Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»سید مجاہد علی»عاطف میاں کا تنازع اور وزیر اعظم کی چندہ مہم ۔۔ سید مجاہد علی
سید مجاہد علی

عاطف میاں کا تنازع اور وزیر اعظم کی چندہ مہم ۔۔ سید مجاہد علی

ایڈیٹرستمبر 8, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Atif Mian
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

وزیر اعظم عمران خان نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار کے ڈیم فنڈ کو وزیر اعظم فنڈ میں تبدیل کرتے ہوئے بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں سے چندہ دینے کی اپیل کی ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان 2025 تک نئےڈیم تعمیر کرنے میں کامیاب نہ ہؤا تو ملک کو پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے پاس صرف تیس دن کی ضرورت پوری کرنے کے لئے پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے حالانکہ ہر ملک کے پاس کم از کم 120 دن کی ضرورت پوری کرنے کا پانی ذخیرہ ہونا چاہئے۔ بھارت کے پاس ایک سو دن کی ضرورت کے لئے پانی ذخیرہ ہوتا ہے۔ وزیر اعظم نے واضح کیا ہے کہ دنیا اب پاکستان کو قرضے دینے کے لئے تیار نہیں ہے، اس لئے اسے خود اپنے وسائل پر بھروسہ کرنا ہوگا۔ اس مقصد کے لئے غیر ملکوں میں مقیم پاکستانیوں کو کم از کم ایک ہزار ڈالر فی کس اس فنڈ میں چندہ دینے کی ضرورت ہے۔ یہ رقم جمع ہوجائے تو پاکستان پانچ برس میں ضروری ڈیم تعمیر کرسکتا ہے۔
حیرت انگیز طور پر عمران خان نے قوم کے نام دوسرے خطاب میں اپنی حکومت کی اس اخلاقی کوتاہی ، سیاسی کم ہمتی اور آئینی کمزوری کا ذکر کرنا ضروری نہیں سمجھا ،جس کے بارے میں وزیر اطلاعات کے ایک ٹویٹ پیغام کو کافی سمجھا گیا ہے کہ پرنسٹن یونیورسٹی کے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد ماہر معیشت عاطف میاں کو حکومت کی نامزد کردہ اقتصادی مشاورتی کمیٹی سے علیحدہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ یہ فیصلہ عاطف میاں کے احمدی عقیدہ سے متعلق ہونے کی وجہ سے کیا گیا کیوں کہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے مطابق ’حکومت علماء اور تمام معاشرتی طبقات کو ساتھ لے کر ہی آگے بڑھنا چاہتی ہے اور اگر ایک نامزدگی سے مختلف تاثر پیدا ہوتا ہے تو یہ مناسب نہیں‘۔
عاطف میاں کو دنیا کے بیس بہترین اور قابل قدر معیشت دانوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ انہیں وزیر اعظم عمران خان نے خود اس کمیٹی میں شامل کیا تھا تاکہ نئی حکومت ملک کی ابتر معاشی حالت کو سنبھالنے کے لئے بہترین رائے اور مشورہ کی بنیاد پر پالیسی بنا سکے۔ تاہم اس نامزدگی کے ساتھ ہی یہ تنازعہ بھی سامنے آگیا تھا کہ عاطف میاں احمدی عقیدہ سے تعلق رکھتے ہیں ۔ ملک کے مذہبی گروہوں کے علاوہ سیاسی جماعتوں کے عناصر نے بھی اس نامزدگی کے خلاف واویلا شروع کیا تھا۔ حتیٰ کہ تحریک انصاف کے متعدد عناصر نے اس نامزدگی کو ختم کرنے کے لئے مہم جوئی کی تھی۔ البتہ دو روز قبل وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے یہ بیان دے کر اس نکتہ چینی کو مسترد کیا تھا کہ ملک کی اقلیتیوں کو بھی مساوی حقوق حاصل ہیں اور حکومت نے عاطف میاں کو معاشی مشاورت کی کمیٹی میں شامل کیا ہے انہیں کسی مذہبی یااسلامی نظریاتی کونسل میں شامل نہیں کیا گیا۔
اس بیان سے امید پیدا ہوئی تھی کہ عمران خان کی حکومت اس متنازعہ سوال پر سخت اور اصولی مؤقف پر قائم رہنے کا اعلان کررہی ہے ۔ اس طرح ملک کی اقلیتوں میں تحفظ کا احساس پیدا ہو گا اور انتہا پسند قوتیں پسپا ہوں گی۔ عمران خان کو عوامی مقبولیت حاصل ہے اور یہ توقع کی جارہی تھی کہ وہ ایک ناقص اور آئین سے متصادم مطالبہ کو تسلیم کرنے سے انکار کرکے ملک میں اعلیٰ جمہوری اقدار کے استحکام کے لئے کام کریں گے اور اس طرح دنیا بھر میں پاکستان سرخرو ہوگا۔ حکومت نے عاطف میاں کی ماہرانہ خوبیوں اور معیشت میں ان کے قابل قدر کام کی وجہ سے ان کی خدمات حاصل کرنے کی سعی کی تھی۔ اس فیصلہ سے مذہب اور فرقہ کی بنیاد پر ملک میں تفریق اور نفرت پیدا کرنے والی قوتوں کو یہ پیغام دیا گیا تھا کہ ملک کی نئی حکومت ان سرکش اور گمراہ قوتوں کے سامنے سرنگوں نہیں ہوگی۔ تاہم آج صبح وزیر اطلاعات کی طرف سے اپنے ہی بیان کے برعکس عاطف میاں کو اقتصادی مشاورتی کمیٹی سے نکالنے کا اعلان کرکے حکومت کی کمزوری کو ظاہر کرنے کے علاوہ یہ واضح کیا گیا کہ ملک میں مذہبی انتہا پسند پونے دو کروڑ ووٹ لے کر کامیاب ہونے والی حکومت کو بھی بلیک میل کرنے کی قوت رکھتے ہیں۔
اس پس منظر میں آج شام عمران خان نے جب قوم سے خطاب کیا اور اپنی اپیل کو صرف تارکین وطن پاکستا نیوں سے ڈیم فنڈ میں چندہ مانگنے تک محدود رکھنے پر اکتفا کیا تو پانچ برس تک نواز شریف کی حکومت کو للکارنے والا عمران خان ایک بزدل ، کمزور اور کم ہمت لیڈر کے طور پر سامنے آیا۔ 22کروڑ آبادی کے ملک کا وزیر اعظم اگر اپنی حکومت کے ایک ایسے فیصلہ کے بارے میں بات کرنے کا حوصلہ نہ رکھتا ہو جو بنیادی انسانی ، اخلاقی اور قانونی اصولوں سے متصادم ہونے کے علاوہ عالمی چارٹرز کے بھی خلاف ہو اور جس کے بارے میں ملک بھر میں گزشتہ چند روز کے دوران سخت مباحث اور الزام تراشی کا سلسلہ دیکھنے میں آیا تھا۔
وزیر اطلاعات نے اقلیتوں کو ساتھ لے کر چلنے کے بلند بانگ دعوے کرنے کے بعد آج جب انتہا پسند ملاؤں کو خوش کرنے کے لئے اپنے مؤقف میں 180 ڈگری تبدیلی لاتے ہوئے یہ کہا کہ حکومت ایک نامزدگی سے قومی اتفاق رائے ختم نہیں کرسکتی تو انہوں نے محض تبدیلی کے دعوے اور حکومتی اختیار کا پول ہی نہیں کھولا بلکہ یہ بتایا ہے کہ حکومت ملک کے مٹھی بھر انتہا پسندوں کی پھیلائی ہوئی نفرت کے خلاف بند باندھنے اور ملک کے تمام شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرنے میں ناکام ہونے کا اعلان کررہی ہے۔
حکومت آئین کی شق 25 کے تحت تمام اقلیتوں کو مساوی حقوق فراہم کرنے کی پابند ہے۔ عاطف میاں کی کسی سرکاری کمیٹی میں نامزدگی کسی اقلیتی باشندے کا بنیادی حق تو نہیں ہے لیکن ان کا نام شامل کرکے اور پھر شدید دباؤ کے بعد اسے واپس لے کر اس تاثر کو قوی کیا گیا ہے کہ حکومت اصولوں ، آئینی تقاضوں اور اخلاقی ضابطوں پر چلنے کا حوصلہ نہیں رکھتی بلکہ اشتعال انگیز گروہوں کی دھمکیوں سے متاثر ہو کر فیصلے کرنے کی روایت کو راسخ کرنے کا باعث بنی ہے۔ یہ تاثر کسی ملک کے جواز اور کسی بھی قوم کی شناخت کے اعتبار سے نہایت مہلک اور ضرررساں ہے۔
عمران خان سیاسی حوصلہ اور بڑے طوفانوں کا مقابلہ کرنے کے دعوے کرتے ہوئے اقتدار تک پہنچے ہیں۔ لیکن جس روز عاطف میاں کو اقتصادی مشاورتی کمیٹی سے نکالا گیا ہے، اسی روز قوم سے خطاب کرتے ہوئے اس متنازعہ اور افسوسناک معاملہ پر قوم کو اعتماد میں لینے سے گریز کرکے انہوں نے اپنی سیاسی کم ہمتی کے علاوہ ذاتی کمزوری اور بزدلی کا مظاہرہ بھی کیا ہے۔ عمران خان کو اپنی بہادری اور ہمت پر بہت ناز ہے لیکن اربوں ڈالر کی لاگت سے تعمیر ہونے والے ڈیموں کی تعمیر کے لئے چندہ مانگتے ہوئے اور قوم کی مادی ضرورتوں کا ذکر کرتے ہوئے ، بنیادی اخلاقی اصول اور قانونی و آئینی معیار کے حوالے سے ایک بحث میں اپنی دو ٹوک رائے دینے اور عوام کے دلوں میں اٹھنے والے سوالوں کو نظر انداز کرکے عمران خان نے دراصل اپنی حکومت کی ناکامی کا بالواسطہ اعتراف کیاہے۔ جو حکومت اپنے ایک بے ضرر فیصلہ پر قائم رہنے کا حوصلہ نہ رکھتی ہو، اس سے بڑے فیصلے کرنے ، ملک کا عالمی امیج بہتر بنانے اور معاشرہ کی تعمیر نو جیسے عظیم منصوبہ میں مستقل مزاجی کی امید کیسے کی جاسکتی ہے۔
وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے عاطف میاں کی برطرفی کے فیصلہ کی وضاحت کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں یہ محیرالعقل پیغام دیا ہے : ’عمران خان کا آئیڈیل ریاست مدینہ ہے۔ وزیر اعظم اور ان کی کابینہ کے اراکین عاشقان رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں۔ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ اور حال ہی میں گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر حکومت نے جو کامیابی حاصل کی ، وہ بھی اسی نسبت کا اظہار ہے ‘ ۔ اس بیان میں دو بنیادی مغالطے موجود ہیں۔ ایک تو یہ کہ کہیں سے اس امر کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ ہالینڈ کے گیرٹ وایئلڈرز نے گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ کرنے کا اعلان حکومت پاکستان کے دباؤ کی وجہ سے کیا تھا۔ پاکستان یا کوئی دوسرا مسلمان ملک اس سے قبل سلمان رشدی یا ڈنمارک میں شائع ہونے والے خاکوں سے پیدا ہونے والے تنازعہ میں یورپ و امریکہ کے کسی ملک کو دباؤ میں لانے میں کامیاب نہیں ہؤا تھا۔ اس لئے نوزائیدہ پاکستانی حکومت کا یہ دعویٰ کہ یہ اس کی سفارت کاری کا کمال ہے، اپنے منہ میاں مٹھو سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتا۔
اس طرح خود کو اور پاکستان کے عوام کو یہ دھوکہ دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت وہ کارنامے کرسکتی ہے جو دوسرے سرانجام دینے کا خواب بھی نہیں دیکھ سکتے تھے۔ لیکن آج کے فیصلہ کے بعد تو بجا طور سے یہ سوال پوچھا جاسکتا ہے کہ جو حکومت اپنے ملک کے مٹھی بھر انتہا پسند مذہبی جنونیوں کا سامنا کرنے کی صلاحیت اور ہمت نہیں رکھتی وہ یورپ کے ایک غیر متعلقہ ملک کے شدت پسند سیاست دان کو فیصلہ تبدیل کرنے پر کیسے مجبور کرسکتی ہے۔ دوسرا مغالطہ یہ ہے کہ وزیر اطلاعات کے ٹویٹ میں ختم نبوت کو سیاسی نعرہ بناتے ہوئے یہ تاثر دیا گیا ہے کہ مدینہ کی جس ریاست کا تصور عمران خان اور ان کے ساتھی عام کرنا چاہتے ہیں ، اس میں حب رسول ﷺ کی وجہ سے اقلیتوں کو اپنے برابر نہیں سمجھا جائے گا۔ رسول پاک ﷺ کی سربراہی میں مدینہ میں قائم ہونے والی حکومت کے بارے میں مسلمان دانشور، وزیر اطلاعات کے اس دعویٰ کی تصدیق نہیں کریں گے۔ کیوں کہ عام تفہیم میں مدینہ میں مسلمانوں کے علاوہ دوسرے مذاہب کے ماننے والوں کو مساوی احترام اور تحفظ فراہم کیا گیا تھا۔
اقتصادی کمیٹی سے عاطف میاں کی علیحدگی سے پاکستان کے معاشی مسائل حل کرنے کا کام متاثر ہو یا نہ ہو ۔ لیکن ان کا نام شامل کرکے انتہا پسند رائے کے تحت اسے نکالنے سے ملک کی شہرت، سیاست اور حکومت کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا ہے۔ یہ واقعی ایسا کام ہے جس کے بارے میں عمران خان اور تحریک انصاف دعوے سے کہہ سکتے ہیں کہ جو کام دوسری پارٹیاں پانچ برس میں کرتی تھیں ، وہ ہم نے دو ہفتوں میں کر دکھایا ہے۔
(بشکریہ: کاروان۔۔۔ناروے)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعمران حکومت، سادگی سے زیادہ اہلیت کی ضرورت۔۔ فرخ سہیل گوئندی
Next Article تبدیلی کے خدوخال سامنے لائیں۔۔ کشور ناہید
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ

اپریل 20, 2026

تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ

اپریل 19, 2026

ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ

اپریل 19, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.