• مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصارئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook Twitter
پیر, جون 5, 2023
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook Twitter YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • فارنزک لیب کی رپورٹ سے یاسمین راشد کی جناح ہاؤس کے باہر موجودگی ثابت
  • 300 فلموں میں کام کرنے والی ہندی اور مراٹھی کی معروف اداکارہ سلوچنا لتکر چل بسیں
  • ‘طلاق کے بعد ریحام کو بربادکرنےکی ہدایات ملیں’،عظمیٰ کاردارکا چیئرمین پی ٹی آئی پرالزام
  • غیر قانونی تقرریوں کا کیس: پرویز الہٰی، سیکریٹری پنجاب اسمبلی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کا حکم
  • آڈیو لیکس کمیشن کے خلاف درخواست سمیت اہم مقدمات سماعت کے لیے مقرر
  • 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف ٹھوس ثبوت پیش کیے جائیں گے، آئی جی پنجاب
  • 19 کروڑ پاؤنڈز کیس: نیب نے سابق وفاقی وزرا، کابینہ اراکین کےخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا
  • ’میں آپ کیلئے آم لایا ہوں‘، وزیراعظم کا ترکیہ کے صدر طیب اردوان سے دلچسپ مکالمہ
  • وسعت اللہ خان کا کالم :حضور بیٹھیں گے کہ لیٹیں گے؟
  • سید زاہد حسین گردیزی کی یادیں :جاگیرداروں کاکھیل اور سرخے مولوی کی مزاحمت ( مکمل کالم )
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصارئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»اچانک حاضر کیے جانے والے مہر بہ لب بلاگرز ۔۔ سید مجاہد علی
تجزیے

اچانک حاضر کیے جانے والے مہر بہ لب بلاگرز ۔۔ سید مجاہد علی

رضی الدین رضیجنوری 29, 20170 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
pakistan politics articles of syed mujahid ali at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

تمام  پاکستانی  اخبارات نے نہایت احتیاط کے ساتھ یہ خبر شائع کی ہے کہ اس ماہ کے شروع میں اسلام آباد سے لاپتہ ہونے والے سماجی کارکن، استاد، شاعر اور ڈرامہ نویس سلمان حیدر خیریت سے واپس اپنے اہل خاندان کے پاس پہنچ گئے ہیں۔ خاندان کے ذرائع نے بھی ان کی واپسی کی اطلاع دی ہے۔ اسلام آباد پولیس نے بھی تصدیق کی ہے کہ سلمان حیدر خیریت سے ہیں اور اپنے خاندان کے ساتھ ہیں۔ خبر یہاں ختم ہو جاتی ہے۔ صحافی کا قلم ، پولیس کا بیان اور خاندان کا اظہار تشکر بس یہیں تک محدود ہے۔ یہ خوف کی فضا ہے۔ یہی خوف قائم کرنے کے لئے لوگوں کو اٹھایا جاتا ہے۔ جب تک دہشت اور خوف کا یہ ماحول ختم نہیں ہو گا۔ جب تک ان اداروں یا افراد کا احتساب نہیں ہو گا جو کسی بھی غیر واضح مقصد سے لوگوں کو اٹھاتے ہیں اور پھر مرضی سے رہا کرتے یا مار ڈالتے ہیں، اس وقت تک ، یہ ضمانت فراہم نہیں ہو سکتی کہ آئندہ کسی دوسرے ’سلمان حیدر‘ کو نہیں اٹھایاجائے گا۔
سلمان حیدر کے ساتھ چند دوسرے بلاگرز بھی پاکستان کے مختلف شہروں سے لاپتہ کردئے گئے تھے۔ ملک میں انسانی حقوق کی تنظیموں اور سول سوسائیٹی نے ان اچانک گم شدگیوں پر شدید احتجاج کیا تھا اور مطالبہ کیا گیا تھا کہ اگر ان لوگوں نے ملک کے کسی قانون کی خلاف ورزی کی ہے تو ان کے خلاف باقاعدہ مقدمہ چلایا جائے اور انہیں عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔ ان مطالبوں پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے قومی اسمبلی میں یقین دلایا تھا کہ لاپتہ بلاگرز کو بازیاب کروانے کے لئے تمام کوششیں کی جائیں گی۔ تاہم وہ یہ بتانے سے قاصر رہے تھے کہ ان لوگوں کو کیوں اور کن لوگوں نے غائب کیا تھا۔ اس دوران سوشل میڈیا پر لاپتہ بلاگرز اور سماجی کارکنوں کی کردار کشی کے لئے مہم کا آغاز کیا گیا۔ ان الزامات میں لاپتہ افراد کو توہین مذہب کا مرتکب اور قوم کا غدار بتانے کی کوشش کی گئی تھی۔ بدنصیبی سے یہ معاملہ صرف سوشل میڈیا کے معلوم اور نامعلوم افراد کی پروپیگنڈا مہم تک محدود نہیں رہا۔ قومی اخبارات میں لکھنے والے بعض کالم نگاروں اور ٹیلی ویژن کے ایک پروگرام میں بھی کفر اور غداری کے فتوے جاری کئے گئے۔
ان عناصر کی منہ زوری کا یہ عالم ہے کہ جب پیمرا نے نفرت انگیز اور متعصبانہ پروپیگنڈا کرنے پر عامر لیاقت کے پروگرام کو بند کرنے کا حکم دیا تو بول ٹیلی ویژن نے اسے ماننے سے انکار کردیا۔ اس ہمت کا مظاہرہ آزدی اظہار سے محبت یا اس کے احترام میں نہیں کیا گیا بلکہ اس چینل نے یہ واضح کرنے کی کوشش کی تھی کہ وہ قانون کی عملداری کو تسلیم نہیں کرتا۔ بول ٹیلی ویژن اگر آزادی رائے کے احترام کا حامی ہوتا تو وہ بے شک پیمرا کے فیصلہ کو مسترد کرتا لیکن عامر لیاقت کے پروگرام کو بنیادی صحافتی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے جرم میں پیمرا کے اقدام سے پہلے ہی اپنا پلیٹ فارم فراہم کرنے سے انکار کرچکا ہوتا۔ اس صورت حال میں ایک یا کئی بلاگرز کی اچانک واپسی بھی ان کے لاپتہ کئے جانے کی طرح پراسرار اور افسوسناک ہے۔ ان لوگوں کے دوست اور اہل خاندان بجا طور سے اس رہائی پر خوش ہوں گے لیکن یہ دیکھنا بھی ضروری ہو گا کہ اس کے لئے ملک کے شہریوں سے اس ملک کے بعض خفیہ اور نامعلوم ادارے کیا قیمت وصول کر رہے ہیں۔ یہ واپسی خاموشی کے جس سناٹے کو جنم دے رہی ہے، وہ اسی خوف سے پیدا ہوتا ہے جس کے خلاف سلمان حیدر اور دیگر لوگ احتجاج کرتے رہے ہیں ۔ یہ احتجاج جاری رہنا چاہئے کیوں کہ رہائی کی خبر جس طرح سامنے آئی ہے اور لاپتہ سے اچانک حاضر ہونے والے جس طرح مہر بلب ہیں ، وہ ایک دہشت زدہ نظام کی علامت ہے۔ اس دہشت کو ختم کئے بغیر نہ قانون کی حکمرانی قائم ہو سکتی ہے اور نہ ہی بنیادی انسانی حقوق کی بات کرنا ممکن ہے۔ آج کراچی میں سارک کی امور قانون کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے انصاف کی فوری اور ارزاں فراہمی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے قانون کی حکمرانی نافذ کرنے کے لئے ایک دس سالہ گھریلو ملازمہ طیبہ کے معاملہ میں عدالت کے ازخود نوٹس کا حوالہ دیتے ہوئے یہ واضح کیا کہ ملک اعلیٰ ترین عدالت عام شہریوں کے حقوق اور سب کو قانون کا پابند بنانے کے اصول کے لئے کام کرتی ہے۔ تاہم یہ بات بھی ریکارڈ پر ہے کہ سلمان حیدر اور دیگر بلاگرز اسی دوران غائب کر دئے گئے تھے، ملک بھر میں اس حوالے سے احتجاج کی آوازیں آتی رہیں، پھر ان کے خلاف الزام تراشی کرنے والے دندناتے رہے لیکن سپریم کورٹ سمیت کسی عدالت کو انصاف اور قانون کا خون ہوتا دکھائی نہیں دیا۔ ان حالات میں عدالت اپنے دعوے کے مطابق اگر پاناما پیپرز کیس میں ’انصاف‘ کے سارے تقاضے پورے کر بھی لے تو بھی ملک میں انصاف کا بول بالا نہیں ہو سکے گا۔ اس مقصد کے لئے سپریم کورٹ کو ملک کے شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق کو یقینی بنانا ہو گا اور یہ اعلان کرنا ہوگا کہ وہ ایسی کسی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دے گی۔
(بشکریہ:کاروان)

فیس بک کمینٹ

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2019ء : پاکستان کی شرکت کے امکانات معدوم ؟ ۔۔ عبدالحنان
Next Article بے فیض موسموں کے بگوُلے ۔۔ سبط حسن گیلانی
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

فارنزک لیب کی رپورٹ سے یاسمین راشد کی جناح ہاؤس کے باہر موجودگی ثابت

جون 4, 2023

300 فلموں میں کام کرنے والی ہندی اور مراٹھی کی معروف اداکارہ سلوچنا لتکر چل بسیں

جون 4, 2023

‘طلاق کے بعد ریحام کو بربادکرنےکی ہدایات ملیں’،عظمیٰ کاردارکا چیئرمین پی ٹی آئی پرالزام

جون 4, 2023

Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • فارنزک لیب کی رپورٹ سے یاسمین راشد کی جناح ہاؤس کے باہر موجودگی ثابت جون 4, 2023
  • 300 فلموں میں کام کرنے والی ہندی اور مراٹھی کی معروف اداکارہ سلوچنا لتکر چل بسیں جون 4, 2023
  • ‘طلاق کے بعد ریحام کو بربادکرنےکی ہدایات ملیں’،عظمیٰ کاردارکا چیئرمین پی ٹی آئی پرالزام جون 4, 2023
  • غیر قانونی تقرریوں کا کیس: پرویز الہٰی، سیکریٹری پنجاب اسمبلی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کا حکم جون 4, 2023
  • آڈیو لیکس کمیشن کے خلاف درخواست سمیت اہم مقدمات سماعت کے لیے مقرر جون 4, 2023
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصارئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook Twitter YouTube
© 2023 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.