• مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصارئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook Twitter
اتوار, مئی 28, 2023
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook Twitter YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • سید زاہد حسین گردیزی کی یادیں : میر غوث بخش بزنجو ، قسور گردیزی اور نیپ
  • آج سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا
  • اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں 6 شدت کا زلزلہ
  • ایجنسیوں نے دو طرح کی منصوبہ بندی کی گفتگو پکڑلی، اس پر آج رات عمل ہونا تھا: وزیر داخلہ
  • پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے پچیس برس مکمل۔۔قوم کا اتحاد ہی پاکستان کی اصل جوہری قوت ہے: وزیراعظم شہباز شریف
  • خالد مسعود خان کا کالم:ویسپا سکوٹر‘ تاریخی عمارات اور تجاوزات
  • رؤف کلاسراکا کالم:ظفرالطاف سے پی ٹی آئی تک
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ:ملکی معیشت، سیاسی استحکام اور مقام عبرت
  • عطا ء الحق قاسمی کا کالم:میں اور میرے ’’مسائل‘‘
  • امتیاز عالم کا کالم:چراغ سب کے بجھیں گے؟
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصارئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»سید مجاہد علی»پرنسپل کا قتل : ایف آئی آر میں کسے نامزد کیا جائے ؟ سید مجاہد علی
سید مجاہد علی

پرنسپل کا قتل : ایف آئی آر میں کسے نامزد کیا جائے ؟ سید مجاہد علی

رضی الدین رضیجنوری 23, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
hameed ud din sialvi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

چارسدہ کے ایک پرائیویٹ کالج میں بارہویں کلاس کے ایک طالب علم نے اپنے ہی کالج کے پرنسپل کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔ پرنسپل کا قصور یہ تھا کہ اس نے طالب علم کو فیض آباد دھرنے میں شرکت کے نام پر کالج سے پے در پے چھٹیاں کرنے پر وارننگ دی تھی۔ اس پر طالب علم نے پستول نکالی اور یہ کہتے ہوئے پرنسپل پر حملہ کردیا کہ وہ توہین مذہب کا مرتکب ہوا ہے۔ پولیس کے آنے پر طالب علم کو کوئی شرمندگی نہیں تھی اور اس کا مؤقف تھا کہ ’مجھے کسی کا خوف نہیں۔ مجھے مارنے کی تلقین کی گئی ہے۔ جو توہین مذہب کرے گا ،وہ بچ نہیں سکتا‘۔ پاکستان کے تناظر میں یوں تو یہ ایک معمول کا واقعہ ہے۔ روزمرہ رونما ہونے والے حادثات میں ایک مزید حادثہ کا اضافہ۔ جہاں روزانہ دیگر ہزاروں لوگ ظلم ، دہشت، بیماری یا حادثات کا شکار ہوکر مرتے یا ہلاک ہوتے ہیں وہیں ایک کالج کا پرنسپل بھی ایک تنازعہ کی وجہ سے مار دیا گیا۔ لیکن کسی دشمنی یا وجہ کے بغیر جو مزاج ایک طالب علم کو بلا اشتعال اپنے استاد کو مارنے کا ’حوصلہ‘ دیتا ہے، اس کے محرکین کا پتہ لگانا ضروری ہے۔
دیکھا جائے تو حادثات کا شکار رہنے والے ملک پاکستان میں یہ قتل افسوس کی بات ضرور ہے لیکن تیزی سے تشدد کی طرف مائل ہوتے معاشرے میں حیرت کا مقام بالکل نہیں ہے۔ تاہم اگر اس واقعہ کو غور سے سمجھنے کی کوشش کی جائے تو یہ جان لینا مشکل نہیں ہوگا کہ یہ قتل دراصل اس مزاج اور رویہ کا آئینہ دار ہے جو اس ملک کے نوجوانوں کے دل و دماغ میں سرایت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ لاقانونیت اور مسلمہ اصول و ضوابط کو روندنے والا یہی مزاج دراصل ملک میں بد امنی، لاقانونیت ، انتشار اور دہشت گردی کے فروغ کا سبب بن رہا ہے۔ اس نے ملک کے عوام کو غیر محفوظ اور پریشان کیا ہے اور دنیا بھر میں پاکستان کو بطور مملکت شک و شبہ سے دیکھا جانے لگا ہے۔ اس لئے اگر قومی حمیت کی کوئی رمق باقی رہی ہو تو اس قتل کے عوامل اور ذمہ داروں کا تعین بے حد اہم ہے۔
درحقیقت یہ کام مشکل بھی نہیں ہے۔ اس مزاج کو عام کرنے والے اور لوگوں کو اپنی مرضی کا مجرم تلاش کرکے اس کے خلاف فیصلہ صادر کرنے اور سزا دینے کا حق دینے کا مطالبہ کرنے والے اب سینکڑوں یا ہزاروں میں نہیں ہیں بلکہ لاکھوں میں ہیں اور گلی گلی محلہ محلہ اپنے مؤقف کی صداقت کا ڈھنڈورا پیٹتے دکھائی دیتے ہیں۔ یہ لوگ چھپ چھپا کر یاکسی خفیہ مقام پر جمع ہو کر اس ناجائز اور ملک کے آئین و قانون سے متصادم مؤقف کا پرچار نہیں کرتے بلکہ وہ علی ا لاعلان یہ کہتے ہیں کہ وہ جس کی بات سے متفق نہیں ہوں گے، اسے کافر قرار دیا جائے گا اور چونکہ ان کے ’ہیرو‘ ممتاز قادری نے پنجاب کے گورنر سلمان تاثیر کو اسی رویہ کے تحت قتل کرکے ایک ’درخشاں ‘ مثال قائم کی ہے لہذا اب اس ’عاشق رسولﷺ‘ کی سنت پر عمل کرنا عین سعادت اور قابل تقلید ہے۔ اس کا ایک مظاہرہ دو ماہ پہلے فیض آباد دھرنے کی صورت میں ہو چکا ہے جہاں دو ہزار کے لگ بھگ لوگوں نے تین ہفتے تک وفاقی حکومت کا ناطقہ بند کئے رکھا اور بالآخر فوج کی ثالثی سے طے پانے والے معاہدے کے نتیجے میں حکومت کو مظاہرین کے سارے مطالبے ماننا پڑے اور وزیر قانون کا استعفیٰ تاوان کے طور پر پیش کیا گیا۔
مذہب کو سیاسی ہتھیار اور لوگوں کو گمراہ کرنے کے ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کرنے کا دوسرا مظاہرہ کل لاہور کی ایک ختم نبوت کانفرنس میں کیا گیا جہاں سرگودھا کے پیر حمیدالدین نے حکومت کو ایک ہفتہ کے اندر شریعت نافذ کرنے کا نوٹس دیا اور واضح کیا ہے کہ اگر اس ’حکم نامہ قسم کے مطالبہ ‘ پر عمل نہ ہؤا تو عاشقان رسول پورے پاکستان کو عضو معطل بنا دیں گے۔ حالانکہ ان ملاؤں نے جو طرز عمل اختیار کیا ہؤا ہے، اس کی بدولت پاکستان پہلے ہی ایک ناکام ریاست کی صورت پیش کر رہا ہے۔ حکومت اور فوج صرف اپنی عزت بحال رکھنے کے لئے یہ دعویٰ کرتی ہیں کہ اصل اختیار ان کے پاس ہے۔ بد قسمتی سے ملک کے اہم ترین ادارے جستہ جستہ یہ اختیار ان مذہبی غنڈہ نما ملاؤں کو تفویض کرچکے ہیں جو اپنی مرضی کے فیصلے کرواتے ہیں اور قانون یا قانون نافذ کروانے والے اداروں کو جوتی کی نوک پر رکھتے ہیں۔
یہی وجہ ہے پیر حمیدالدین صرف شریعت نافذ کرنے کی خواہش کا اظہار ہی نہیں کرتے بلکہ وہ اپنی طاقت کا اظہار پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنااللہ کے مسلمان ہونے کو ’معطل‘ کر کے بھی کر چکے ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ رانا ثنا اللہ کو از سر نو ’مسلمان‘ ہونے کے لئے کلمہ طیبہ پڑھ کر ایک بار پھر اسلام کی حقانیت اور حضرت محمد ﷺ کے ختم نبوت پر کامل ایمان کا اعلان کرنا پڑے گا۔ اس طرح پیر صاحب ہوں یا لبیک تحریک کے خادم رضوی، وہ دراصل یہ پیغام عام کررہے ہیں کہ قانون شکنی ہی اصل اسلام ہے۔ اور اسی طرح رسول پاکﷺ سے محبت وا نسیت کا اظہار کیا جاسکتا ہے۔ حکومت اور اس کے ادارے اس قسم کے اعلانات اور قانون شکن رویوں کو قبول بھی کرتے ہیں بلکہ متعلقہ لوگوں سے سیاسی مراعات لینے کے لئے تگ و دو بھی کرتے رہتے ہیں۔
اس پس منظر میں چارسدہ میں ہونے والے قتل کی ایف آئی آر میں صرف ایک طالب علم کا نام درج کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہو سکتا۔ ضروری ہے کہ خادم رضوی ، پیر حمیدالدین اور ان کے ان سارے ساتھیوں کو اس میں نامزد کیا جائے جو نوجوانوں کو عشق رسول کے نام پر قانون شکنی کا پیغام دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس قتل کی معاونت کے الزام میں ان تمام حکومتی عہدیداروں اور سیاست دانوں کا نام درج ہونا چاہئے جو سیاسی اور ذاتی مصلحتوں کی وجہ سے اس زہر آلود رویہ کو عام کرنے کی اجازت دے رہے ہیں۔
( بشکریہ : کاروان ۔۔ ناروے )

فیس بک کمینٹ

چار سدہ خادم حسین دھرنا فیض آباد
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleراؤ انوار دبئی فرار ہونے میں ناکام : طیارے سے اتار لیا گیا
Next Article زینب قتل کیس کا ملزم گرفتارہو گیا : پولیس کا دعویٰ
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

سید زاہد حسین گردیزی کی یادیں : میر غوث بخش بزنجو ، قسور گردیزی اور نیپ

مئی 28, 2023

خالد مسعود خان کا کالم:ویسپا سکوٹر‘ تاریخی عمارات اور تجاوزات

مئی 28, 2023

رؤف کلاسراکا کالم:ظفرالطاف سے پی ٹی آئی تک

مئی 28, 2023

Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • سید زاہد حسین گردیزی کی یادیں : میر غوث بخش بزنجو ، قسور گردیزی اور نیپ مئی 28, 2023
  • آج سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا مئی 28, 2023
  • اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں 6 شدت کا زلزلہ مئی 28, 2023
  • ایجنسیوں نے دو طرح کی منصوبہ بندی کی گفتگو پکڑلی، اس پر آج رات عمل ہونا تھا: وزیر داخلہ مئی 28, 2023
  • پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے پچیس برس مکمل۔۔قوم کا اتحاد ہی پاکستان کی اصل جوہری قوت ہے: وزیراعظم شہباز شریف مئی 28, 2023
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصارئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook Twitter YouTube
© 2023 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.