مشہور بھارتی اداکارہ و سوشل میڈیا سنسیشن عرفی جاوید اترنگےڈریسنگ سینس اور اپنے بولڈ لُکس کی وجہ سے شہرت رکھتی ہیں تاہم اب اداکارہ سونم کپور نے عرفی جاوید کو ٹکر دینے کی ٹھان لی۔حال ہی میں اداکارہ سونم کپور نے منفرد لباس میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سونم کپور نے اورنج رنگ کے لہنگے اور دوپٹے کے ساتھ کپڑے کے بجائے ملتانی مٹی سے بنا بلاؤز زیب تن کر رکھا ہے۔
اس منفرد امتراج کیساتھ سونم کپور نے اپنے اس لُک کو مزید پرکشش بنانے کیلئے خوبصورت جیولری اور ہلکے میک اپ کا بھی سہارا لیا۔کیپشن سے معلوم ہوتا ہے کہ معروف بھارتی معروف ڈیزائنرز ابو جانی سندیپ کھوسل کا تیار کردہ یہ ڈریس دراصل دیوالی سے متعلق کسی فیشن کمپین کا حصہ ہے۔سونم کپور نے کیپشن میں لکھا کہ ‘یہ لباس دھرتی ماتا سے ہمارے تعلق کا جشن، ہماری اندرونی طاقت اور فخر کا اظہار ہے’۔انہوں نے مزید لکھا کہ ‘اِس دیوالی پر ہماری جڑوں اور روایات سے اپنے تعلق کا یہ شاعرانہ اظہار کرنے کے لیے میں شکر گزار ہوں’۔انہوں نے مدحوں سے سوال کیا کہ ‘دیوالی پر آپ اپنی روایت سے اپنے تعلق کو کسطرح سیلبریٹ کرتے ہیں؟’
کمنٹ سیکشن میں جہاں ایک جانب ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے سونم کپور خوب تعریف سمیٹ رہی ہیں وہیں بعض انٹرنیٹ صارفین انکا موازنہ عرفی جاوید سے کرتے ہوئے مضحکہ خیز کمنٹس بھی کر رہے ہیں۔
(بشکریہ:ہنگامہ ایکسپریس )
فیس بک کمینٹ