Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, فروری 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اسیں لہور سجائیے : وجاہت مسعود کا کالم
  • تہران : انسانی حقوق کی نوبل انعام یافتہ کارکن نرگس محمدی کو مزید ساڑھے سات سال قید کی سزا
  • ناصر ملک ایک ہمہ جہت شاعر و ادیب : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا بلاگ
  • گزران: ایک حسّاس روح کی سرگزشت : محمد عمران کا کتاب کالم
  • ندیم الرحمان : خدا کا دوست خدا کے حوالے :رضی الدین رضی کا اختصاریہ
  • ڈاکٹر علی شاذف کا کالم : خوفزدہ بہار اور ہارا ہوا حوصلہ
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا کل بسنت کی اپنی تمام مصروفیات منسوخ کرنے کا اعلان
  • اسلام آباد: امام بارگاہ میں خودکش دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 31 ہوگئی، 169 زخمی
  • لاہور کی بسنت نے ملتان میں پتنگوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں : فی پتنگ ریٹ 1000 روپے
  • لندن: بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی طبیعت انتہائی ناساز، اتوار سے ہسپتال میں زیرِ علاج
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اختصاریئے»کیا ٹائیگر فورس کے روپ میں بھٹو دور والی ایف ایس ایف تیار ہو رہی ہے ؟ ۔۔پاکستان انقلابی پارٹی کا استفسار
اختصاریئے

کیا ٹائیگر فورس کے روپ میں بھٹو دور والی ایف ایس ایف تیار ہو رہی ہے ؟ ۔۔پاکستان انقلابی پارٹی کا استفسار

ایڈیٹرمئی 6, 20203 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
inqlabi party
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پاکستان انقلابی پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ لاہور میں وڈیو کانفرنس پر منعقدہ ہنگامی اجلاس کے دوران پارٹی کے مرکزی رہنماء پروفیسر طفیل ڈھانہ نے کہا کہ تحریک انصاف کی ٹائیگر فورس عوامی خدمت کے لیئے نہیں بلکہ ملک بھر میں تیزی سے مقبول ہوتی ہوئی مزدروں، کسانوں اور بے روزگار نوجوانوں پر مشتمل پاکستان انقلابی پارٹی سے بلدیاتی انتخابات میں مقابلہ کرنے کے لیئے بنائی گئی ہے۔ کورونا وبا محض ایک بہانہ ہے جبکہ اصل ٹارگٹ بلدیاتی انتخابات ہیں۔ ان کا کہنا تھا جب سے 24 جنوری 2020 کو پاکستان انقلابی پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ ان کی سیاست پارلیمنٹ کلب کا حِصہ بننا نہیں بلکہ بلدیات کی سطح پر عوامی سیاست کرنا ہے، تب سے ہی حکمران ٹولے کے ہوش اُڑ گئے ہیں۔ حکمران طبقات جانتے ہیں کہ پاکستان انقلابی پارٹی نے این ایس ایف پاکستان سے جنم لیا ہے اور اس سیاسی جماعت نے خلاء سے جنم نہیں لیا بلکہ اس کا قیام پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ نامی پری پارٹی فارمیشن کے تحت دہائیوں کی جدوجہد سے ہوا ہے۔
پاڑہ چِنار سے پاکستان انقلابی پارٹی کے مرکزی رہنماء مجاہد حسین طوُری نے کہا کہ اِس سرکاری سازِش کا جواب عوامی طاقت سے دیں گے۔ اُن کا کہنا تھا اب عوام کو مزید بےوقوف نہیں بنایا جا سکتا۔ عوام اِس شوُگر مل مافیا، لینڈ مافیا، سیمنٹ مافیا اور پاور پراجیکٹس مافیا کو اچھی طرح جان چکا ہے اور عوام یہ بھی جانتے ہیں کہ گذشتہ کئی دہایئوں سے یہ مقتدر طبقہ جو پارٹی بدل بدل کر ہر حکومت کی لوٹ کھسوٹ میں شامل رہا ہے پہلے ہی صوبائی اسمبلیوں، قومی اسمبلی اور سینیٹ سے اپنے سرمائے کے زور پر عوام کو خارج رہنے پر مجبور کر چکا ہے اور یہی وجہ ہے عوام اِس پارلیمنٹ کو ایک سوشل کلب سے ز یادہ کُچھ بھی نہیں سمجھتے۔ لہٰذہ اب عوام کے پاس اس کے سِوا کوئی چارہ ہی نہیں کہ بلدیات کی سطح پر سیاسی اختیارات کو آئینی طریقے سے اپنے ہاتھ سے نہ جانے دیں۔ سرکاری ٹائیگر فورس عوامی طاقت کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔
پاکستان انقلابی پارٹی کے جنوبی پنجاب کے رہنماء ناصر تھہیم کا کہنا تھا کہ کنٹینر پر یہی ٹولہ دھاندلی دھاندلی کا واویلہ کرتا رہا اور حکومت ملنے کے بعد سرکاری فنڈ سے وباء کے نام پر ٹائیگر فورس بنا چکا ہے۔ کیا ملک کے تمام سرکاری ادارے اِس وبا سے نمٹنے میں ناکام ہو گئے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو سرکار گھر جائے اور تمام سرکاری ادارے جِن کا کام ہی ایسے حالات میں عوامی کو ریلیف دینا ہے بند کر دیئے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اِن کا نام ٹائیگر’فورس‘ کیوں رکھا ہے؟ کہیں حکومت آنے والے دنوں میں کوئی مسلح جتھہ تو بنانے نہیں جارہی کیونکہ فورسز تو مسلح ہی ہوتی ہیں۔
پاکستان انقلابی پارٹی کے رہنماء افتخار بلوچ نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے 1972 میں ایک فیڈرل سیکیورٹی فورس بنائی تھی۔ جِس کا بظاہر مقصد تو سول انتظامیہ کی معاونت کرنا تھا مگر رفتہ رفتہ لاء اینڈ آرڈر کے نام پر بھٹو کی ذاتی فورس بن گئی۔ حکومت اِس امر کی یقین دہانی کیسے کروائے گی کہ ٹائیگر فورس کُچھ عرصے کے بعد فیڈرل سیکیورٹی فورس نہیں بن جائے گی کیونکہ عمران خان کے ’نئے پاکستان‘ کی لوٹ کھسوٹ کی ساری پالیسیاں تو پرانے پاکستان والی ہی ہیں۔ وہی 22 خاندان، وہی بیوروکریسی، وہی ریٹائرڈ افسران، وہی سرمایہ دار، وہی بنیاد پرستوں کی حمائت، وہی سامراج نوازی تو حکمرانوں کے پاس کیا دلیل ہے کہ یہ نئے پاکستان کی پرانی فیڈرل سیکیورٹی فورس نہیں ہوگی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عادل محمود نے کہا کہ پاکستان انقلابی پارٹی مزدوروں، کسانوں، طلبہ اور بے روزگار جوانوں کے لیئے ایک واضح معاشی، سیاسی اور سماجی پروگرام رکھتی ہے۔ یہ سیاسی اپاہج جو سکندر مرزا، ایوب خان، ذوالفقار علی بھٹو، جنرل ضیاء الحق اور جنرل مشرف کے سیاسی وارث ہیں، یہ کبھی بھی عوامی سیلاب کا راستہ نہیں روک سکتے۔ یہ ٹائیگر فورس بنائیں یا جماعت اسلامی کی طرح تھنڈر اسکواڈ، پاکستان انقلابی پارٹی عوامی جمہوری انقلاب برپا کرنے کے لیئے بنی ہے اور ہم عوامی طاقت سے انقلاب کی منزل کو حاصل کر کے ہی رہیں گے۔ ہمیں سول اور عسکری مارشل لاء اور سامراجی سازشیں ختم نہیں کر سکیں تو کورونا وباء کی آڑ میں جنم لینے والی یہ ٹائیگر فورس بھی ہمارا راستہ نہیں روک سکتی۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleہم افکار علوی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ۔۔ ڈاکٹر عباس برمانی
Next Article مویشی منڈی ملتان کیلئے جاری فنڈز لاہور واپس منگوالئے گئے ۔۔ شوکت اشفاق
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اسیں لہور سجائیے : وجاہت مسعود کا کالم

فروری 9, 2026

تہران : انسانی حقوق کی نوبل انعام یافتہ کارکن نرگس محمدی کو مزید ساڑھے سات سال قید کی سزا

فروری 9, 2026

ناصر ملک ایک ہمہ جہت شاعر و ادیب : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا بلاگ

فروری 8, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • اسیں لہور سجائیے : وجاہت مسعود کا کالم فروری 9, 2026
  • تہران : انسانی حقوق کی نوبل انعام یافتہ کارکن نرگس محمدی کو مزید ساڑھے سات سال قید کی سزا فروری 9, 2026
  • ناصر ملک ایک ہمہ جہت شاعر و ادیب : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا بلاگ فروری 8, 2026
  • گزران: ایک حسّاس روح کی سرگزشت : محمد عمران کا کتاب کالم فروری 8, 2026
  • ندیم الرحمان : خدا کا دوست خدا کے حوالے :رضی الدین رضی کا اختصاریہ فروری 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.