Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جون 26, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»شوکت اشفاق»فورٹ منرو میں زرتاج گل کے ساتھ بدسلوکی کیوں ہوئی ؟ِ ۔۔ شوکت اشفاق
شوکت اشفاق

فورٹ منرو میں زرتاج گل کے ساتھ بدسلوکی کیوں ہوئی ؟ِ ۔۔ شوکت اشفاق

ایڈیٹرجولائی 21, 20202 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
zartaj-gul-pti-politician
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

عوام کے ووٹوں سے منتخب جمہوری حکومت کو عوامی فلاح وبہبود اور خوشحالی کیلئے کام کرنے میں زیادہ دلچسپی ہونی چاہیے کیونکہ ان کو ووٹ ایسے خوش کن وعدوں پر مبنی منشور یا پھر ایسی تقاریر کے زور پر حاصل ہوتے ہیں مگر یہاں المیہ مختلف ہے کہ ذاتیات اور الزام تراشی ہی منشور بن جاتا ہے تعلیم،صحت تو درکنار مہنگائی کے اسباب پر قابو پانے کیلئے بھی ایک اور سیاست برپا کردی جاتی ہے،چند مخصوص طبقہ کو ہی عام آدمی سمجھ کر نوازشات کی بارش کردی جاتی ہے اور عوام کو خوش کرنے کیلئے وزراء بیان داغتے ہیں کہ سب اچھا ہے اور بیان کرتے ہیں کہ اپوزیشن کی بے خوف کرپشن اور نااہلی سامنے لانا اولین ترجیح ہے، یعنی تحریک انصاف کی حکومت میں عوامی فلاح ترجیحات میں شامل نہیں اور محض اپوزیشن کی بیخ کنی ان کی ترجیحات میں شامل ہے اب بھلا ان سے کوئی پوچھے کہ ایک ایسی اپوزیشن جو واقعی میں اپوزیشن نہیں ہے اور ہومیو پیتھک سے بھی کم درجے کی ہے وہ انہیں کیا نقصان دے رہی ہے بلکہ دیکھا جائے تو شاید تاریخ کی کمزور ترین ہے جو حکومت کی متعدد نااہلیوں پر صرف بیان بازی کی حد تک پریشر رکھنے تک محدود ہے جس نے عوامی قوت کا دعویٰ ہونے کے باوجود ابھی تک متحد نہیں ہوسکی ان کی تو اصل میں بیخ کنی ہوچکی ہے اور کیا یہ وہ وقت نہیں ہے کہ اب ایسے بیانات سے اجتناب کرکے کوئی مثبت کام کرلیا جائے کیونکہ ان کے تمام دعوؤں کی نفی ہوچکی ہے ۔
خیبر سے کراچی کسی کرپٹ سے نہ تو اربوں روپے وصول کئے جاسکے ہیں اور نہ ہی انہیں پابند سلاسل رکھاجاسکا ہے اب جیلوں میں صرف وہ طبقہ ہے جو ضمانت لینا چاہتا ہے اور نہ کوئی ان کی ضمانت دینا چاہتا ہے حالانکہ انہیں یہ سب معلوم ہے لیکن سمجھنا نہیں چاہتے کہ آگاہی بھی ایک عذاب ہے ویسے ایک عذاب تو انہوں نے مہنگائی کی صورت میں نازل کررکھا ہے لیکن اس کے بارے میں بینک دولت پاکستان کے درآمد ی گورنر کا کہنا ہے کہ شرح سود اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ میں کمی سے مہنگائی پر قابو پانے میں مدد ملی ہے کورونا کی وجہ سے قرضوں کی ادائیگی مؤخر ہونا دوسری وجہ ہے جس سے زرمبادلہ کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے البتہ مہنگائی میں اضافے کی وجہ سپلائی میں رکاوٹیں تھیں جو بتدریج کم ہورہی ہیں جن سے مشکلات پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
ڈاکٹر رضا باقر نے یہ خوشخبری سنائی ہے کہ سٹیٹ بینک کے اقدامات اور متعدد سکیموں کے اجراء سے بے روزگاری پر قابو پانے میں مددملے گی،معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں آسانی ہوگی۔گورنر بینک دولت پاکستان کی یہ باتیں اس وقت درست ثابت ہوں گی جب یہ تمام حقیقت کا روپ دھار لیں گی۔
ادھر صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے اس سال قائداعظم سولر پارک سے2ارب چوالیس کروڑ روپے منافع کمانے کی خوشخبری سنائی ہے غالباً یہ وہی سولر پلانٹ ہے جس کا کیس نیب انکوائری کرتی رہی ہے اور اس پر بھی سابقہ دور حکومت اور موجودہ اپوزیشن کو ترجیحیاً گالیاں پڑرہی ہیں تاہم وزیر موصوف نے انتظامی امور کے فیصلوں کو میرٹ پرکرنے کو اس کی وجہ قرار دیا ہے اگر یہی بات ہے تو پھر انہیں باقی معاملات میں بھی ایسے ہی میرٹ پر فیصلے کرکے منافع کی شرح کو بہتری کی طرف لانا چاہیے مگر دوسری طرف سابق وزیر مذہبی امور سید حامد سعید کاظمی نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت کے پاؤں تلے سے زمین کھسکتی نظر آرہی ہے کیونکہ ان کے پاؤں زمین پر شروع ہی سے ٹک نہیں رہے ہیں رہی سہی کسر عالمی وباء نے پوری کردی اور اب حالت یہ ہے کہ مہنگائی غربت اور امن وامان کی مخدوش صورتحال سے پہلے غریب اور متوسط طبقے کی آہیں اور چیخیں نکل رہی تھیں لیکن اب تو صاحب حیثیت کے نالے بھی بلند ہونے لگے ہیں جو سیاسی اور معاشی عدم استحکام کی نشانی ہے اور حکومت کیلئے وارننگ ہے۔
ادھر فورٹ منرو(ڈیرہ غازیخان کے قریب صحت افزاء مقام ہے) میں وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر کے ساتھ پیش آنے وا لاواقعہ دراصل حکومت کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے بظاہر سرکاری دورے پر وہاں جانے والی وزیر کے ساتھ مقامی لوگوں نے جو کچھ کیا ہے وہ کسی طور بھی قابل ستائش نہیں ہے البتہ اگر سیاسی اعتبار سے دیکھا جائے تو یہ ردعمل ہے کیونکہ اس قسم کی زور آزمائی اور بے عزت کرنے والی سیاست کی بنیاد انہوں نے خود رکھی ہے،روایتی میڈیا سے سوشل میڈیا اور ذاتیات پر حملوں کی روایت کے بھی امین ہیں۔ گو کہ سیاسی اور انتخابی مخالفت کی بناپر اس اقدام کا تمام تر الزام لغاری سرداروں کے سر تھوپا جارہا ہے مگرمعروضی حالات میں دیکھنا چاہیے کہ تحریک انصاف اگر چاہتی ہے کہ اس کے وزیروں کے ساتھ آئندہ ایسے حالات پیش نہ آئیں تو انہیں ”مولاجٹ“ کی زبان ترک کرنی ہوگی کیونکہ اکثر اوقات کچھ وزیروں اور مشیروں کو معلوم ہی نہیں ہوتا اور ان کے نام سے ایسے بیانات منسوب ہو کر شائع اور نشر ہوجاتے ہیں جو یقینا سیا سی نالائقی کا باعث بنتے ہیں اسے روکنا ہوگا اور وزیر مملکت کو فورٹ منرو میں کئے گئے وعدوں کو پورا کرنا ہوگا کیونکہ یہ قبائلی ہیں انہیں مراعات کی زیادہ ضرورت ہے۔
گزشتہ دنوں سابق رکن قومی اسمبلی ملک لیاقت علی ڈوگر طویل علالت کے باعث خالق حقیقی سے جاملے وہ سابق مئیر ملتان اور تحریک انصاف کے قومی اسمبلی میں چیف واہپ ملک عامر ڈوگر،ملک عدنان ڈوگر اور ملک غفار ڈوگر کے چچا تھے انہی دنوں میں ابن قاسم بلائنڈ سنٹر کے بانی سربراہ قائم خان کرمانی طویل علالت کے باعث انتقال کرگئے،انہوں نے تمام عمر نابینا افراد کی فلاح وبہبود کیلئے وقف رکھی اور سفید چھڑی کی بصیرت کے ساتھ عزت دلوانے میں اہم کردار ادا کیا آج ان کے ہزاروں شاگر دہنر مند سکھی زندگی گزار ہے ہیں اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کررہے ہیں،ان کی وفات سے فلاحی کاموں میں ایک بڑا خلاآیا ہے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

زرتاج گل فورٹ منرو
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبرطانیہ اور پاکستان کا نظام تعلیم : لندن سے ایک خط/ فیضان عارف
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : مطیع اللہ جان کا اغوا، وزیر اعظم اپنی بے بسی کا اعتراف کریں
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پشاور ہائیکورٹ کا زرتاج گل کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنیکا حکم

دسمبر 4, 2024

پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی نظر بندی ختم کرکے فوری رہائی کا حکم

اکتوبر 8, 2024

پی ٹی آئی ممبر قومی اسمبلی زرتاج گل کو گرفتار کیے جانیکا دعویٰ

اکتوبر 6, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم جون 26, 2026
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی جون 26, 2026
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان جون 25, 2026
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟ جون 24, 2026
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جون 24, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.