Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جون 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»عدالتی رپورٹنگ پر پابندی کے پیمرا نوٹیفیکیشن پر عمل درآمد روکنے کا حکم
اہم خبریں

عدالتی رپورٹنگ پر پابندی کے پیمرا نوٹیفیکیشن پر عمل درآمد روکنے کا حکم

ایڈیٹرمئی 27, 20243 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر پابندی سے متعلق پیمرا کے 21 مئی کے نوٹیفیکیشن کی شقوں پر 6 جون تک عمل درآمد روکتے ہوئے فریقن کو نوٹس جاری کردیئے۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر پابندی کے نوٹیفکیشن کیخلاف کورٹ رپورٹرز کی درخواست کی سماعت ہوئی۔
درخواستگزاروں کے وکیل معیز جعفری ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ غیر اصولی طور پر پیمرا نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔ پیمرا کا کام متعلقہ آئین کے تحت سیٹلائیٹ چینلز کو پابند کرنا ہوتا ہے۔ سپریم کورٹ نے تمام کورٹ رپورٹنگ کے اصول طے کئے تھے۔ عدالتی کارروائیوں کی رپورٹنگ کی جاسکتی اور تجزیئے بھی دیئے جاسکتے ہیں۔ پیمرا کی جانب سے عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر 21 مئی 2024 کو پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔ پیمرا قواعد عدالتی لائیو رپورٹنگ کی اجازت دیتا ہے۔ عدالتی رپورٹنگ پر پابندی عائد کرنے سے قبل اتھارٹی کی میٹنگ تک نہیں طلب کی گئی۔ کورٹ رپورٹنگ پر پابندی آئین کے آرٹیکل 8، 9، 10، 18 اور 25 کی خلاف ورزی ہے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہماری جانب سے کبھی ریمارکس دے دیئے جاتے ہیں۔
درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ عدالتوں کی لائیو پروسیڈنگز دکھانے پر بھی اعتراض کیا گیا ہے۔ پیمرا کی جانب سے احکامات دیئے گئے ہیں، صرف عدالتی احکامات اور فیصلوں کو ٹی وی پر نشر کیا جاسکے گا۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اگر ہم اپنے ریمارکس کو سماعت کا حصہ بناتے ہیں تو پھر اسے چلانے میں کوئی مسئلہ نہیں۔
درخواستگزاروں کے وکیل نے موقف دیا کہ کورٹ رپورٹر کی وجہ سے ہونے والی سماعتوں کے حوالے سے جانا جاسکتا ہے۔ اگر کورٹ رپورٹر کو ہی عدالتوں میں جانے سے روکا جائے گا، تو پھر سماعت کی واضح طور پر رپورٹنگ ممکن نہیں ہوسکے گی۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جب کوئی جج ریمارکس دیتا ہے یا پھر کسی سے معلومات لے رہا ہوتا ہے اس وقت بہت سے سوال کیئے جاتے ہیں۔ ان ریمارکس اور ان سوالات کو سماعت کا حصہ نہیں بنایا جاسکتا۔
درخواستگزاوں کے وکیل نے موقف دیا کہ یہ ادارہ اس طرح کی ہدایات کرنے کا مجاز ہی نہیں ہے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کورٹ رپورٹرز کو بھی عدالتی رپورٹنگ میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ بعض ریمارکس یا آبزرویشن نشر ہونے سے عدلیہ کا غلط تاثر چلا جاتا ہے۔
عدالت نے پیمرا کے 21 مئی کے نوٹیفکیشن کی پابندی سے متعلق شقوں پر عملدرآمد روکتے ہوئے کورٹ رپورٹرز کو روزہ مرہ کی عدالتی رپورٹنگ کی اجازت دے دی۔ عدالت نے پیمرا، وزارت اطلاعات و دیگر کو نوٹس جاری کرتے 6 جون تک جواب طلب کرلیا۔
(بشکریہ:ایکسپریس نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

سندھ ہائیکورٹ عدالتی رپورٹنگ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleٹی 20 رنز کی دوڑ میں بابراعظم نے روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا
Next Article ڈاکٹر طاہرہ کاظمی کا کالم : پدرسری نظام کا سب سے خطرناک مہرہ ؛ بھائی!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پولیس کی مبینہ ہراسانی اور بھتا خوری سے بچایا جائے: چینی سرمایہ کار سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے

جنوری 24, 2025

سندھ ہائیکورٹ: سافٹ ڈرنک کمپنی مالک کے مبینہ اغوا پر متعقلہ محکموں کو نوٹس جاری

جولائی 25, 2024

الطاف حسین کی تقریر نشر کرنے پر پابندی ختم کرنے کی درخواست مسترد

اپریل 12, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟ جون 24, 2026
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جون 24, 2026
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک جون 23, 2026
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 23, 2026
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا جون 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.