Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جون 23, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ
  • سفارتی کامیابی کے بعد وزیر اعظم قومی مسائل پر بھی توجہ دیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پیٹرول کی قیمت میں 74 جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»سہیل وڑائچ»بڑی سیاست اور ادنیٰ صحافتی کارکن : سہیل وڑائچ کی جانب سے تردید کا جواب
سہیل وڑائچ

بڑی سیاست اور ادنیٰ صحافتی کارکن : سہیل وڑائچ کی جانب سے تردید کا جواب

ایڈیٹراگست 23, 2025118 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
suhail warraich 1
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

تحریک انصاف اوورسیز کے سب سے بڑے اور ہونہار رہنما زلفی بخاری صاحب نے فرمایا Suhail warraich is destroyed (سہیل وڑائچ تباہ ہوگیا) ۔ میرے خلاف پی ٹی آئی ٹرولز اور ڈالر کمانے والے وی لاگرز کی جانب سے ’’ ٹاؤٹ‘‘ ،’’ فوج کا ایجنٹ‘‘ ، ’’باتھ روم دھونے والا‘‘ کہہ کر چلائی جانے والی مہم کا میں نے بطور صحافتی روایت پانچ دن تک جواب نہیں دیا اور نہ ہی میری40سالہ صحافتی تاریخ کو مسخ کرنے والوں کو جواب دونگا۔ ذاتی الزامات کے حوالے سے کسی تبصرے اور جواب کی ضرورت نہیں، آنے والا وقت اور لکھی جانیوالی تاریخ ہر معاملے کو واضح کردیگی۔ میں نے زندگی میں لڑائی جھگڑے،تُو تُکار سے ہمیشہ اجتناب کیا ہے اور اب بھی بہت سوچنے سمجھنے کے بعد میری یہی رائے قائم ہے۔
جناب احمد شریف چوہدری کا میرے دل میں ذاتی احترام ہے ۔ ذاتی ملاقاتوں میں وہ بہت خوش گوار ہیں مگر انہوں نے جن باتوں کی تردید کی ،ان کا ذکر مذکورہ کالم میں نہیں تھا، شاید انہوں نے غلط فہمی کی بنیاد پربات کی کہ اس کالم میں میرا کوئی ذاتی فائدہ ہو سکتا ہے؟؟ اگر اس حوالے سے کوئی سوال اب بھی موجود ہے تو میں اسکی وضاحت کے لئے ہمیشہ حاضر ہوں۔
انہوں نے مستند طور پر فرمایا کہ فیلڈ مارشل نے کوئی انٹرویو نہیں دیا، میرے پورے کالم کو دوبارہ پڑھ لیں اس میں کہیں لفظ انٹرویو استعمال ہی نہیں ہوا ۔میرے کالم کا عنوان ہی پہلی ملاقات ہے نہ کچھ اس سے زیادہ نہ اس سے کم۔ میں نے کہیں نہیں لکھا یہ ون ٹو ون ملاقات تھی۔جس تقریب میں آٹھ سو حاضرین موجود تھے ،نہ تو وہاں اورنہ ہی چند لوگوں کے سامنے کھانے پر ہونے والی گفتگو آف دی ریکارڈ تھی۔9مئی، عمران خان اور معافی کے حوالے سے وہاں کوئی بات نہیں ہوئی ۔یہ بات بالکل درست ہے۔ براہ کرم اس کالم کو دوبارہ پڑھ لیں ،اس میں سرے سے9مئی، عمران خان اور انکی معافی کا کوئی ذکرنہیں۔ میں نے صرف ایک فقرہ لکھا کہ سیاسی مصالحت کے حوالےسے انہوں نے قرآن کی آیات اوران کاترجمہ پیش کیا، اب لوگوں اورٹرولرز نےاس سے کیا تاثر لیا، وہ انکی مرضی ہے ۔گویا جن پوائنٹس کی اتنے بڑے پیمانے پر تردید کی گئی، انکا تو ذکر فسانے میں کہیں تھا ہی نہیں۔ کسی کے اپنے ذہن میں ہو تو وہ اسکی مرضی پر منحصر ہے۔
بطور ادنیٰ ترین صحافتی کارکن میری رائے میں صحافت اورسیاست دونوں جمہوریت کی اولاد بھی ہیں اور پڑوسی بھی۔ مگر دونوں گھروں کے درمیان کوئی گھومنے والا دروازہ نہیں ،ٹھوس دیوار ہے ۔اس مقدس دیوار کو پھلانگے بغیر عبور نہیں کیا جاسکتا۔بدقسمتی سےسیاسی کارکنوں نے صحافت کی دیوار پھلانگ کر اسکے صحن کو رستہ بنالیا ہے۔ استاذی نصرت جاوید کے بقول ذات کارپورٹر ہوں، اس لئے میری حدود صحافیانہ ہیں، جوسنا اور جو دیکھا اس کو لکھ دیا۔ فیلڈ مارشل سے پہلی ملاقات کا احوال لکھنے پر تحریک انصاف کے نظریاتی لیڈر اور میرے ’’ دیرینہ مہربان‘‘ شہباز گل اور ملک کے جانباز ہیر وفیصل واوڈا دونوں واپس اسی ایک صفحے پر آگئے ،جب کبھی دونوں میں محبت ِعمران مشترک ہوا کرتی تھی،دونوں میرے کالم کو مسترد کرتے رہے ۔انقلابی حماد اظہر، نونی متوالے اور جیالے سبھی مجھے خوشامدی اور جنگ جیو کو غیر ذمہ دار قرار دے رہے ہیں ۔
میں اقرار کرتا ہوں کہ ان سب مہربانوں کے الزامات سوفیصد سچے ہیں ،میں پرانا عادی مجرم ہوں ،ان سب کا میرے خلاف اکٹھ میری سیاہ کاری اور انکی نیکو کاری کو ثابت کرتا ہے۔
میں ایک ادنیٰ اور عاجز قلم کار ہوں جبکہ میرے نقاد عہدے، رتبے اور عظمت میں مجھ سے کہیں بلند ترہیں ،میں اقرار کرتا ہوں کہ میرے گناہوں کی ابتدا آج نہیں ہوئی۔ اب جبکہ میں معتوب ، خوشامدی، غدار ، ٹاؤٹ اور غیر ذمہ دار ٹھہر ہی گیا ہوں تو باقی جرائم کا اعتراف بھی کرلوں تاکہ سزا اکٹھی ہی مل جائے ۔
فیلڈ مارشل سےپہلی ملاقات والا کالم میرا پہلا جرم نہیں ، اس عاجز نے80ء کی دہائی کے آخری برسوں میں جنرل ضیاء الحق کی محمدخان جونیجو کیخلاف چارج شیٹ انہی کی منہ زبانی شائع کی تھی، شیخوپورہ کے مدرسے میں ہونیوالی اس تقریر میں لاہور کے بہت سےسینئر صحافی موجود تھے ،انہوں نے مصلحتاً وہ فقرے رپورٹ نہیں کئے جو 1985ء کی اسمبلی کیخلاف تھے مگر مجھ سے سرزد ہوگئے، مجھے اس پربھی سزا ملنی چاہیے۔ ضیاءالحق نے بطور لیکچرارتونسہ ٹرانسفر کیا، اس کی کہانی الگ ہے ۔ نواز شریف جلاوطن ہوئے تو ان کا نام تک شائع کرنے پر پابندی تھی ،یہ سیاہ کار وہ پہلا صحافی تھا جس نے جدہ جاکر میاں نواز شریف سے ملاقات کی ،ان کا انٹرویو اور حالات روزنامہ جنگ کے میگزین میں شائع ہوئے تو جنرل مشرف نے خاصا برا منایا واقعی یہ ’’ خوشامد‘‘ تھی ،اسکی سزا بھی دیں۔
جنرل مشرف برسر اقتدار تھے تو میری نواز شریف کی کہانی انکی زبانی کے نام سے کتاب ’’ غدار کون‘‘شائع ہوئی، جنرل مشرف نے اس کیخلاف ڈیلی ٹائم میں انٹرویو دیا مگر جب جنرل مشرف اقتدار سے رخصت ہوئے تو لندن جاکر ان کا پہلا انٹرویو اسی خادم نے کیا۔
یا درہے کہ جب نواز شریف اور جنرل مشرف سے میں نے یہ انٹرویوز کئے، اس وقت دونوں جنگ اور جیو سے ناراض تھے، پھربھی یہ انٹرویوز شائع اور نشر ہوئے۔ جنرل باجوہ ملاقاتوں کے بہت شوقین تھے ،صحافی توانہیں کئی ملے ہوں گے مگر’’ باجوہ ڈاکٹرائن‘‘ لکھنے کا پہلا گناہ مجھ ہی سے سرزد ہوا ،پہلے روزجنرل باجوہ اس تحریر سے خوش ہوئے مگر ایک ہفتے بعد اس قدر ناراض ہوئے کہ وہ دن اور آج کا دن کبھی ملاقات تک نہیں ہوئی۔نواز شریف کے دورِنصف النہارپر’’ پارٹی ازاوور‘‘ لکھا تونون ناراض ہوگئی اور جھوٹا قرار دیا ۔عمران خان کی حکومت کےبارے میں لکھا’’یہ کمپنی نہیں چلے گی‘‘ توانصافی ناراض ہوگئے، واقعی اس عاجز کے گناہ بے شمار ہیں۔ڈاکٹرقدیر خان کا فٹ پاتھ پر بیٹھ کر آخری انٹرویو بھی میں نے کیا تھا اس کی سزا بھی اب واجب ہے۔
باقی رہی برسلز کی ملاقات اس حوالے سےقرآنی آیات ،معافی ، فرشتے اور شیطان کی گفتگو یہ فیلڈ مارشل کی تقریر کا ایک ٹکڑا تھا، اس کی جو مرضی تاویل گھڑلیں، یہ آپکی مرضی ہے۔ میری ذاتی خواہش مصالحت اور ملکی استحکام کی ہے حالانکہ مجھے اڑھائی سال سے جوبھی معلومات حاصل ہیں، اس کے مطابق مفاہمت ،معافی اور کسی معاہدے کی دور دور تک گنجائش نہیں لیکن کیا کوئی گناہ گار اپنی خواہش کا اظہار بھی نہ کرے؟ اس لئے منفی سوچ اور منفی ہتھکنڈوں سے کچھ مثبت برآمد نہیں ہوسکتا ۔
فرض کریں اگر کسی کو میری بات سے اختلاف ہے تو کیا مجھے کہنے کا اختیار بھی نہیں ؟کیا یہ فاشسٹ رویہ نہیں کہ دوسروں کو الزامات اور دھمکیوں سے دبایا جائے، دراصل واوڈا، حماد اظہر اور چند یوٹیوبرکسی سیاسی یاصحافتی نرسری سے نہ پلے ہیں اور نہ ہی سیاسی اور صحافتی اصولوں کے قائل ہیں۔یہ سب ماضی کے عسکری فیض اسکول کے طالب علم رہے ہیں۔ اور شاید وہی دور واپس لانا چاہتے ہیں، میرے کالم پر ناک بھوں چڑھانے والے اپنا اپنا مقصد اور مفاد حاصل کرنے کیلئے من مانی تاویلیں اور مصنوعی تشریح کرتے رہیں۔جوں جوں وقت آگے بڑھے گا ،ہر ایک کی اصلیت کھلتی جائے گی ،تاریخ ہی وہ واحد ذریعہ ہے جو جھوٹے دعووں،جعلی سچائیوں اور نام نہاد الزامات کو عریاں کرتی ہے ۔تاریخ کا فیصلہ صحافت ہی کے حق میں ہوگا۔
( سہیل وڑائچ کے فیس بک پیج سے )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

سہیل وڑائچ کالم
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسینیئر صحافی خالد جمیل کو ایک بار پھر گرفتار کر لیا گیا
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : مباحثوں میں پھنسی قوم مسائل پر توجہ دے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم

جون 21, 2026

1984 کا اور آج کا اسلام آباد نصرت جاوید کا کالم

جون 16, 2026

خبردار ، ہوشیار، تیار : سہیل وڑائچ کا کالم

جون 14, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک جون 23, 2026
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 23, 2026
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا جون 22, 2026
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی جون 22, 2026
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم جون 21, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.