو خواہ مخواہ ہی کہتے اور لکھتے رہے جبکہ والدہ نےان کا نام بڑے چاؤ سے محبت خان رکھا تھا چونکہ فارغ وقت میں آپ شاعری بھی فرماتے تھے جسے اساتذہ خاصہ کمزور بلکہ بعض سنگ دل اسے نحیف اور بےوزن گردانتے تھے اس لیئے بطور احتجاج آپ نے اپنا تخلص لاغر رکھ لیا تھا۔
جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ لاغر صاحب ہمارے محلے کے بہت بڑے دانشوار اور بے بدل عالم تھے اس لیئے بڑے بڑے جید قسم کے لوگ از قسم شیدا ڈھول والا ۔میدا قلفی اور چاچا ڈھیں پٹاس و دیگر زُعما جن میں ایرا غیرا اور نتھو خیرا شامل ہیں ۔ان کے آگے زانُوے تَلَمُّذ تَہہ کرتے تھے لیکن آپ نے کبھی اس بات کا غرور نہیں کیا تھا بلکہ اس کے برعکس آپ نے ہمیشہ جھاڑ ہی کھائی تھی جس میں زیادہ حصہ ان کی نصف بہترکا تھا جو کہ بڑے اہتمام سے ان کی دیا کرتی تھیں۔ علم و حکمت میں ان کو ملکہ حاصل تھا آپ کس قدر بڑے اور بے کار عالم تھے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ایک دفعہ آپ نے امریکن پاپ سٹار مائکل جیکسن کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئےفرمایا تھا کہ مائیکل جیکسن انگریزوں کا عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی ہے۔
دنیا میں تشریف لانے کے بعد جلد ہی آپ کو اس بات کا احساس ہو گیا تھا کہ آپ محض رونق دنیا کےلیئے پیدا کیے گئے ہیں۔آپ کا مشہور شعر اسی بات کی عکاسی کرتا ہے ۔۔ یاد رہے، آپ کا یہ شعر عوام و خواص میں کشتوں کے پشتے لگاتا ہوا اچھی خاصی داد شجاعت پا چکا ہے۔۔۔فرماتے ہیں
مردم شماری کے لیئے پیدا کیا خواہ مخواہ لاغر کو۔۔
ورنہ کام کے لیئے کچھ کم نہ تھے ابا جی کے بچے اور بچیاں ۔
آپ کو اس بات کا شک ہی نہیں بلکہ حق الیقین تھا کہ آپ دنیا میں محض خانہ پری کے لیئے آئے ہیں ۔ جبکہ ان کے شاگردآخری دم تک یہی کہتے پائے گئے کہ کہ آپ دنیا میں آئے ہیں تو یقیناً کوئی بڑا کام بھی کریں گے جس پر آپ سرد آہ بھر کر فرمایا کرتے تھے کہ عزیزو ! اس سے اور بڑا کام کیا ہو گا کہ میں پیدا ہو گیا۔ اسی سلسلہ میں ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ آپ کی سالی محترمہ کی شادی تھی جس میں آپ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تمبو قناتیں لگانے کے ساتھ ساتھ آپ کے ذمے کیٹرنگ والے کے چمچے پورے کرنے۔ جگ گلاس صاف کرنے اور جھوٹی پلیٹیں دھونے کی ڈیوٹی بھی لگی ہوئی تھی (یہ الگ بات کہ آپ نے سسرال والوں سے نظر بچا کر باراتیوں کی طرف سے اچھالے گئے پیسوں کو بھی خوب لوٹا تھا)۔ چمچے اور جگ گلاس گن کر پورے کرنے اور شادی کی جھوٹی پلیٹیں دھو دھو کر آپ نیم جان ہو گئے تھے ۔جب میں ان سے ملنے گیا تو آپ بستر پر لیٹے ہائے ہائے کر رہے تھے اتنے میں ان کی بیگم بھی کمرے میں داخل ہو گئیں میں نے انہیں شادی کی مبارک باد دی تو وہ شکریہ ادا کرتے ہوئے بولیں کیا بتاؤں بھائی صاحب شادی کے کاموں نے تو میری اور میرے بھائیوں کی کمر ہی توڑ دی ہے اس کے بعد وہ سرسری سے لہجے میں بولیں ہاں یاد آیا ہمارے ساتھ ساتھ محلے کے دو چار اور لوگوں کے نے بھی تھوڑا بہت کام کیا ہےجن میں لاغر صاحب بھی شامل ہیں۔ بیگم کی بات سن کر انہوں نے بڑی مر وح نظرو ں سے میری طرف دیکھا اور کمر پر ہاتھ کر بلبلاتے ہوئے بولے دیکھا! میں نہ کہتا تھا کہ بندہ فقط مردم شماری کے لیئے پیدا ہوا ہے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپی ٹی آئی والوں نے لندن میں مریم اورنگزیب کا گھیراؤ کر لیا : یہ عمران کی زہریلی سیاست ہے ۔۔ وزیر اطلاعات
Next Article ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم:اکیڈمی اور سیاست
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

چٹا ککڑ : حیات ثانیہ بعد از اختتامیہ یعنی فراغتیہ نوکریہ سرکاریہ ۔۔ شاہد مجید کی مزاح نوشت

نومبر 16, 2025

سیاسی قربانی یا آمریت مسلط کرنے کی سازش؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ

نومبر 15, 2025

صحافت عیار کی زنبیل میں ہے : وجاہت مسعود کا کالم

نومبر 15, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • چٹا ککڑ : حیات ثانیہ بعد از اختتامیہ یعنی فراغتیہ نوکریہ سرکاریہ ۔۔ شاہد مجید کی مزاح نوشت نومبر 16, 2025
  • سیاسی قربانی یا آمریت مسلط کرنے کی سازش؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 15, 2025
  • صحافت عیار کی زنبیل میں ہے : وجاہت مسعود کا کالم نومبر 15, 2025
  • تھل میں سیاحت کے فروغ اور آبادکاری کی روک تھام کے لیے چند تجاویز : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ نومبر 15, 2025
  • ’بشریٰ بی بی حساس ادارے کی معلومات عمران تک پہنچاکر اعتماد جیتتی رہیں، برطانوی جریدے کی رپورٹ ’صوفی، کرکٹر اور جاسوس نومبر 15, 2025
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2025 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.