Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اپریل 30, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»سہیل وڑائچ»اگر وہ بےگناہ نکلا تو۔۔فیض عام/سہیل وڑائچ
سہیل وڑائچ

اگر وہ بےگناہ نکلا تو۔۔فیض عام/سہیل وڑائچ

ایڈیٹرستمبر 5, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
suhail warraich joins dunya news girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

حیران ہوں کہ ہم خوف زدہ بھیڑوں بکریوں میں یہ سرکش بوبکرا کیسے پیدا ہوگیا۔ ہم گھر بیٹھے ڈرے اور سہمے ہوئے ہیں اور وہ برسرِ عدالت کہتا ہے کہ جتنا مرضی ریمانڈ دے دیں میں تو وکیل بھی نہیں کرونگا، یہ عجیب شخص ہے، امیر ترین ہے مگر گھر کا فرنیچر 50سال پرانا ہے۔ ہمیں چار دمڑیاں مل جائیں تو ہم گھر کی آرائش بدل دیتے ہیں۔ وہ ائیر لائن کا مالک ہے مگر عام مسافروں کی طرح اکانومی میں سفر کرتا ہے۔ وزیراعظم تھا تو پروٹوکول اس کا حق تھا مگر تب بھی عام لوگوں کی طرح تلاشیاں دے کر ائیر پورٹس سے گزرتا تھا۔ ہم شہرت و پروٹوکول کے شوقین لوگ اور یہ اس سے دور بھاگنے والا شخص۔ یہ ہم میں کیسے پیدا ہوگیا۔ یہ شخص عجیب ہے بس عجیب۔


کوئی بہت پرانی بات نہیں جب یہ وزیراعظم تھا تو اس ریاست کے بڑے اس کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتے تھے، آج بھی وہی بڑے برقرار ہیں مگر ان کا ممدوح جیل میں بند ہے۔ اس مردِ کوہستانی کی ایمانداری اور پروفیشنلزم کی تب بھی تعریفیں ہوتی تھیں اب بھی ہوتی ہیں، اس کے ساتھ کام کرنے والے ایک وزیر مملکت جو اب تحریک انصاف کے حمایت شدہ وزیراعلیٰ ہیں، نے بتایا کہ یہ بندہ سیاستدان نہیں پروفیشنل ٹیکنو کریٹ ہے۔ ایک میٹنگ کا احوال سناتے ہوئے اس نے بتایا کہ دنیا بھر کے پروفیشنل ماہرین ایل این جی پر میٹنگ کررہے تھے جب یہ ٹیکنو کریٹ وزیر بولا تو سب پر جادو سا ہوگیا، سب اس کی معلومات اور موضوع پر اس کی گرفت پر حیران پریشان ہو گئے۔ وزیراعلیٰ کی طرف سے اس کی تعریفیں سن کر مجھے یقین ہوگیا تھا کہ ہم نااہلوں میں اگر کوئی اہل آگیا ہے تو ہم اسے جیل پہنچا کر ہی چھوڑیں گے، میرا یہ یقین درست ثابت ہوا اور وہ اب جیل میں ہے اور دکھائو اپنی اہلیت۔ دنیا میرے جیسے اوسط ذہن لوگوں کی ہے، ہم اپنے سے بالاتر ذہنوں کا گلا گھونٹ دیتے ہیں، اسی روایت پر عمل جاری ہے اور جاری رہے گا۔ ایسا سادہ ارب پتی زندگی میں نہیں دیکھا، دو موم بتیاں جلا کر پرانے پلنگ کے ساتھ کرسی پر بیٹھ کر برتھ ڈے مناتا ہے، سادہ کپڑے پہنتا ہے، عام گاڑی میں پھرتا ہے، والدین والے پرانے گھر میں ہی رہتا ہے، نہ پھوں پھاں نہ شوں شاں، یہ کیسا آدمی ہے؟ ایسی دولت اور ایسے عہدوں کا کیا فائدہ اگر آپ کا معیار زندگی نہ بدلے، آپ کو دیکھ کر یہ پتا ہی نہ چلے کہ آپ امیر ہیں، وزیر ہیں یا وزیر اعظم ہیں۔ ایسی امیری، ایسی وزیری کا کیا کرنا ہے؟ مگر یہ ایسا ہی ہے، منفرد ہے۔ ہمارے ملک میں یہ ایک ہی پیس (Piece) ہے اس لئے اس کا ٹھکانہ جیل ہی ہونا چاہئے، وگرنہ کل کلاں کو اس کا سایہ ہم جیسے دنیا داروں پر پڑ گیا تو ہم بھی خراب ہوں گے۔ اسے جیل میں رکھنا ہی بہتر ہے۔


مجھے تو یہ شخص پاگل لگتا ہے، بالکل ٹیڑھا، بھلا کون ہے جو خود روز اعلان کرتا پھرے ’’آبیل مجھے مار‘‘۔ یہ پاگل کہتا تھا کہ ایل این جی کے بارے میں پوچھنا ہے تو مجھ سے پوچھو، بار بار کہتا رہا میری وزارت عظمیٰ میں جو فیصلے ہوئے وہ شفاف تھے، میں جواب دینے کو تیار ہوں۔ پھر یہ پاگل بار بار نواز شریف کے حق میں بیان دیتا تھا، ہر ہفتے اسے ملنے جیل چلا جاتا تھا، اسے کچھ تو دنیا داری کی سمجھ ہونا چاہئے، وقت بدل چکا ہے ایسے دور میں خواجہ آصف کی طرح اپنا دامن بچا کر چلا جاتا ہے، مگر یہ بالکل ٹیڑھا تھا، اس لئے جیل کی سیر کررہا ہے، خواجہ آصف سے ہی کچھ دنیا داری سیکھ لیتا تو آج اسمبلی میں بیٹھا تالیاں بجا رہا ہوتا۔ پاگلوں اور ٹیڑھوں کا انجام یہی ہوتا ہے جو اس کا ہوا۔ اس شخص کے کوائفِ زندگی میں لکھا ہے کہ اس نے کیلی فورنیا یونیورسٹی لاس اینجلس اور جارج واشنگٹن یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی ہے۔ مجھے تو اس پر یقین نہیں ہے، بھلا باہر کے اچھے اداروں کا پڑھا لکھا اور تعلیم یافتہ جیلوں کے دھکے کیوں کھائے، اگر عقل مند ہوتا اور واقعی باہر کا پڑھا لکھا ہوتا تو وزارت عظمیٰ سے ہٹنے کے بعد شوکت عزیز اور معین قریشی کی طرح لندن اور امریکہ جاکر وقت گزارتا اور جب حالات سازگار ہوتے تو واپس لوٹ آتا۔ بابو لوگوں کا کیا کام ہے سیاست کے گند میں ہاتھ ڈالنا، جیلوں میں سڑنا یا پھر عدالتوں کے دھکے کھانا۔ باہر سے پڑھے لکھے تو صرف حکومت کرنے کے لئے پیدا ہوئے ہیں سزاؤں کے لئے نہیں۔ اسی لئے مجھے لگتا ہے یہ باہر کا تعلیم یافتہ نہیں یہیں مری کی کسی گلی کا نام کیلی فورنیا رکھ کر اس نے وہاں کی ڈگری لے لی ہے اسی لئے لندن اور نیویارک میں اسے پناہ نہیں مل سکی۔


میں خوش ہوں کہ ہم خوف زدہ بھیڑوں کے درمیان پیدا ہونے والا یہ بوبکرا، ہم ایک جیسے نارمل اور ابن الوقت لوگوں میں یہ عجیب شخص، ہم نام و نمود کے خواہشمندوں میں یہ سٹا ہوا آدمی جیل میں ہے، میں ڈرتا ہوں کہ یہ پروفیشنل ٹیکنو کریٹ کہیں باہر نکل کر ہماری دنیا کو آلودہ نہ کردے۔ عام سی گاڑی رکھنے والا یہ سادہ آدمی، جیل سے باہر نکل آیا تو اس نے ہماری اور حکمران طبقے کی آسائشوں پر سوال اٹھا دینا ہے، یہ شخص پورے معاشرے کا مجرم ہے، یہ ہمارے نظام کا مخالف ہے، یہ ہماری اقدار کا مخالف ہے، یہ اشرافیہ اور عوام سب کا مخالف ہے، اسے ہر صورت جیل میں بند رکھنا چاہئے، اس کی زبان بندی کا بھی اہتمام کرنا چاہئے کہیں یہ بول پڑا تو ہمارا یہ خوبصورت خواب ٹوٹ نہ جائے۔
مجھے صرف ایک اندیشہ لاحق ہے کہ کہیں مقدمات میں یہ بےگناہ نہ نکل آئے اگر ایسا ہوا تو آسمان ٹوٹ پڑے گا، ہم کل کو اپنے بچوں کو کیا جواب دینگے کہ ایک بوبکرا، ایک عجیب پاگل شخص ہم سے جیل میں بند نہ رکھا جا سکا۔
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleجیب کتری حکومت اور کشمیر کے غلاف میں لپٹی لیبر پالیسی ۔۔ مسعود قمر
Next Article ہماری دُعائیں قبول کیوں نہیں ہوتیں۔۔مملکت اے مملکت/محمود شام
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام

اپریل 30, 2026

ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 30, 2026

پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا

اپریل 30, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام اپریل 30, 2026
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 30, 2026
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا اپریل 30, 2026
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی اپریل 29, 2026
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 29, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.