Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»سہیل وڑائچ»رانا، منشیات فروش ہے ۔۔ سہیل وڑائچ
سہیل وڑائچ

رانا، منشیات فروش ہے ۔۔ سہیل وڑائچ

ایڈیٹردسمبر 15, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
rana sanaullah
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

وہ سربازار گرفتار کیا گیا، فیصل آباد سے لاہور آتے ہوئے دن دہاڑے عین موٹر وے پر اس سے ہیروئن برآمد کی گئی، قومی میڈیا میں بتایا گیا کہ اس نے خود اپنے بریف کیس سے ہیروئن نکال کر اینٹی نارکوٹکس فورس کو دی۔ اس منشیات فروش کو گرفتار ہوئے سات ماہ ہونے کو ہیں۔ تب شدید گرمی کے دن تھے، پھر خزاں آئی اور اب جاڑہ ہے۔ منشیات فروش ابھی تک جیل میں ہے، نہ کوئی ثبوت سامنے لایا گیا نہ وڈیو آئی ہے اور نہ ہی کوئی ایسی شہادت جس سے رانا کی منشیات فروشی ثابت ہوتی ہو۔
کیا معاشرہ سفید جھوٹ، کذب اور گندی الزام تراشی سے چل سکتا ہے؟ وزیروں نے تو پتا نہیں خدا کو جان دینی ہے یا نہیں؟ یوں لگتا ہے کہ ’’خدا کو جان دینی ہے‘‘ ان کا تکیہ کلام ہے۔ انہیں اس کے معانی تک نہیں معلوم، مگر اس ملک کے عادل، عساکر اور لیڈر جو فیصلہ سازی کی پوزیشن میں ہیں، خدا کے حضور کس منہ سے جائیں گے؟
اگر اس پر منشیات فروشی کے الزام صرف اسے پھنسانے کے لئے لگائے گئے ہیں تو کیا ہمارے ملک کی قیادت اپنے ضمیر میں جھانک کر اس معاملے کا دوبارہ جائزہ لے گی، کیا بڑے بڑے جبّوں، پگڑیوں اور عہدوں والے کروڑوں لوگوں کے سامنے ہونے والی اس زیادتی کا کبھی مداوا کریں گے؟ملک کا سب سے ’’کرپٹ‘‘ وزیراعظم رہا ہوکر بیرونِ ملک علاج کروا رہا ہے، جعلی اکائونٹس اور بے نامی جائیدادوں کا مالک صدر بھی ضمانت کے ذریعے ریلیف لے چکا، اب صرف رانا منشیات فروش ہی باقی رہ گیا ہے جس کمزور فرد واحد پر پوری ریاست کا غصہ ہی نہیں اتر رہا۔ کیا تمام تر اہلِ اقتدار میں ایک بھی خدا کا بندہ ایسا نہیں جو جھوٹ کو جھوٹ اور سچ کو سچ کہے۔
کیا وزیروں، افسروں یا ججوں میں سے ایک بھی ایسا نہیں جو کھڑا ہو کر کہے، میں بے گناہ پر منشیات کا جھوٹا مقدمہ ڈالنے سے اختلاف کرتا ہوں، کیا ہمارے طاقتوروں میں ایک بھی ایسا صاحبِ ضمیر نہیں جو اس صریح زیادتی پر اپنے ذاتی و گروہی مفادات قربان کرتے ہوئے بول پڑے یوں کم از کم اپنے ضمیر کو تو ہلکا کر لے۔ کل کو تاریخ آج کے سارے معاشرے ہی کو بے حس اور مردہ نہ قرار دیدے، کوئی ایک تو سورما ایسا ہو جو اس جرأت اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جھوٹ کے پردے چاک کر دے۔جولائی سے اب تک اس فقیر پُرتقصیر نے بہت انتظار کیا، اس مقدمے کی ہر پیشی پر اخبارات کی رپورٹ پڑھی، خوش فہمی تھی کہ یہ کوئی اندھیر نگری اور چوپٹ راج تھوڑی ہے، رانا کے خلاف لازماً ٹھوس ثبوت موجود ہوں گے تبھی تو اسے سرِ بازار پکڑا ہے وگرنہ سرعام اس پر الزام کیوں لگاتے؟ عقل کہتی تھی کہ ایسے الزامات بے بنیاد ہوتے ہیں مگر خوش فہمی یہ تھی کہ ریاست اور اس کے عمّال اس قدر اندھے تو نہیں ہو سکتے کہ معاملہ کچھ بھی نہ ہو اور رانا پر یہ الزام لگا دیا ہو۔
اب جبکہ رانا کو جیل گئے ہوئے چھ ماہ سے زائد ہو گئے ہیں، میری ریاست، حکومت اور معاشرے کے بارے میں خوش فہمی دور ہو چکی ہے۔ جب پورے معاشرے میں ایک بھی سقراط نہ رہے، جب پوری حکومت میں ایک بھی حُر نہ ہو اور جب پوری اسٹیبلشمنٹ میں ایک بھی سعید مہدی نہ ہو بلکہ سارے کے سارے مسعود محمود ہو جائیں تو پھر خوش فہمی کیا رکھنی ہے۔
اگر تورانا واقعی منشیات فروش ہے تو اسے سخت سے سخت سزا ملنی چاہئے، اس کے گھنائونے دھندے عوام کے سامنے لائے جائیں۔ چھ ماہ گزر چکے ہیں، ابھی تک تو اس کی بے گناہی، مظلومیت اور بے چارگی کے ثبوت ہی سامنے آئے ہیں، اس لئے ہمیں اب یہ آواز بلند کرنا ہوگی کہ رانا کے ساتھ سراسر زیادتی ہو رہی ہے۔ ناانصافی اور ظلم کے خلاف آواز بلند نہ کرنا بھی جرم ہے۔ میں ڈرپوک ہوں مگر اپنے فرضِ منصبی کی خاطر ببانگِ دہل مطالبہ کرتا ہوں کہ ریاست رانا کو انصاف فراہم کرے۔
میرے آقا فخر کائنات حضرت محمدﷺ نے فرمایا تھا کہ اگر وہ میرے داہنے ہاتھ پر سورج اور بائیں پر چاند رکھ دیں، تب بھی میں سچائی پھیلاتا رہوں گا۔ آقاؐ کے گناہگار اُمتی کی حیثیت سے میں اس تابناک روایت پر عمل کرتے ہوئے کہتا ہوں کہ مجھ سے تو یہ بے انصافی برداشت نہیں ہو رہی، چنانچہ اس ناانصافی کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرتا ہوں۔ہم سب کا پختہ ایمان ہے کہ مرنے کے بعد ہم سے پوچھ گچھ ہوگی۔ ہمارے ایمان اور ہمارے اعمال پر سوالات اٹھیں گے۔ میری روح کانپ اٹھتی ہے کہ اگر مجھ سے یہ سوال پوچھ لیا گیا کہ بے گناہوں کی گرفتاری پر زبان رکھنے کے باوجود تم کیوں نہ بولے، قلم کا استعمال آنے کے باوجود تم نے بے گناہ کے لئے کیوں نہ لکھا؟ مجھے تو موت کا انتظار بھی ہے اور ڈر بھی۔
وہ اور لوگ ہیں جنہیں یقین ہے کہ انہوں نے کبھی نہیں مرنا اور ان کا اقتدار اور شان و شوکت ہمیشہ ہی برقرار رہنی ہے۔ سچ کی عادت نہ بھی ہو تو موت کے خوف ہی سے سچ بول دیں۔ کہاں ہیں جبہ و دستار والے جو ہر ایک کو کافر قرار دینے پر تلے رہتے ہیں، وہ کیوں نہیں ظلم اور استبداد کے خلاف زبان کھولتے۔ اقتدار کے مزے لینے والے وزرا اور دوسرے کلغی دار جو ناک پر مکھی نہیں بیٹھنے دیتے، خدا کے حضور رانا ثناء اللہ کی جھوٹے الزامات میں گرفتاری اور قید کے حوالے سے کیا جواب دیں گے۔
سر پر تاج سجانے والے ہوں، کندھوں پر چمکتے تمغے لگانے والے یا پھر انصاف کرتے ہوئے مصنوعی وگ لگانے والے، کیا ان میں ایک بھی ایسا نہیں جو معاشرے میں سچ کا بول بالا کرنے اور آزادی و انسانی حقوق کے لئے بلّھے شاہ بن سکے۔ کیا کوئی بھی ایسا نہیں جو شاہ حسین کی طرح معاشرے کے دکھوں اور ظلم کو ماں کے نام ہی کر کے سب کو سنا دے۔ مائے نی میں کنہوں آکھاں؟ کیا ہم اس قدر گئے گزرے ہیں کہ لوگ اپنے عہدوں اور مفادات کی خاطر جھوٹ کو اپنی ذات کا حصہ بنائے رکھتے ہیں۔ کیا ہم اس قدر تہی دامن ہیں کہ ہمارے بڑے لوگوں کی زبان اور سوچ کو ان کے سیاسی خیالات نے تالے لگا رکھے ہیں۔ اگر واقعی ایسا ہے تو سب کو جھنجوڑنے کی ضرورت ہے۔خدائے بزرگ و برتر نے حق و انصاف کی عدالت آسمانوں پر لگانے کا جو فیصلہ کر رکھا ہے اس میں یقیناً کوئی مصلحت پوشیدہ ہوگی وگرنہ رانا ثناء اللہ کی ست ماہی گرفتاری پر اس فانی دنیا میں کوئی عدالت لگتی تو یقیناً صاحبانِ انصاف سے ان7ماہ، 210دنوں، 5040 گھنٹوں اور 30ہزار 24سو منٹوں کا حساب ضرور طلب کیا جاتا جس میں رانا کو غلط طورقید رکھا گیا ہے…

( بشکریہ : روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

رانا ثناء اللہ منشیات
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleڈکٹیٹروں کے بچے جمہوریت کی علامت ۔۔ خاور نعیم ہاشمی
Next Article یہ قوم پاگل ہو چکی ہے ۔۔ یاسر پیرزادہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

وزیراعظم نے بلاول کو یقین دلایا کہ کینالز کے معاملے پر اتفاق رائے سے عمل ہوگا: رانا ثنا

مارچ 27, 2025

کارساز حادثہ کیس: عدالت نے ملزمہ کو منشیات کیس میں بھی گرفتار کرنےکی اجازت دے دی

اگست 31, 2024

عمران خان کو خطرہ ہے، کل کا اجتماع ملتوی کیا جائے،راول پنڈی سے الیکشن کی تاریخ نہیں ملے گی : رانا ثنااللہ

نومبر 25, 2022

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.