Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, جون 23, 2025
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم : پنجاب کی وحدت پر حملہ آور آکاس بیل سوچ
  • بالآخر صدر ٹرمپ جنگ میں کْود پڑا : نصرت جاوید کا تجزیہ
  • اسرائیل کی ہزیمت : حامد میر کا تجزیہ
  • ایران پر امریکی حملہ: دنیا میں لاقانونیت کا راج : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کردیا گیا ، امریکی وزیردفاع کا اعلان
  • ویمن یونیورسٹی ملتان کی وائس چانسلر ، شریعہ اکیڈمی کی سابق ڈی جی ڈاکٹر فرخندہ ضیاء انتقال کر گئیں
  • کوئٹہ میں پیٹرول کی قلت : اوگرا نے ملک بھر کے لیے وارننگ جاری کر دی
  • شاہد راحیل خان اور کہانی پاکستان کی : محمد عمران کا کتاب کالم
  • سید مجاہدعلی کا تجزیہ : ٹرمپ کو نوبل امن انعام دینے کی تجویز
  • عطاءالحق قاسمی کا کالم : لعنتی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»شاکر حسین شاکر»محمود شام : رحمٰن کے مہمان ۔۔ شاکر حسین شاکر
شاکر حسین شاکر

محمود شام : رحمٰن کے مہمان ۔۔ شاکر حسین شاکر

رضی الدین رضینومبر 4, 20181 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of mahmood shaam at girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہمیں کیا معلوم تھا کہ جس ادیب، شاعر، صحافی، کالم نگار اور سراپا انکسار محمود شام کو پڑھ پڑھ کے ہم نے اپنے لکھنے کی صبح کی وہ زندگی کے ایک موڑ پر ایسی کتاب کا تحفہ ہمیں بھیجیں گے جو ہمارے لیے 2018ءکا سب سے اہم تحفہ بن جائے گی۔ ”رحمن کے مہمان“ محمود شام کی وہ کتاب ہے جو اُن کے سفرِ حج کی روداد ہے لیکن گزشتہ صدیوں کے حج اور حرمین کی توسیع کی تاریخ اپنے دامن میں لیے ہوئے ہے۔ محمود شام کا تعلق جھنگ سے ہے اور وہ جھنگ سے بی۔اے کرنے کے بعد گورنمنٹ کالج سے جب فلسفے میں ایم۔اے کرتے ہیں تو انہیں کیا معلوم تھا کہ وہ پاکستان میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں ایک نامور صحافی کے طور پر جانے جائیں گے۔ ٹھہر ٹھہر کر اور سامنے والوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے والے محمود شام سے جب بھی ملاقات ہوتی ہے تو جی چاہتا ہے وہ ملاقات اور طویل ہو جائے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ اپنے مخاطب سے اس انداز سے بات کرتے ہیں کہ احمد فراز کا وہ شعر یاد آ جاتا ہے:
سنا ہے بولے تو باتوں سے پھول جھڑتے ہیں
یہ بات ہے تو چلو بات کر کے دیکھتے ہیں
گزشتہ دنوں محمود شام ملتان تشریف لائے تو حسبِ سابق اُن سے سیاست، صحافت، شاعری اور ملتان پر مکالمہ رہا۔ اسی دوران وہ بات کرتے کرتے رک گئے اور کہنے لگے شاکر صاحب کتابیں تو بہت تصنیف کیں، سفر بھی بہت کیے، منزلیں اور بہت کچھ سَر کیا مگر گزشتہ دنوں جو کتاب مکمل کی وہ سب سے الگ اور سب سے جدا ہے۔ ایک ایک قدم تسکین ایک ایک گام بشارت اور یہ کتاب کچھ اس انداز سے لکھی کہ اس کے پیچھے ہماری بیگم کی وہ دُعائیں ہیں جو سال بھر سے خدا سے مانگ رہی تھیں کہ ایک مرتبہ پھر اذنِ حاضری ہو جائے۔ اور پھر جب یہ خوبصورت سفر تمام ہوا تو میرے ذہن میں وہ سب کچھ موجود تھا جو مَیں نے حج کے دوران دیکھا لیکن مَیں اس کتاب میں ماضی کے اُن کی ایام کا تذکرہ بھی کرنا چاہتا تھا جو مَیں نے کتابوں میں پڑھا، اپنے بزرگوں سے سنا۔ بس کاغذ قلم سامنے رکھا مجھے نہیں معلوم کہ میرے رحمن نے مجھ پر کس طرح کا کرم کیا کہ مَیں صدیوں کے سفر کو لے کر آپ کے سامنے آ گیا۔ بے شمار کتابوں کی ورق گردانی، اقتباسات، درجنوں احباب کے مشورے، حقائق، اعداد و شمار اور پھر عقیدتوں کا سفر۔ یہ سب کچھ ”رحمن کے مہمان“ کو مکمل کرنے کے لیے میرا زادِ راہ تھا۔ مَیں جب یہ کتاب لکھ رہا تھا میرے ذہن اور دل کو جو لطف و تسکین ملی وہ اس سے پہلے کسی سفرنامے کو لکھتے ہوئے نہ ملی۔
محمود شام کے اس سفرنامے میں اٹھارویں اور انیسویں صدی میں مقاماتِ مقدسہ کا احوال بھی ملتا ہے۔ اور نواب مصطفی علی شیفتہ کے اس سفرنامے کا تذکرہ بھی ملتا ہے جس کا ذکر ہم نے کبھی نہیں پڑھا۔ محمود شام نے پیدل حج، موٹرکار کا حج، ریل کے ذریعے اور پانی والے جہازوں کے اسفار کی الگ الگ کہانیاں لکھی ہیں۔ خلافتِ راشدہ سے لے کر موجودہ دور تک اس سفر کے لیے جو سہولیات فراہم کی گئیں اُن کا تذکرہ بھی اس کتاب میں ملتا ہے۔ پھر غلافِ کعبہ محمل کی پوری تاریخ، خانہ کعبہ اور مسجدِ نبوی پر لگے طغروں کی تحقیق نے اس کتاب کو منفرد بنا دیا ہے۔ محمود شام نے جہاں ایک طرف مسلم محققین کے حوالے دیئے ہیں تو دوسری جانب انہوں نے غیرمسلم محققین کے بھی حقائق اور اعداد و شمار کو جمع کر کے یہ بتایا کہ اس کتاب کو لکھتے ہوئے انہیں تائیدِ رحمن و رحیم حاصل تھی۔
حج کے سفرنامے ہمیں پڑھتے ہوئے زمانہ گزر گیا۔ ممتاز مفتی نے جب ’لبیک‘ کو تحریر کیا تو خیال تھا کہ یہ کتاب ضبط ہو جائے گی۔ لیکن وہ کتاب ممتاز مفتی کو اس اعتبار سے ممتاز کر گئی کہ انہوں نے یہ کتاب لکھتے ہی کہہ دیا تھا کہ اس کتاب کو ہر کوئی شائع کر سکتا ہے۔ ان کے اس اعلان کے بعد لبیک آج بھی حج کے سفرناموں میں سب سے اہم کتاب سمجھی جاتی ہے جس میں ایک گناہگار شخص جب خانہ کعبہ میں روتے ہوئے لبیک کہتا ہے تو اس کو جواب میں بھی کہا جاتا ہے کہ مَیں آپ کی حاضری قبول کرتا ہوں۔ حجازِ مقدس سے لے کر کراچی تک کا یہ سفر بہت سی تاریخی کہانیوں کو لیے ہوئے ہے۔ جب کتابی صورت میں سامنے آتا ہے تو جی چاہتا ہے کہ ہم محمود شام سے گزارش کریں کہ اس کتاب کا ایک پیپر بیک ایڈیشن بھی شائع کرائیں تاکہ یہ کتاب ان لوگوں کے گھروں میں بھی پہنچ جائے جو ابھی تک ”رحمن کے مہمان“ نہیں بنے۔ وہ اس کتاب کو پڑھ کے رحمن کے مہمان بن جائیں۔
( بشکریہ : روزنامہ ایکسپریس )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleجیل میں آسیہ کی زندگی کو خطرہ ہے : شوہر کا انٹرویو
Next Article چیف جسٹس ثاقب نثار ، ہو گئے بیمار: انجیوپلاسٹی کے بعد ہسپتال داخل
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم : پنجاب کی وحدت پر حملہ آور آکاس بیل سوچ

جون 23, 2025

بالآخر صدر ٹرمپ جنگ میں کْود پڑا : نصرت جاوید کا تجزیہ

جون 23, 2025

اسرائیل کی ہزیمت : حامد میر کا تجزیہ

جون 23, 2025
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم : پنجاب کی وحدت پر حملہ آور آکاس بیل سوچ جون 23, 2025
  • بالآخر صدر ٹرمپ جنگ میں کْود پڑا : نصرت جاوید کا تجزیہ جون 23, 2025
  • اسرائیل کی ہزیمت : حامد میر کا تجزیہ جون 23, 2025
  • ایران پر امریکی حملہ: دنیا میں لاقانونیت کا راج : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 23, 2025
  • ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کردیا گیا ، امریکی وزیردفاع کا اعلان جون 22, 2025
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2025 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.