Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جون 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»مویشی منڈی ملتان کیلئے جاری فنڈز لاہور واپس منگوالئے گئے ۔۔ شوکت اشفاق
تجزیے

مویشی منڈی ملتان کیلئے جاری فنڈز لاہور واپس منگوالئے گئے ۔۔ شوکت اشفاق

ایڈیٹرمئی 6, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
shokat ashfaq
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

حکومت اور اپوزیشن کا سیاسی طور پر متحارب اور ایک پیج پر نہ ہونا تو جمہوری نظام کی تلخ حقیقت ہے مگر حکومت کا خود ہی کسی مسئلہ پر متفق نہ ہونا قابل افسوس اور توجہ طلب ہے خصوصاً اس وقت جب ملک عالمی وباءکی لپیٹ میں آچکا ان حالات میں بھی نہ صرف وزیراعظم عمران خان نے متعدد مرتبہ بیان تبدیل کئے بلکہ وزراءنے تو کمال ہی کردیا کہ ایک ہی دن میں ایک ہی سیاسی جماعت کی حکومت کے وزراءنے ایک ہی ایشو پر مختلف رائے کا اظہار کیا،انہیں شاید یہ معلوم نہیں ہے کہ وزیراعظم جب کسی مسئلہ پر بات کرتا ہے تو وہ رائے نہیں ہوتی بلکہ پالیسی بیان ہوسکتا ہے لیکن یہاں کہہ مکرنی کا ایسا دور ہے کہ اس کی مثال نہیں ملتی۔
جبکہ دوسری طرف ایسے بیانات سے عوام میں عدم اعتماد اور برداشت کم ہورہی ہے اور تو اور تحریک انصاف کے اپنے عہدیدار اور کارکن بھی اب تو جواب دینے سے کترانے لگے ہیں اب وزیراعظم عمران خان کو ہی لے لیں جنہوں نے وباءکے آغاز میں بھرپور پالیسی بیان دیا تھا کہ لاک ڈاﺅن نہیں کریں گے حالانکہ اس وقت دنیا لاک ڈاﺅن پالیسی کی طرف جاچکی تھی اور انہیں بھی کرنا پڑا اب وزیراعظم کی بات یا بیان کا کیا بھرم رہ گیا کہ اپنے ہی بیان کے خلاف سب کچھ ہوگیا پھر گویا ہوا یہ کہ لاک ڈاﺅن اشرافیہ نے کرایا اب بھلا ان سے کوئی پوچھے کہ جناب والا ! مسند اقتدار پر تو آپ تشریف فرما ہیں تو پھر یہ اشرافیہ کون ہے ؟ اسی طرح وزراءکا عالم یہ ہے کہ عوام کو تسلی دینے کے بجائے انہیں اتنا خوفزدہ کررہے ہیں کہ رہی سہی قوت مدافعت بھی جاتی رہے ۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی فرماتے ہیں کہ لاک ڈاﺅن سے ملک ہمیشہ کیلئے بند نہیں کرسکتے کیونکہ کرونا وائرس سے زیادہ اموات تو ٹریفک حادثات میں ہوجاتی ہیں،وزیر موصوف اموات سے زیادہ 119ارب کے نقصان پر رنجیدہ ہیں اور بار بار دہرارہے ہیں کہ آبادی کے تناسب سے اموات بہت معمولی ہیں جبکہ ساتھ ہی بتارہے ہیں کہ رواں مہینے میں متاثرین کی تعداد میں خطرناک حدتک اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ دوسری طرف روزگار کی مواقع میں کمی اور ایک کروڑ 80لاکھ لوگ بے روزگار اور 10لاکھ چھوٹے ادارے بند ہوسکتے ہیں7کروڑ افراد غربت کی لکیر سے نیچے چلے جائیں گے یعنی ہر چار میں سے ایک پاکستانی کے گھر میں خوراک کی کمی ہوگی ۔
یہ معلومات یقیناَ خوف زدہ کردینے والے حقائق پر مبنی ہیں کیونکہ اس کا راوی منصوبہ بندی کا وفاقی وزیر ہے مگر اس وزیر نے ان تمام مشکلات کا کوئی ایک بھی حل نہیں بتایا اور نہ ہی حوصلہ دیا کہ حکومت ان حقائق کو سامنے رکھ کر کوئی مثبت اقدامات اٹھارہی ہے اب اگر حوصلہ نہیں دیا تو اس کا اثر معاشرے پر ضرور ہوگا جو منفی ہوگا دوسری طرف مخدوم شاہ محمود قریشی نے کرونا سے نبرد آزماڈاکٹر ز اور طبی عملہ کو قابل فخر قرار دیا ہے اور دعا کی ہے کہ دنیا جلد اس عالمی وبا سے نکل جائے گی انہوں نے بتایا کہ کرونانے ملکی معیشت پر گہرے اثرات چھوڑے ہیں توقع تھی کہ اس دوران بھارتی رویہ میں کوئی مثبت تبدیلی آتی لیکن لگتا ہے کہ بھارت کو احساس نہیں کہ دنیا کرونا وائرس سے گز ر رہی ہے لیکن وہ کشمیریوں پر مظالم جاری رکھے ہوئے ہیں ۔
ادھر خوراک کے عالمی ادارے نے غذائی قلت کے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے اور باور کرایا ہے کہ اگر فوری طو رپر اس پر قابو نہ پایا گیا تو خوراک کی پیداوار اور تقسیم کا میکنزم واضح نہ کیا گیا تو دنیا کی ایک بڑی آبادی وائرس سے تو نہیں مگر بھوک سے مر سکتی ہے اور 60سے زیادہ ممالک میں قحط کا سامنا ہوسکتا ہے ۔ شاید یہی وجہ ہوگی کہ عالمی بنک نے بھی پاکستان اور پنجاب حکومت کو گندم کی خریداری کے اہداف پورے کرنے پر زور دیا ہے لیکن ادھر ملک بھر میں سب سے زیادہ گندم پیدا کرنے والے علاقے جنوبی پنجاب میں موسمی حالات اور بارشوں کی وجہ سے گندم کی کٹائی اور گہائی متاثر ہورہی ہے جو پیداواری ہدف کے حصول میں مشکل اور اس کے مصنوعی بحران کی بنیاد بن سکتا ہے اس بات کی نشاندہی پہلے بھی کردی تھی کہ پرائیویٹ سیکٹر حکومتی امدادی قیمت سے زیادہ پر خریداری کررہا ہے جو ایک خطرناک رجحان ہے اور اس میں مقامی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بالکل خاموش ہیں ، خاموش تو یہ ادارے گزشتہ کئی مہینوں سے ٹڈی دل کی افزائش پر بھی ہیں جس کے بارے میں تمام متعلقہ ادارے آگاہ تھے کہ اس افزائش فصل کے موسم کے بعد ٹڈی دل حملہ کرے گا اس بارے عالمی ادارے بھی خبردار کرچکے تھے قومی اور صوبائی اداروں کو بھی معلوم تھا کہ لیکن ماضی کی طرح مجرمانہ خاموشی اختیار کی گئی ہے اور اب راجن پور کے متعدد علاقوں میں ٹڈی دل حملہ آور ہوچکا ہے جس کا پھیلاﺅ اندرون سندھ ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے دوسرے اضلاع میں ہوگا یعنی آم کے باغات سمیت سبزیوں ، کپاس اور دوسری فصلوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
اب اس پر بھی قدرت سے مدد کی اپیل ہوسکتی ہے کیونکہ حکومت تو اس حوالے سے ابھی واضح نہیں ہے۔وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کو تو خبر بھی نہیں ہوگی کیونکہ وہ ایسے دنوں میں بھی سیاسی پوائنٹ سکورنگ اور بزدار حکومت کی گردان پر توجہ دھرے بیٹھے ہیں اور دوسرا دھیان پنجاب بھر میں بنائی جانے والی 123تحصیل کونسلوں پر ہے کہ وہ اپنے علاقے میں کتنی تحصیلوں میں اپنے لوگوں کو ایڈجسٹ کرسکتے ہیں اور وہ بجٹ جو اسسٹنٹ کمشنر کی سطح کے تحصیل کونسل ایڈمنسٹریٹر نے تیار کرنا ہے اس کے فنڈ کس کس کو دینے ہیں اطلاعات ہیں کہ ایڈمنسٹریٹرز کوہدایات جاری کی گئی ہیں کہ سالانہ اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے پروگرام کی سکیموں میں اراکین اسمبلی کی اسیکمیں بھی شامل کریں اور تمام تحصیل کونسلز اپنے اخراجات پورے کرنے کیلئے تمام اقسام کی فیسوں ، خدمات ، ڈیتھ وبرتھ سرٹیفکیٹس ، پروفیشنل ٹیکس ، تمام اقسام کے کاروبار ، چھوٹی شاپس کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کی ہدایت کی ہے تمام شعبہ جات کے این او سی فیسوں میں اضافہ کیا جائے گا اور دوسری طرف عالم یہ ہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ملتان مویشی منڈی کی تعمیر کیلئے جاری فنڈز فوراً لاہور واپس منگوالئے ہیں یعنی باقی کام تو پہلے ہی بند پڑے ہیں اب مویشی منڈی کی تعمیر کو بھی ملتانی بھول جائیں اور کسی دوسرے وسیم اکرم تھری کا انتظار کریں ۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عثمان بزدار کورونا وائرس مویشی منڈی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکیا ٹائیگر فورس کے روپ میں بھٹو دور والی ایف ایس ایف تیار ہو رہی ہے ؟ ۔۔پاکستان انقلابی پارٹی کا استفسار
Next Article ملتان : چار بہن بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد دریائے چناب میں ڈوب گئے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان میں کورونا پھر اسپیڈ پکڑنے لگا، مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے تجاوز

نومبر 11, 2025

مویشی منڈیوں میں گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی،قربانی کےجانوروں کی قیمتوں میں اضافہ

جون 16, 2024

مردم شماری 2023 کے نتائج نوٹیفائڈ نہیں کیے جائیں گے، وزیر داخلہ

جولائی 16, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟ جون 24, 2026
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جون 24, 2026
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک جون 23, 2026
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 23, 2026
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا جون 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.