Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, مئی 1, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»سہیل وڑائچ»یہ گھانا ہے!۔۔سہیل وڑائچ
سہیل وڑائچ

یہ گھانا ہے!۔۔سہیل وڑائچ

ایڈیٹرجون 27, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
suhail warraich joins dunya news girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

گھانا کی کابینہ میں اندرونی لڑائیاں زوروں پر ہیں۔ دو تین وزیر شدید خواہش رکھتے ہیں کہ اُنہیں جلد از جلد وزارتِ عظمیٰ مل جائے۔ کورونا، ڈینگی اور معاشی بحران زوروں پر ہے مگر دیوتا سمان وزیراعظم کی موجودگی میں پوری قوم کو یقین ہے کہ سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے۔
ملک میں ایمانداری پھیل چکی ہے۔ وزیراعظم خود ایماندار ہیں جس کی وجہ سے کابینہ ہو یا پھر پٹوار یا تھانہ کسی کی جرأت نہیں کہ وہ بےایمانی کر سکے۔ جب آپ کی قیادت ٹھیک ہو تو اس کا اثر نیچے تک جاتا ہے۔ جب سے وزیراعظم برسراقتدار آئے ہیں شیطانوں اور بلاؤں نے گھانا پر حملہ کر رکھا ہے۔ کبھی یہ بلائیں وبائیں لے آتی ہیں، کبھی ڈالر کو مہنگا کر دیتی ہیں اور کبھی وزیروں کو لڑا دیتی ہیں لیکن ایمانی اور روحانی قوتیں وزیراعظم کے ساتھ ہیں اس لئے بالآخر بلاؤں کو شکست ہوگی اور ایمانی قوتیں اگلے دس سال تک راج کریں گی۔ جب تک وزیراعظم زندہ ہیں، وہی تاحیات گھانا کے وزیراعظم رہیں گے، اُن کے متبادل بننے کی تیاری کرنے والے وزرا ذلیل و رسوا ہوں گے۔ اس قوم کا ہیرو صرف اور صرف دیوتا وزیراعظم ہے باقی سب زیرو ہیں۔
گھانا اپنی آزادی کے بعد ہی سے کسی بڑے لیڈر کا انتظار کر رہا تھا۔ جس دن دیوتا پیدا ہوا اُسی دن سے گھانا کے دن بدلنا شروع ہو گئے۔ دیوتا جوان ہوا تو کرشمہ ساز کھلاڑی بن گیا۔ کھیل کو پلٹ کر رکھ دیا۔ عالمی کپ جیت کر گھانا کو دنیا کے نقشے پر سرخرو کر دیا۔ اُس دن سے گھانا کی عوام دیوتا کی احسان مند ہے۔ اُنہوں نے دیوتا کو سر پر اُٹھا ئے رکھا اورپھر بالآخر اُسے تخت پر بٹھا دیا۔ گھانا کو دیوتا کا اقتدار نصیب نہ ہوتا اگر دیوتا کے کھیل کو چاہنے والے طاقتور ترین نشستوں پر براجمان نہ ہوتے۔ پسند تو اُنہیں دیوتا کا کھیل تھا مگر گھانا کو ایک نئے لیڈر کی ضرورت بھی تھی اس لئے نظرِ انتخاب اسی کھلاڑی پر ٹک گئی۔ کھلاڑی دیوتا کی خامیوں کا سب کو علم تھا مگر طاقتور نشستوں پر بیٹھے گھانا کے چند افراد نے اس کی خامیوں کو خوبیاں بنا کر پیش کیا اور اسے عہدے سے سرفراز کر دیا۔ بس اسی دن سے گھانا پر برکت کا نزول شروع ہوگیا مگر دنیا بھر کے شیطانوں، بلاؤں اور بھوتوں نے گھانا پر حملہ کر رکھا ہے۔ یہ سب برائی کی طاقتیں چاہتی ہیں کہ دیوتا کو روکا جائے کہ کہیں یہ گھانا کو جنت نہ بنا دے۔ وہ کہیں یہاں پچاس لاکھ گھر نہ بنا دے کہیں، کروڑوں نوکریاں نہ دیدے، وہ کہیں ملک سے کرپشن ختم نہ کر دے۔ وہ کہیں باہر کے بینکوں میں پڑے گھانا کے اربوں ڈالر واپس نہ لے آئے۔ یہ شیطانی طاقتیں پہلے آئی ایم ایف کے ذریعے گھانا میں معاشی بحران لے کر آئیں پھر WHOکے ذریعے کورونا لے آئیں، اُن کے ارادے اور بھی خطرناک ہیں لیکن گھانا کے دیوتا اپنی روحانی قوت سے اُنہیں شکست دے ہی ڈالیں گے۔
وہ جو گھانا میں اسے اقتدار میں لائے تھے ہو سکتا ہے کہ وہ غیرمطمئن ہو گئے ہوں مگر دیوتا کو ایک بار بلا لیا جائے تو دیوتا واپس نہیں جاتے۔ گھانا میں ماضی میں کئی وزیراعظم رخصت کیے گئے مگر وہ عام انسان تھے۔ دیوتا کو اس طرح سے رخصت نہیں کیا جا سکتا۔ خون کی بلی چڑھانا پڑتی ہے۔ یونان کی دیو مالائی داستانیں ہوں یا فراعنہ مصر کی کہانیاں، دیو مالائی کردار پُراسرار بلیوں، جنوں، بھوتوں اور روحانی چلوں سے اپنے آپ کو مضبوط بنا لیتے ہیں۔ دیوتا کو یقین ہوتا ہے کہ وہ قدرت کی طرف سے ایک مقدس مشن پر مامور ہے۔ اسے زارِ روس کی طرح روحانی عامل میسر ہوتے ہیں جو اسے اعلیٰ ترین فضائوں میں اُڑاتے ہیں اور زمینی حقائق سے غافل کر دیتے ہیں یہی کچھ گھانا میں ہو رہا ہے۔
گھانا کے عوام مزے میں ہیں، وہ وباؤں کو شیطان کا کام سمجھتے ہیں، اپنے دیوتا کے ہر حکم پر پوری طرح عمل کرتے ہیں۔ دیوتا کا براہِ راست کہیں اوپر رابطہ ہے اس لئے وہ کبھی لاک ڈائون کھولتا ہے، کبھی بند کرتا ہے۔ گھانا کے عوام کو یقین ہے کہ وہ جو بھی کرتا ہے ٹھیک ہی ہوتا ہے۔ گھانا کے لوگ اب اسے اپنا دیوتا بنا چکے ہیں۔ وہ صرف وزیراعظم ہی نہیں ایماندار، حسن فہم و فراست اور روحانیت کا اعلیٰ ترین ماڈل ہے۔ گھانا کے لوگ اس کے خوبصورت لباس، اس کی فاخرانہ چال، اس کی ہلکی مسکراہٹ اور حتیٰ کہ اس کے جوتوں کے اسٹائل دیکھ کر اس پر صدقے واری جاتے ہیں۔ گھانا کو جیسا لیڈر ملا ہے ایسا ملنا محال ہے۔
گھانا کے عوام اور اس کے اداروں کو اپنے دیوتا وزیراعظم پر اندھا اعتماد ہے۔ کئی بےراہ رو، جدت پسند اور مغربی دماغ دیوتا کے ماضی سے کیڑے نکالنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن قوم اور ادارے متحد ہیں اور انہوں نے اپنے دیوتا وزیراعظم کے خلاف ایسی باتیں سننے سے بھی اپنے کانوں کو بند کر رکھا ہے۔ گھانا میں ادارے براہِ راست اور اکثر بالواسطہ سابقہ وزرائے اعظم اور ان کی کارکردگی پر تبصرے کرتے رہتے ہیں مگر دیوتا کے برسراقتدار آنے کے بعد گھانا کے ادارے ان کی صلاحیتوں پر اس قدر خوش ہیں کہ سوائے ان کی تعریفوں کے کچھ نہیں کرتے۔ گھانا میں اس وقت کابینہ، اپوزیشن یا اداروں کی کوئی حیثیت نہیں جب ریاست کو اس کا دنیاوی اور روحانی دیوتا وزیراعظم کی شکل میں مل چکا تو اپوزیشن یا اداروں کی طرف دیکھنے کی ضرورت ہی کیا ہے؟
گھانا میں احتساب کا دور دورہ ہے۔ ہر ایک کا احتساب ہو گا اور ہونا بھی چاہئے تاہم اس سارے عمل کا کلی اختیار دیوتا وزیراعظم کو ہی ہونا چاہئے کیونکہ وہ واحد لیڈر ہے جو ایماندار ہے۔ اسی لئے وقت کے ساتھ ساتھ وہ ناگزیر ہوتا جا رہا ہے، دیوتا ہے تو گھانا ہے۔
آخری جملہ:کوئی بھی قاری گھانا کو اپنے ملک یا یہاں کے حالات سے ملانے کی کوشش نہ کرے اور اگر کسی نے ایسا کیا تو وہ بعد کے نتائج کا خود ذمہ دار ہوگا۔ اس حوالے سے کالم نگار پہلے ہی بریت کا اظہار کر رہا ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleطارق عزیز کی تلاش۔۔حسن نثار
Next Article ایک شخص جس کا نام طارق عزیز ہے!۔۔عطا ء الحق قاسمی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام

اپریل 30, 2026

ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 30, 2026

پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا

اپریل 30, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام اپریل 30, 2026
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 30, 2026
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا اپریل 30, 2026
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی اپریل 29, 2026
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 29, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.